موسم سرما اور خشک میوہ جات
(Dr. Ch Tanveer Sarwar, Lahore)
نومبر آنے سے موسم نے بھی تبدیلی
لی ہے اور راتیں ٹھنڈی ہو گئی ہیں ۔اور آنے والے دنوں میں سردی زور پکڑتی
دکھائی دے رہی ہے۔سردیوں کی راتیں ہوں اور میوہ جات نہ ہوں یہ کیسے ہو سکتا
ہے۔لیکن قارئین آپ کو یہ جان کر دکھ ہو گا کہ میوہ جات کی قیمتوں میں گذشتہ
سالوں کی نسبت کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جو یقیناً قوت خرید کو متاثر
کرے گا۔اور کم آمدنی والے ان میوہ جات سے بھر پور فائدہ نہ اٹھا سکیں گے۔
خشک میوی جات ذہنی اور جسمانی توانائی کا سبب بنتے ہیں اور یہ غذائیت سے
بھر پور ہوتے ہیں۔اب ان میوہ جات پر تحقیق بھی کی جا چکی ہیں اور ان سے
ثابت ہے کہ ان میں موجود غذائی اجزاء انسانی صحت کے لئے کتنے اہم ہیں۔اور
اسی وہ سے ان میوہ جات کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ان میوہ جات میں
بادام،پستہ،اخروٹ،کاجو،مونگ پھلی،چلغوزے،خوبانی،ناریل،کشمش،انجیر اور دیگر
شامل ہیں۔اب ان میوہ جات کو صحت کے لحاظ سے دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح انسان
کے لئے مفید ہیں اور ان میں کون کو ن سے اہم غذائی اجزاء شامل ہیں۔اور طبعی
لحاظ سے یہ کتنے فائدے مند ہیں۔
٭بادام:۔بادام چھوٹے بڑوں سب کا پسندیدہ میوہ ہے۔اس کو بھی ہم مختلف اشیاء
کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ایک بادام تقریباً تیرہ حراروں پر مشتمل ہوتا
ہے۔اس میں وٹامن BاورE،اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔اس کے بھی طبعی فوائد
دیکھتے ہیں۔
٭دماغ کی کارکردگی بڑھاتا ہے۔
٭اس کے آئل کو اگر چہرہ پر لگایا جائے تو ترو تازہ ہوتا ہے۔
٭آنتوں کے امراض میں بھی مفید ہے۔
٭جگر کی کمزوری میں بھی مفید ہے۔
٭گیس خارج کرتا ہے۔
٭بواسیر اور اعصابی کمزوری میں مفید ہے۔
٭گھٹیا میں بھی فائدے مند ہے۔
٭پستہ:۔پستہ بھی ایک مزے دار پھل ہے اس کو ہم اپنی روز مرہ بننے والے میٹھے
میں استعمال کرتے ہیں۔یہ بھی دوسرے میوہ جات کی طرح کئی بیماریوں میں مفید
ہے۔طبعی لحاظ سے اس کے فائدے دیکھتے ہیں۔
٭پستہ کھانے سے جسمانی وزن کم رہتا ہے۔
٭کولیسٹرول کو نارمل رکھتا ہے۔
٭دل کے لئے مفید ہے
٭اخروٹ:۔اخروٹ کو سب ہی پسند کرتے ہیں اور سردیوں میں اس کا استعمال بھی
زیادہ کیا جاتا ہے،بہت سے لوگ ان میوہ جات کو صرف اس لئے استعمال کرتے ہیں
کہ ان کی تاثیر گرم ہے اور یہ سردی سے محفوظ رکھتے ہیں۔لیکن آج ہم آپکو ان
کے طبعی فوائد کے بارے بھی معلومات بہم پہنچائیں گے۔اخروٹ میں
فولاد،کیلشیم،پوٹاشیم،پروٹین،زنک،فائبر،سوڈیم،سلینیم اور میگنیشیم پایا
جاتا ہے۔اس کے علاوہ وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں۔اب ذرا دیکھتے ہیں کہ اخروٹ
کن بیماریوں میں ہماری مدد کرتا ہے۔
٭ایک تحقیق کے مطابق روزانہ چار سے پانچ اخروٹ کھانے والے شوگر کی ٹائپ ۲
سے محفوظ رہتے ہیں۔
٭دوران حمل اس کا استعمال ماں کے بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔اور پیدا
ہونے والے بچے کی آنکھوں اور دناغ کے لئے مفید ہے۔
٭سردیوں میں اکثر جوڑوں کے درد زیادہ ہوتے ہیں اس لئے اخروٹ کے تیل کی مالش
کریں ۔دردوں میں افاقہ ہوتا ہے۔
٭مغز اخروٹ گلے کی خراش ،کھانسی اور دمہ میں فائدہ مند ہے۔
٭اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول نارمل رہتا ہے۔
٭اخروٹ پیٹ کی چربی کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔
دنیا میں اخروٹ کی پیداوار میں سرفہرست چین ہے۔
٭مونگ پھلی:۔مونگ پھلی ان سب میوہ جات میں سستا میوہ ہے جو ہر امیر و غریب
