جو مانتے ہیں وہی ایمان لاتے ہیں

سورہ الروم - ٣٠ - -------------------- آیت # ٢ تا ١٠
رومی مغلوب ہوئے - پاس کی زمین میں اور اپنی مغلوبی کے بعد عنقریب غالب ہونگے - چند برس میں حکم الله ہی کا ہے آگے اور پیچھے اور اس دن ایمان والے خوش ہونگے - الله کی مدد سے مدد کرتا ہے جس کی چاہے اور وہی عزت والا مہربان - الله کا وعدہ الله اپنا وعدہ خلاف نہیں کرتا لیکن بہت لوگ نہیں جانتے - جانتے ہیں آنکھوں کے سامنے کی دنیوی زندگی اور آخرت سے پورے بے خبر ہیں - کیا انہوں نے اپنے جی میں نہ سوچا کہ الله نے پیدا نہ کئیے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر حق اور ایک مقرر میعاد سے اور بیشک بہت سے لوگ اپنے رب سے ملنے کا انکار رکھتے ہیں - کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے کہ ان سے اگلوں کا انجام کیسا ہوا وہ ان سے زیادہ زور آور تھے اور زمین جوتی اور آباد کی انکی آبادی سے زیادہ اور انکے رسول انکے پاس روشن نشانیاں لائے تو الله کی شان نہ تھی کہ ان پر ظلم کرتا ہاں وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے - پھر جنہوں نے حد بھر کی برائی کی ان کا انجام یہ ہوا کہ الله کی آیتیں جھٹلانے لگے اور انکے ساتھہ تمسخر کرتے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124568 views nothing special .. View More