آپ کی بیماری رحمت مگر صبر کے ساتھ
(Jaleel Ahmed, Hyderebad)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ
تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک مسلمان نے عرض کیا یارسول اللہﷺ! آپ ہمیں
بتلائیے یہ بیماریاں جو ہمیں آتی ہیں ان کی وجہ سے ہمیں کیا اجر ملتا ہے؟
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: کہ گناہوں کا کفارہ ہیں۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ
تعالیٰ عنہٗ نے عرض کیا ’’اور وہ اسی مجلس میں موجود تھے‘‘۔ اے اللہ کے
رسول ﷺ! خواہ وہ بیماری تھوڑی سی ہو۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا خواہ کانٹا ہی
کیوں نہ چبھا ہو یا اس سے بھی کوئی چھوٹی چیز۔ (مسند احمد)٭ حضرت اُم
العلاء رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ آپ ﷺ میری عیادت
کیلئے تشریف لائے جبکہ میں بیمار تھی۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اے ام العلاء!
تمہیں خوش خبری ہو کہ مسلمان کی بیماری اس کے گناہوں کو ایسے ختم کردیتی ہے
جیسے آگ لوہے اور چاندی کے کھوٹ کو۔ (ابوداؤد)٭ حضرت جابر بن عبداللہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ آپ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ مومن مرد ہو
یا مومن عورت‘ مسلمان مرد ہو یا مسلمان عورت‘ بیمار ہو تو اللہ تعالیٰ اس
کے گناہوں کو اس بیماری کی وجہ سے جھاڑ دیتے ہیں۔ ایک دوسری روایت میں آتا
ہے اللہ تعالیٰ اس کی خطاؤں کو جھاڑ دیتے ہیں۔ (مسند احمد)٭ حضرت عائشہ رضی
اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جب
بندہ مومن بیمار ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ جل شانہٗ اس کو اس کے گناہوں سے
ایسا پاک کردیتے ہیں‘ جیسے بھٹی لوہے کے میل کچیل کو صاف کردیتی ہے۔ (ابن
حیان)٭ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا
کہ جب بندہ تین دن بیمار رہے تو گناہوں سے ایسے صاف ہوجاتا ہے جیسے آج ہی
ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔ (طبرانی)
Thanks ubqari.org |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.