کی پہنچ میں ہے۔اور جو لوگ اخروٹ نہیں خرید سکتے وہ مونگ پھلی خرید لیں
کیونکہ اس کو اخروٹ کا متبادل تصور کیا جاتا ہے۔اس میں وٹامنEور
B1،پروٹین،کیلشیم اور فاسفورس شامل ہے۔
٭طبعی لحاظ سے یہ مقوی اعصاب ہے۔
٭یہ دبلے اور کمزور افراد کے لئے مفید ہے۔
٭خارش میں اس کا استعمال نہ کریں۔
٭ذیابیطس تائپ ٹو میں مونگ پھلی کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭باڈی بلڈنگ کرنے والے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
٭اس میں موجود فولاد خون کے نئے خلیات بنانے میں مدد کرتا ہے۔
٭انجیر:۔انجیر ایک مزے دار پھل ہے اور اس کا ذکر قران پاک میں بھی آتا
ہے۔انجیر بھی کئی بیماریوں میں شفا دیتا ہے ۔مثلاً
٭انجیر قبض کو دور کرنے میں مددگار ہے۔
٭انجیر بواسیر میں مفید ہے۔
٭تیزابیت کو دور کرتا ہے۔
٭ہاضمہ درست بناتا ہے۔
٭چہرے کی رنگت کو صاف کرتا ہے۔
٭گردہ اور مثانہ کے امراض میں بھی مفید ہے۔
٭ناریل:اس کو ہم اپنی زبان میں کھوپرا یا گری بھی کہتے ہیں۔یہ انسانی صحت
کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔گو کہ پاکستان میں اس کی پیداوار کم ہے لیکن بہت
سارے میٹھے پکوانوں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔طبعی لحاظ سے جائزہ لیتے
ہیں۔
٭خون پیدا کرتاہے۔
٭ہماری آنکھوں کے لئے مفید ہے۔
٭حاملہ عورتوں کی جسمانی کمزوری دور کرتا ہے۔اور بچہ تندرست پیدا ہوتا ہے
٭پیٹ کے کیڑوں کی صورت میں کھانا مفید ہے۔
٭چلغوزہ:اس پھل کو بھی سردیوں کے موسم میں بڑی اہمیت حاصل ہے اور بہت سے
لوگ اس کو پسند کرتے ہیں۔یہ عریبک کھانوں میں پسند کیا جاتا ہے۔اس کا طبعی
لحاظ سے جائزہ لیتے ہیں۔
٭یہ پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے
٭یہ ہمارے دل کو قوت مہیا کرتا ہے۔
٭مثانہ کی پتھری کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭جسم میں حرارت لاتا ہے۔
٭بدن کو طاقت مہیا کرتا ہے۔
٭لاغری میں کھانا فائدہ مند ہے۔
٭گردوں کے لئے مفید ہے۔
٭کشمش:۔یہ میوہ انگور سے تیار کیا جاتا ہے جب انگورت پک کر خشک ہو جائے
تویہ کشمش کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔اس کو بھی ہم اپنی میٹھی ڈشوں کو
ذائقہ دار بنانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔یہ کئی رنگوں میں ہے لیکن زیادہ
تر سبز کشمش استعمال کی جاتی ہے اور وہ دوسری کشمش کے مقابلے میں زیادہ
تاثیر کی حامل ہے۔اس میں پوٹاشیم،کاپر اور فولاد شامل ہیں۔طبعی فائدے کیا
ہیں۔
٭کھانسی میں کھانا مفید ہے۔
٭سردیوں میں نزلہ اکثر ہو جاتا ہے اس میں کھانا فائدے مند ہے۔
٭بخار میں کھانے سے کمزوری دور ہوتی ہے۔
٭قبض کو دور کرتا ہے۔
٭یہ جسم کو توانائی مہیا کرتا ہے۔
٭خوبانی:یہ ایک خوش ذائقہ پھل ہے اور اس کو سب ہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔یہ
بھی تازہ خوبانی کو خشک کر کے بنائی جاتی ہے۔اور یہ نہایت مزے دار میوہ بن
جاتی ہے۔طبعی لحاظ سے فائدے دیکھتے ہیں۔
٭منہ کی بدبو دور کرتا ہے۔
٭معدے کی سوزش میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
٭بواسیر کے مریض اس کو انجیر کے ساتھ صبح نہار منہ کھائیں تو بہتر رہتا ہے۔
٭دمہ اور الرجی کے مریض اس کا استعمال نہ کریں۔
٭کاجو:۔اس پھل کو بھی بہت سارے لوگ پسند کرتے ہیں۔یہ بھی ایک لذیز مزے دار
میوہ ہے۔اس کے طبعی فائدے کیا کیا ہیں۔
٭دل کو تقویت پہنچاتا ہے۔
٭جسم کو فربہ کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭دماغ کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔
٭جذام یعنی کوڑھ میں فائدہ مند ہے۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.