بخار اور علاج
(Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
قارئین میری کوشش ہوتی ہے کہ آپ
کے لئے ایسے مضامین لکھوں جس میں آپ کے لئے معلومات ہوں اور ان مضامین سے
آپ اپنی صحت سے متعلق بھی جان سکیں۔مجھے خوشی ہے کہ آپ میرے لکھے ہوئے
مضامین کو پسند کرتے ہیں اور سراہتے ہیں اس کے لئے میں آپ کا بے حد مشکور
ہوں۔آج کا مضمون بھی میں موسم کی تبدیلی سے ہونے والی بیماری بخار سے متعلق
ہے۔امید کرتا ہوں کہ آپ اس مضمون سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔جیسے سردی کا
موسم آتا ہے تو کیا بچے ،نوجوان اور بوڑھے مرد وخواتین اس کی لپیٹ میں آ
جاتے ہیں ۔سردیوں میں نزلہ وزکام،کھانسی اور بخار لازمی طور پر ہوتے
ہیں۔نزلہ و زکام اور کھانسی پر میں پہلے سے مضمون لکھ چکا ہوں اور اب میں
بخار پر آپ کے لئے مضمون لے کر آیا ہوں۔
جسم کا ٹمپریچر جب بڑھ جاتا ہے اور جسم گرم ہو جاتا ہے تو ایسی صورت حال کو
بخار کہا جاتا ہے۔بخار کئی قسم کے ہیں لیکن میں یہاں صرف عام بخار کا ذکر
کروں گا۔ہر نارمل شخص کا درجہ حرارتF 98.4ہوتا ہے۔اگر درجہ حرارت 99.5F سے
بڑھ جائے تو یہ بخار کہلاتا ہے۔بخار کسی دوسری بیماری کی وجہ سے بھی ہو
سکتا ہے۔کسی جراشیم کے پیدا ہو جانے ،پھوڑوں،تھکاوٹ،رنج اور غم،نزلہ و زکام
سے بھی بخار کا عارضہ ہو جاتا ہے۔
جب بخار ہوتا ہے تو مریض سست ہوجاتا ہے اور اس کا کسی بھی کام میں دل نہیں
لگتا۔جسم ٹوٹتا ہے ۔بخار کی صورت میں سر درد ہوتا ہے۔بیقراری اور بے چینی
ہوتی ہے۔اگر وقت پر دوا نہ لی جائے تو بخار کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے ۔جس کی
وجہ سے مریض نڈھال اور کمزور ہو جاتا ہے۔بھوک ختم ہو جاتی ہے۔بعض حالتوں
میں متلی اور قے بھی ہوتی ہے۔پیاس کی شدت ہوتی ہے۔تو ایسی صورت حال ہو جائے
تو مریض کو فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھانا چاہیئے۔بخار کی وجہ سے جھٹکے بھی
لگ سکتے ہیں۔اس لئے فوری طور پر اس کا علاج کرانا ضروری ہے۔
گھریلو علاج:
٭بخار کی صورت میں چکوترہ کا رس ایک گلاس نکال لیں اور اس میں اتنا ہی پانی
شامل کر لیں اور وقفے وقفے سے مریض کو پانی پلاتے رہیں۔اس سے بخار میں کمی
واقع ہو گی۔
٭اس کے علاوہ انگور بھی بخار میں کھلانا فائدہ مند رہتا ہے۔
٭کشمش کے 25دانے لے کر آدھا کپ پانی میں بگھو دیں اور اس کو ایک بار گرینڈ
کر لیں ۔چھلنی سے چھان کر اس میں آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا لیں اور
دن میں دو بار پلائیں۔
٭سنگترہ کا استعمال بھی کیا جاتا ہے کیونکہ یہ بخار میں جو کمزوری ہو جاتی
ہے اس کو دور کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔اس کے علاوہ توانائی بڑھاتا ہے اور
جراثیم کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔
٭دس گرام کشمش اور ادرک لیکر 200MLپانی میں ڈال کر ابال لیں جب پانی 50ML
رہ جائے تو اس کو گرم گرم مریض کو پلائیں ۔
٭شہد میں تازہ ادرک کے چند قطرے ملا کر پینے سے بھی افاقہ ہوتا ہے۔
چند ہومیو پیتھک ادویات کا میں یہاں ذکر کروں گا تاکہ فوری طور پر آپ یہ
دوا دے کر مریض کو اس بخار سے نجات دلا سکیں۔
ہومیو پیتھک ادویات:
٭ایکو نائیٹ30:اس کے چار قطرے چار گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں چار بار
پلائیں۔یہ دوا اس وقت دینی چاہئیے جب بخار کو چند گھنٹے ہوئے ہوں۔
٭بیلا ڈونا30:جب بخار تیز ہو اور ساتھ میں سر درد اور چہرہ سرخ ہو تو ایسی
صورت حال میں اس دوا کے تین قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں تین بار
پلائیں۔
٭آرسینک البم30:اس دوا کے چار قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر دن میں چار
بار پلائیں۔
نوٹ:تمام دوائیں اپنے طور پر استعمال نہ کریں کسی ہومیو ڈاکٹر کے مشورے سے
استعمال کریں۔کیونکہ بچوں اور بڑوں کی دوا کی مقدار مختلف ہوتی ہے۔امید
کرتا ہوں کہ آپ کو آج کا مضمون بھی پسند آیا ہو گا۔LIKE کرنا نہ بھولئے
گا۔شکریہ۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.