جاوید چوہدری کے مخالفین کیلئے(قسط۔2)

کالم کے پہلے حصے میں،میں نے اپناواقعہ اس لئے بیان کیاہے کیونکہ آج کل کالم نگاراورٹی۔ وی اینکر جاویدچوہدری بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچارہے۔جاویدچوہدری کوبیشمار پاکستانی جانتے ہیں جن میں کچھ جاویدچوہدری کوپسندکرتے ہیں اورزیادہ تر ناپسندکرتے ہیں اور عرصہ درازسے اپنی ناپسندیدگی کااظہارگالیاں نکال کہ کررہے ہیں،کبھی دیوبندی،کبھی اہل حدیث،کبھی بریلوی،کبھی ن لیگ،کبھی ق لیگ،کبھی پاکستان پیپلزپارٹی،کبھی تحریک انصاف،کبھی ایم کیوایم حتی کہ تقریباََپاکستان کی ہرمذہبی یاسیاسی پارٹی کے فالورزسے جاویدچوہدری کوگالیاں پڑتی ہیں اوریہ گالیاں بھی جاویدچوہدری کی ماں،بہن اوربیٹی کے بارے میں ہوتی ہے۔یہ کون لوگ ہے جن کی زبان اتنی بکواس اُگلتی ہے میں بتاتاہوں یہ کون لوگ ہے ،یہ وہ لوگ ہیں جن کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں ہے، یہ ذہنی مریض ہیں ـاوریہ جاویدچوہدری کوگالیاں نکال کرخودکوہیروتصورکرتے ہیں مگردراصل یہ زیروکیاکچھ بھی نہیں ہیں۔یہ جاویدچوہدری کی ماں بہن یابیٹی کونہیں بلکہ خوداپنی ماں،بہن یابیٹی کوگالیاں نکالتے ہیں،کیونکہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ کسی دوسرے کی ماں،بہن،بیٹی کوگالی دینااپنی ماں،بہن یابیٹی کوگالی دینے کہ مترادف ہے۔کیاکوئی بھی غیرت مندمسلمان کسی ایسے آدمی کوقدرکی نگاہ سے دیکھے گاجواپنی ماں،اپنی،بہن یااپنی بیٹی کیلئے لغوزبان استعمال کرتاہو،یقیناََنہیں توپھران بے غیرتوں کوکوئی کیسے عزت دے سکتاہے۔مجھے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ اس قوم کاکیابنے گاجس میں اتنی کثیرتعدادمیں پاگل افراد پائے جاتے ہیں جوروزانہ اپنی ہی ماں،اپنی ہی بہن اوراپنی ہی بیٹی کوگالیاں نکالتے ہیں۔

بیشترپاکستانیوں کوایک مرض لاحق ہوچکی ہے کہ وہ خودکو بہت سیانا،دانااورعقلمندسمجھتے ہیں۔ حالانکہ کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہوتی ہے، کیونکہ اگر وہ اتنے سیانے، دانااورعقلمندہوتے توآج گوروں کے ملک ترقی یافتہ اور پاکستانیوں کاملک ترقی پذیرممالک کی فہرست میں نہ ہوتا۔تنقیدکرنابری بات نہیں ہے مگرتنقیدکے ساتھ بے ہودہ،لغواورگندی زبان کااستعمال کرناانتہائی براعمل ہے۔اس مسئلے کاایک چھوٹاساحل یہ ہے کہ اگرکوئی آدمی خودکوجاویدچوہدری سے یاکسی بھی دوسرے صحافی سے زیادہ عقلمندسمجھتاہے تووہ جائے کسی بھی قومی اخبارکے دفترکے باہرلائن میں لگے اپنی قابلیت دکھائے،اس اخبارکے کرتادھرتوں کومتاثرکرے اور اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھاکر ان کی ٹیم میں شامل ہوجائے،پھر سب سے پہلاکام یہ کرے کہ ایک ایساکالم لکھے جس میں، اسے یے، تک جاویدچوہدری پرتنقیدکی گئی ہواوراس کوگالیاں دی گئی ہوں پھراگریہ کالم پبلش ہوجائے تویہ تنقیداصل تنقیدکہلائے گی۔سوشل میڈیاپرنقلی ناموں کااستعمال کرکے توپاکستان کے کسی بھی شخص کوگالی دی جاسکتی ہے ،یہ کون سی بڑی بات ہے۔

