روحانی علاج برائے درد دندان
(Jaleel Ahmed, Hyderebad)
دانتوں کا درد کتنا ہی شدید کیوں
نہ ہو ‘ درد کی شدت کا صرف مریض ہی اندازہ کرسکتا ہے۔ جیسے بچھو کا کاٹا
رلاتا ہے اسی طرح دانتوں کا درد انسان کو رلاتا ہے۔ اس کیلئے ذیل کے عملیات
نہایت مجرب ہیں۔ سب سے پہلے ایک لیٹر پانی میں ایک تولہ پھٹکڑی سفید ڈال کر
پانی کو ابالیں کہ پانی میں اُبال آجائے تو لونگ 12گرام‘ دارچینی 12گرام‘
کیکر کی چھال24گرام‘ چینی 60گرام‘ نمک 120گرام ڈال دیں۔ دو تین ابال آنے کے
بعد پانی کو نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد چھان کر شیشی میں بھرلیں۔
اس پانی پر اکتالیس مرتبہ درج ذیل آیت شریف پڑھ کر دم کریں اور دم شدہ
محلول سے مریض کو کلیاں کروائیں۔ انشاء اللہ فوراً درد ختم ہوجائے گا۔ آیت
یہ ہے:۔ وَلَہٗ مَا سَکَنَ فِی الَّیْلِ وَالنَّہَارِ وَہُوَ السَّمِیْعُ
الْعَلِیْمُ ﴿الانعام۱۳﴾ یہی آیت درد والی سائیڈ والے رخسار پر انگلی رکھ
کرسات بار پڑھ کر دم کریںہر بار بسم اللہ مکمل ضرور پڑھیں کیونکہ اس میں
اللہ تبارک تعالیٰ کا ذاتی نام اللہ اور دو اسماء الحسنیٰ یعنی رَحْمٰنْ
اور رَحِیْم موجود ہیں۔ ہر بار دم کرکے مریض کے درد والے رخسار پر انگلی سے
لکھیں کہ فرعون غرق شد ‘مطلب یہ ہے کہ درد ختم ہوا یا نہیں۔ مریض کو پہلے
سمجھائیں کہ جب عامل یہ کہے کہ فرعون غرق شد تو اگر درد موجود ہے تو کہے کہ
ابھی غرق نہیں ہوا اور جب آرام آجائے تو کہے کہ ہاں فرعون غرق شد اور ساتھ
ہی دم کیے ہوئے محلول سے کلیاں کروائیں۔
بشکریہ عبقری میگزین |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.