''بے شک تندرستی ہزار نعمت ہے''
۔
یہ جملہ اس وقت آپ کے ذہن سے ٹکراتا ہے کہ جب آپ بستر پر لاچار پڑے دوسروں
کو نارمل چلتا پھرتا دیکھتے ہیں یا پھر جب آپ بیماری کے بعدنارمل زندگی کا
بھرپور طریقے سے استقبال کرتے ہیں ۔ایک صحت مند فرد ہی صحت مند معاشرے کی
علامت ہے۔تندرست انسان ناممکن کو بھی ممکن کر دکھانے کی
بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔وہ اپنے مضبوط مدافعتی نظام کے ساتھ بیماریوں کے
سامنے جراثیم کش شیلڈ بن کر کھڑا ہو جاتا ہے اور ان کو اپنے اوپر حاوی نہیں
ہونے دیتا۔یوں وہ اپنے آپ کواچھی صحت کے معنی سے روشناس رکھتا ہے۔
آج کل کے مصروف ترین دور میں جہاں انسان ترقی کی منازل طے کرتا جا
رہاہے۔دنیا کو اپنی مٹھی میں سمیٹنے کی طاقت لئے ہوئے ہے۔انسانی ذہن کو
چونکا دینے والی مہمات ،ا س کے لئے عام سا کھیل بن گیا ہے۔ چاند پر قدم
رکھنے کا خواب اب زندہ تعبیر ہے۔وہیں آج کا انسا ن کسی نہ کسی بیماری کا
گھر بھی ہے۔جتنی ایجادات اور سائنسی تجربات کامیابی سے جاری ہیں اتنی ہی نت
نئی بیماریاں بھی سر اٹھا رہی ہیں۔ہر دوسرا یا تیسرا شخص ڈپریشن،شوگر،دل کے
امراض ،درد شقیقہ اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے۔پہلے تو یہ امراض ایک خاص
عمر کے بعد نمودار ہوتے تھے مگر اب تویہ عمر سے پہلے بھی لاحق ہونے لگے ہیں۔
ان سب کی وجوہات کیا ہیں؟؟؟آج کے دور میں بچوں کی غذائی ضروریات میں وہ
چیزیں زیادہ شامل کر دی گئی ہیں کہ جو وہ آسانی سے کھا لے۔جو اسکی مرضی کی
ہوں۔بس کسی طرح بچے کا پیٹ بھر جائے ۔
اس ناقص روٹین میں پختگی آتی جاتی ہے اور بچہ ان کا عادی ہو جاتا ہے۔اگر
بچے کو شروع ہی سے دودھ کے ساتھ ساتھ پھل دیے جائیں اور ان کو مختلف ذائقوں
سے روشناس کروایا جائے تو آگے چل کروہ ماؤں کے لئے پریشانی کا سبب نہیں
بنتے۔کئی طریقے ہر روز ٹی وی پر بتائے سکھائے جاتے ہیں کہ جن سے آپ کو اپنے
بچوں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء بنانے میں خاصی مدد مل جاتی ہے۔ان سب کو
مد نظر رکھ کر اپنے بچے کو ایک توانا انسان بنایا جا سکتاہے۔
سبزی!!!!!ا س کا تونام سن کر میلوں دور بھاگتے بچے کسی نہ کسی جسمانی
کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
بچپن ہی سے اگر تھوڑی بہت زبردستی کرلی جائے اور بچوں کے معدوں کو ان رنگین
اورپروٹین سے بھرپور سبزیوں کے ذائقے چکھا دیئے جائیں تو مستقبل میں یہ
ننھا پودا بن جائے گا ایک تناور قدوقامت والا درخت۔ہڈیوں کا مسئلہ،جوڑو ں
کا درد،معدے کے مسائل۔۔ان سب کو دور بھگانے کا نسخہ یہی تو ہے۔
آج کل کی نوجوان نسل سبزیوں اور دالوں کے نام سے چڑ کھاتی ہے۔جونہی ان میں
سے کسی کا نام سناتو فوراً سے گھر کی دہلیز پار کی اور پہنچ گئے فاسٹ فوڈ
کے چٹخارے اڑانے۔یہ کچھ دیر کا مزیدار کھانا آہستہ آہستہ معدوں کو کمزور
کرتا ہے اور پھر آپ رخ کرتے ہیں اپنے معالج کا، کہ بس ایسی دوائی مل جائے
جو چٹکی بجاتے آرام پہنچائے۔یہ جانتے بوجتے بھی کہ یہ غذائیں کتنی غذائیت
یافتہ ہیں پھر ان سے جان چھڑانا کہاں کی عقلمندی ہے۔سبزیوں کو اپنی زندگی
کا حصہ بنایئے ۔ان کو اپنے معدوں میں جگہ دیجئے ۔اپنے ساتھ دشمنی نہیں
کیجئے اور اپنے معدے پر رحم کیجئے !
