آلو کھانا صحت کے لئے اچھا ہے

آلو بہت زیادہ پسند کی جانے والی سبزی ہے۔اس کو ہر عمر کا فرد کھانا پسند کرتا ہے۔آلو زمین کے اندر اگنے والی سبزی ہے اور اس میں پروٹین،معدنی اجزاء،کیلشیم،فولاد ،فاسفورس اور وٹامنز شامل ہیں۔دبلے پتلے لوگوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ روزانہ ایک آلو کھایا کریں۔بہت جلد موٹے ہو جائیں گے۔سو گرام آلو میں 97کیلیریز ہیں۔اس کا مزاج سرد خشک ہے۔بچے آلو کے چپس بڑے شوق سے کھاتے ہیں اس کے علاوہ ہمارے گھروں میں آلو کی بجھیا ضرور پکائی جاتی ہے اور پسند بھی کی جاتی ہے۔جلد پک جانے والی سبزی ہے اس کو دوسری سبزیوں کے ساتھ بھی پکایا جاتا ہے جس سے سبزیوں کی لذت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔اس کے علاوہ گوشت میں بھی آلو پسند کئے جاتے ہیں۔اور جناب آلو کے پراٹھے بنا کر دہی کے ساتھ یا چائے کے ساتھ لئے جائیں تو ایک الگ ہی مزہ ہوتا ہے۔آلو واحد سبزی ہے جو سارا سال مارکیٹ میں دستیاب ہوتی ہے اور ہر کوئی اس کو بآسانی خرید سکتا ہے۔ہمارے ملک میں بھی آلو کی کافی پیداوار ہوتی ہے۔اس کے باوجود اس کی کمی ہو جاتی ہے کیونکہ اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

یورپ میں بھی آلو بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں۔میرا ایک طالب علم جرمنی گیا تو انھوں نے بتایا کہ وہاں سب سے سستی سبزی آلو تھی لہذا وہ ایک بورا آلو کا لے آئے اور روزانہ وہی کھاتے۔آلو یورپ کے علاوہ امریکہ میں بھی بہت کھایا جاتا ہے اس میں وہ تمام غذائی اجزاء شامل ہیں جو جسم کو طاقت دیتے ہیں۔یاد رکھیں آلو کے تمام اجزاء عین چھلکے کے نیچے ہوتے ہیں اس بغیر چھلکا اتارے ہانڈی میں استعمال کر لیا کریں۔اگر چھلکے اتارنے ہوں تو نہایت باریک اتاریں تاکہ زیادہ سے زیادہ غذائی اجزاء حاصل ہو سکیں۔
اب طبعی لحاظ سے آلو کی افادیت دیکھتے ہیں۔
٭روزانہ کا ایک آلو کھانے سے دبلے پتلے لوگوں کی صحت اچھی ہو جاتی ہے۔
٭جسم کو طاقت دیتا ہے اور لاغری ختم کرتا ہے۔
٭آلو تیزابیت دور کرنے میں مدد گار ہے۔
٭یہ یورک ایسڈ کو خارج کرتا ہے۔
٭آلو پیشاب آور ہے،
٭یورپی ڈاکٹر کے مطابق آلو گردے کی پتھری میں مفید ہے ۔آلو کھانے کے ساتھ پانی کی مقدار زیادہ پئیں تو پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل جائے گی۔
٭گھٹیا کے مرض میں کچے آلو کا رس ایک چمچ پینے سے آرام ملتا ہے۔اس کے علاوہ معدے اور انتڑیوں میں بھی مفید ہے۔
٭آلو معدے کے ورم میں بھی مفید ہے۔
٭کچے آلو کا رس جلد کے داغ دھبے اور جھریوں میں فائدہ دیتا ہے ۔آلو کو درمیان سے کاٹ کر چہرے پر رات سونے سے پہلے رگڑیں اس سے چہرے کے داغ دھبے کم ہو جائیں گے اور رنگت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔
٭جوڑوں اور پٹھوں کے دردوں کو ختم کرنے کے لئے آلو کا رس لے کر اس کو گرم کریں ۔جب آدھا رس رہ جائے تو اس میں گلسرین شامل کر دیں اور جہاں درد ہو وہاں ٹکور کرنے کے بعد مالش کریں۔
٭آنکھوں میں اگر ورم ہو جائے تو آلو کے چھلکے اوپر رکھیں۔آرام آئے گا۔
منی پیدا کرتا ہے اور اسے گاڑھا کرتا ہے۔
٭آلو کے گھریلو ٹوٹکے
٭اگر خدانخواستہ کوئی حصہ جل جائے تو اس پر آلو کا ایک قتلہ کاٹ کر باندھ دیں ۔
٭اس کے علاوہ ایک گھریلو نسخہ ہے کہ جس کپڑے پرر زنگ لگ جائے اس پر آلو کو رگڑیں اور فوراً دھو لیا جائے توزنگ اتر جائے گا۔
٭جس پانی میں آلو ابالے ہوں اس پانی سے چاندی کے برتن صاف کئے جا سکتے ہیں۔

قارئین آپ نے دیکھا کہ آلو کتنا مفید ہے لہذا اس کا استعمال ضرور کریں لیکن کسی سبزی یا گوشت کے ساتھ تاکہ آپ اس کے تمام اجزاء سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1925148 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More