یادوں کے جھروکوں سے

 بہت پرانی بات ہے ، تمام کیڈٹس ٹرم بریک کے بعد پی ایم ایے واپس آئے ۔ اتوار کا دن تھا میں اور وقار اپنے کمرے میں آرام سے لیٹے جلیبیاں کھا رہے تھے کہ پڑوس کے کمرے پر کھٹکٹانے کی آوازآئی اور سینئر کی کرخت آوازسنائی دی ۔

ہم دونوں جلیبیاں چھوڑ اور باتھ روم میں گھسے اور وہاں فائر ایسکیپ کے ذریعے فرسٹ فلور سے چوتھے فلور کے چھت کی طرف جاناشروع ، سیڑھیاں چڑھتے اوپر چڑھے تو چھت کو بند پایا واپس چوتھے فلور کے باتھ روم کی طرف آئے ، کھڑکی چیک کی کھلی ہوئی تھی ، ہم اس باتھ روم میں داخل ہوئے ۔

باتھ روم سے نکلے اور چپکے سے کمرے کا دروازہ کھول کر کمرے میں داخل ہوئے جو ہمارے کمرے کے عین اوپر چوتھی منزل پر تھا ،

کمرے میں داخل ہوئے تو ہمارا سانس اوپر کا اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا ۔

سر طارق اپنی تمام تر خوفناکیوں کے ساتھ کمرے میں موجود تھے َ

شیخ صاحب (شیخ طلعت محمود) اور ان کے روم میٹ ، گورکھا پوزیشن میں قبلہ رو سر بسجود تھے ۔

" Join Them " اور ہم دونوں نے چیتے کی سی پھرتی کے ساتھ ، شیخ صاحب کے ساتھ مل کر اپنی “خودی “ بلند کر لی ۔

اور سوال جواب سے پرھیز کیا ، بصورت دیگر ہمارے جرائم کی فہرست طویل ہوجاتی ۔ جو بطور جنٹلمین کیڈٹ کچھ اس طرح ہوتی :
١- شارٹ کٹ لگانا ۔
٢- وہ راستہ استعمال کرنا جو مہذب لوگوں کے لئے نہیں بنا ۔
٣- سزا کے خوف سے ، سولجر سپرٹ کا مظاہراہ نہ کرتے ہوئے ، فرار اختیار کرنا ۔
٤- اپنے کمرے ، میں سینئر کو دھوکہ دینا ۔
٥ - کسی دوسرے کیڈٹ کے کمرے میں بلا اجازت داخل ہونا ۔
٦ - اپنے ساتھی کیڈٹ کو پی ایم اے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر اکسانا ۔
٧- سلیپنگ ڈریس میں بغیر گاون پہنے اپنے کمرے سے نکلنا ۔
٨- فائیل ٹرم کے سینئیر کے اعتماد کو دھوکہ دیتے ہوئے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرنا ۔ کہ جس کمرے میں داخل ہوئے اس کے پڑوس میں رہتے ہیں ۔
٩- گڈ آرڈر اور ملٹری ڈسپلن کی صریحا جانتے بوجھتے خلاو ورزی کرنا ۔
١٠ ٹریس پاسنگ کرتے ہوئے کسی دوسرے کی حدود میں داخل ہونا ۔
١١- متفرقات : پاکستان آرمی ایکٹ ، سیکشن 55 کی آڑ میں ناکردہ جرائم میں مزید کئی جرم شامل ہو سکتے تھے ۔

فیس بک پر ایک دوست کی طرف سے ٹیگ ہونے والی ، ایک تصویر کو دیکھتے ہی چشم زدن ،40 سال پہلے کا ماضی آنکھوں کے سامنے آگیا
Khalid.Naeemuddin
About the Author: Khalid.Naeemuddin Read More Articles by Khalid.Naeemuddin: 92 Articles with 122042 views My Blog:
http://ufaq-kay-par.blogspot.com/

My Face Book Link:
https://www.facebook.com/groups/tadabbar/

" أَفَلاَ يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَ
.. View More