ہمارے دین میں بھی بیماریوں کا علا ج موجود ہے۔
رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا:
''اﷲ نے دو چیزوں کے علاوہ ہر چیز کے علاج کا سامان آسمان سے اتارا ہے ،
ایک موت اوردوسرا بڑھاپا''۔
ان سب چیزوں کے استعمال میں لا کر ایسی ایسی جڑی بوٹیاں بنائی جاتی ہیں کہ
جو بہت حد تک مریض کو مرض سے شفا دیتی ہیں ۔
قرآن کے الفاظ میں کیا خوب حکمت ہے۔اچھی اور مکمل زندگی گزارنے کے لئے ان
میں آپ کے لئے واضح علاج ہے ۔ان کو پڑھیئے اور دلی ،دماغی سکون حاصل کیجئے۔
کچھ اذکاراور علاج آپ کی نظر ہیں :
٭آدھے سر کا درد/دردِ شقیقہ
ذکر: ۱۰۰ مرتبہ یا سلام،یا مومن،یا اﷲ
۱۰۰ مرتبہ یا رحمن،یا رحیم،یا کریم
۱۰۰ مرتبہ لا حول ولاقوُۃ الا بااﷲ
۴۰مرتبہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔
٭نز لہ و زکام
ذکر: ۱۰۰ مرتبہ یا سلام،یا مومن،یا اﷲ
۱۰۰ مرتبہ یا رحمن،یا رحیم،یا کریم
۱۰۰ مرتبہ لا حول ولاقوُۃ الا بااﷲ
۴۰مرتبہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
امرود کھائیں۔
بھنے ہوئے چنے کھائیں۔
سفیدے کے پتے سونگھیں۔
نیم گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ملا کر دن میں تین بار وضو ی طرح ناک میں
پانی چڑھائیں۔
٭دل کے دورے کے دوران/بعد علاج
یا وہاب کثرت سے پڑھیں۔مریض خود نہ پڑھ سکے تو گھر والے پڑھ کر دم کریں۔
ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک گلاس شہد ملا کر استعمال کریں۔اگر ذیابیطس
ہے تب بھی یہی علاج ہے۔
٭ڈپریشن یا مایوسی
ذکر: ۱۰۰ مرتبہ یا سلام،یا مومن،یا اﷲ
۱۰۰ مرتبہ یا رحمن،یا رحیم،یا کریم
۱۰۰ مرتبہ لا حول ولاقوُۃ الا بااﷲ
۴۰مرتبہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
جو کا دلیہ پانی میں پکا کر دودھ اور شہد ملا کر صبح ناشتے میں لیں۔
اگر مستقبل کا خوف ہے تو ۱۰۰ بار یا ذوالجلال والا کرام پڑھیں۔
اگر نیند کا مسئلہ ہے تو روغن کدو ایک چائے کا چمچ پیئیں( دن میں ایک
مرتبہ)
اگر ماضی سے پریشانی ہے تو ۱۰۰ مرتبہ لا حول ولاقوُۃ الا بااﷲ اور سو بار
ان ربی علی کل شی حفیظ پڑھیں ۔
٭چہرے پر کیل مہاسے ،چھائیاں
لا حول ولاقوُۃ الا بااﷲ جتنا ہو سکے پڑھیں۔
ذہن کو پر سکون رکھیں۔
چکنی جلد والے چکنائی والے صابن استعمال نہ کریں۔
بھنے چنے اور مونگ پھلی استعمال کریں۔
خشک جلد والے اگر جلد پھٹ جائے تو زیتون کا تیل استعمال کریں۔
امرود ،انار، کیلااور انگور کھائیں۔
دالیں استعمال کریں۔
٭دمہ
ذکر: ۱۰۰ مرتبہ یا سلام،یا مومن،یا اﷲ
۱۰۰ مرتبہ یا رحمن،یا رحیم،یا کریم
۱۰۰ مرتبہ لا حول ولاقوُۃ الا بااﷲ
۴۰مرتبہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
ایک کھانے کا چمچ شہد نیم گرم پانی میں ملا کر صبح نہار منہ اور شام میں
لیں۔
ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل دن میں دو بار صبح شام لیں۔
چاول ،دال ماش،بھنڈی اور کینوں سے پرہیز کریں۔
ادرک کا استعمال بڑھائیں۔
ایک چمچ شہد میں تھوڑا سا ادرک ملا کر دن میں ایک دفعہ کھائیں۔
ٹھنڈا پانی نہ پیئیں۔
٭آنکھوں کا بھینگا پن (خصوصا چھوٹے بچوں میں)
(ذکر والدہ کرے)
ذکر: ۳۰۰ مرتبہ یا سلام،یا مومن،یا اﷲ
۳۰۰ مرتبہ یا رحمن،یا رحیم،یا کریم
۴۰مرتبہ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
دو کاجو( سادہ )دن میں ایک مرتبہ کھلائیں۔
ماتھے پر درمیان میں کچھ لٹکا دیں۔جیسے جھومر یا ٹیکا یا کچھ بھی ایسی چیز
جس کو دیکھنے کے لئے بچہ اوپر دیکھے۔
٭پیٹ میں کیڑے
چھوٹے بچے کو تین منقہ دیں۔دن میں ایک مرتبہ پندرہ دن تک۔
بڑے بچے کو پانچ مقہ دیں۔دن میں ایک بار پندرہ دن تک۔
چھوٹے بچے کو ایک چوتھائی انار دیں سات دن تک۔
بڑے بچے کو آدھا انار روزانہ دیں سات دن تک۔
(ایک کتاب سے لئے گئے یہ علاج آپ سب کی نظر ،یہ سوچ کر کہ آپ بھی ان سے
استفادہ حاصل کر سکیں اور لوگوں کا بھلا ہو سکے۔)
آپ سب سے گزارش ہے (خاص کر نوجوان نسل سے)کہ اپنی زندگیاں صرف اور صرف موج
مستی میں گم ہو کر مت گزاریں۔ایک حد میں رہ کر اس میں کوئی مضائقہ
نہیں۔اچھا کھائیے۔
اپنے آپ کو اﷲ کے قریب کریں۔اس کا ذکر کریں۔دلی اور ذہنی سکون حاصل ہو
گا۔اندرونی خوشی اور اطمینان ملے گا۔آپ صحت مند رہیں گے۔
''صحت مند افراد صحت مند قوم کی علامت ہوتے ہیں
اور
صحت مندقوم ترقی یافتہ قوم کی ضمانت ہے''۔ |