کمپیوٹر کا استعمال عوام کو قابل بناتا ہے
(Mubashir Ali Siraj Ahmad, KARACHI)
جس طرح کمپیوٹرز کی خصوصیات میں
اضافہ ہوا اسی طرح سے اس مشینری کا استعمال بھی بے انتہا بڑھتا جا رہا ہے۔
کافی جگہوں پر اس کا استعمال بطور ٹائپ رائٹرز، کیلکولیٹرز، حساب سسٹم،
ریکارڈ نگران اور مواصلاتی آلات کے طور کیا جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ
ٹیوٹرز، گیمز اور بحت ومباحثے کے لئے بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ کاروباری
کاموں کے سلسلہ میں یہ آرڈر دینے، حساب کتاب رکھنے، فہرست اور پے رول بنانے
اور ایسے ہی بہت سے دوسرے کاموں کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ آفیسر صاحب اپنے
دفتروں میں مائیکرو کمپیوٹرز رکھتے ہیں تا کہ کسی کیس کا فیصلہ کرتے وقت ان
کو متعلقہ معلومات فوری طور پر مل جائیں۔ کمپیوٹر بہت سے گھریلو کام سر
انجام دینے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے بہت سے ایسے لوگ جن کو پروگرامنگ کا
تھوڑا بہت یا کچھ بھی تجربہ نہیں ہوتا مائیکرو کمپیوٹرز کو کھاتے چیک کرنے،
نسخہ جات کو محفوظ رکھنے، بجٹ بنانے اور مختلف قسم کے کھیل کھیلنے کے لئے
استعمال کرتے ہیں۔ موجودہ دور میں کمپیوٹر کی تعریف انتہائی گہری سوچ رکھتی
ہے۔ کمپیوٹر کا استعمال ٹھیک سے کرنے والے فرد بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں اور
آگے چل کر ایک تجربہ کار اور سینئر پرسن کہلاتے ہیں۔ کمپیوٹر میں منسلک
انٹرنیٹ ہمیں وہ معلومات دے دیتا ہے جس معلومات کے لئے ہمیں دوسرے شہر،
ممالک یا دیگر جگہ پر جانا نہیں پڑتا بلکہ گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے ہم
پوری دنیا کی معلومات لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ کچھ لوگ اپنے گھریلو
آلات کو بھی کمپیوٹر کے ساتھ منسلک کردیتے ہیں مثال کے طور پر کمپیوٹر
بلبوں کو آن اور آف کر سکتا ہے۔ گرم کرنے والی اور ایئر کنڈیشنگ کی مشینوں
کو کنٹرول کرتا ہے اور پانی کے چھڑکاؤ کرنے والی مشینوں کو بھی چلاتا ہے
حال میں گھر بیٹھے ہی کمپیوٹرز کے ذریعے بینکنگ اور شاپنگ کا تجربات کیے
گئے ہیں۔ گھر سے شاپنگ اور بینکنگ کے لئے شہر جانا نہیں پڑتا اور اس طرح
وقت اور رقم دونوں کی بچت ہوجاتی ہے۔ اسکولوں میں مائیکرو کمپیوٹرز انتظامی
امور اور طلباء کو تعلیم دینے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ طلباء کا
انگریزی اور سائنس کے مختلف مضامین میں فرداً فرداً ہدایت دیتے ہیں اور اس
طرح ان مضامین کے سمجھنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ یہ طلباء کے اندراج اور
ان کی کارکردگی کا ریکارڈ دکھ سکتا ہے۔ ان سے بہت کم یا بغیر کسی قیمت کے
الیکٹرانک بلیئن رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔ یہ بورڈ کمپیوٹر کے استعمال کرنے
کیلئے خاص طور سے تیار کیے جاتے ہیں۔ کچھ بلیئن بورڈ تو یوزرز کی خاص
دلچسپی کو مد نظر رکھ کر بنائے جاتے ہیں۔ مثلاً مصنفین، وکلا، رقم لگانے
والوں اور ڈرائیوز کے لئے الگ الگ بورڈ ہوتے ہیں۔ کمپیوٹر ہر شعبہ کے لوگ
استعمال کر سکتے ہیں۔ |
|