پچھلے دنوں میرے ایک صحافی دوست نے جوکہ روزنامہ ایکسپریس میں کام کرتاہے مجھے اپنے ساتھ پیش آنے والاایک واقعہ بتایاوہ کہتاہے کہ میں سوشل میڈیاپرعوام کے بے ہودہ کامنٹس سے بہت پریشان تھامیں نے ایک سٹیٹس اپڈیٹ کیاکہ آئندہ ہرشخص بے ہودہ زبان استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپناموبائل نمبربھی میرے ساتھ شیئرکرے، پھرمیں دیکھتاہوں کہ وہ کون ساجراء ت مندانسان ہے جومجھ سے ٹکرلیناچاہتاہے،وہ کہتاہے کہ تقریباََ آدھے گھنٹے میں ہی مجھے3کامنٹس موصول ہوئے اوراس دفعہ ہرکسی نے بے ہودہ زبان استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اپناموبائیل نمبربھی" پلیس"کیاہواتھا،میں نے اسی وقت تینوں نمبرزدائل کئے پہلانمبرکسی تھانے کاتھا،دوسرانمبرشیخ رشیدکاتھاجبکہ تیسرانمبرکسی ٹرسٹ کاتھاوہ کہتاہے کہ میں بہت پریشان ہوگیااوراسی وقت فیس بک سے وہ سٹیٹس ڈیلیٹ کردیاکیونکہ مجھے خدشہ دکھائی دینے لگا کہ ہرکوئی غلط نمبرمجھ سے شیئرکرتارہے گااوراس طرح میں مزیدپتہ نہیں کتنے شریف لوگوں کوڈسٹرب کرتارہوں گا۔

جاویدچوہدری کی عمراس وقت 46سال سے زائدہوچکی ہے لوگوں کواورکچھ نہیں تو ان کی عمرکالحاظ کرناچاہئیے۔اگرکسی کوجاویدچوہدری کی رائے پسندنہیں ہے اوروہ یہ سمجھتاہے کہ جاویدچوہدری لفافے لے کرلکھتاہے تووہ اس کے کالمزپڑھنابندکردے اگرکسی کوجاویدچوہدری کاپروگرام پسندنہیں تووہ ٹی وی بندکردے چلوکچھ دیرکیلئے گناہوں سے ہی بچ جائے گا،لیکن یہ طرح طرح کی گالیاں دیناکہاں کی انسانیت ہے اورکہاں کی تہذیب ہے ۔آج بھی وقت ہے کہ جاویدچوہدری کوگالیاں دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں اوراپنے آپ کودرست کرنے کی کوشش کریں ورنہ وہ اس تباہ شدہ ملک کو مزیدتباہ کردیں گے کیونکہ اگرتاریخ کامطالعہ کیاجائے تویہ پتہ چلتاہے کہ بدتہذیب قومیں ہمیشہ عبرت کانشان بنتی رہی ہیں انسانی ارتقاء سے آج تک دنیا میں کوئی بھی قوم ایسی نہیں آئی ہے، جس نے گالیاں دینے کی وجہ سے اعلیٰ مقام حاصل کیاہو۔
Jamshaid Malik
About the Author: Jamshaid Malik Read More Articles by Jamshaid Malik: 43 Articles with 99538 views You Can Get More Info About Malik Jamshaid Azam With Face Book Page Link.

https://www.facebook.com/MalikJamshaidazamofficial
.. View More