وٹامن سی -Vitamin C
(Dr.Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
جیسا کہ اس سے پہلے آپ وٹامن اے
اووٹامن بی کے بارے میں جان چکے ہیں جیسا کہ میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں
کہ حیاتین کا استعمال انسانی صحت کے بہت ضروری ہے اور اس کی کمی سے
بیماریوں کا حملہ ہو جاتا ہے۔اور اب وٹامن سی کے بارے میں آپ کے لئے میرا
یہ مضمون حاضر ہے۔وٹامن سی ہماری صحت کو بحال رکھنے میں بڑی اہمیت کا حامل
وٹامن ہے۔جسم اورجلد کی خوبصورتی کے لئے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
وٹامن سی ہمارے جسم میں موجود پانی اور خون میں حل پذیر ہے۔اسی وجہ سے یہ
وٹامن ہمارے بالوں،ناخنوں اور جلد کی نشو ونما میں فائدہ مند ہے۔ہر چیز کا
استعمال متوازن کرنا چاہئیے کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہمارے
لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔وٹامن سی آئرن کواپنے اندر جذب کر لیتا ہے جس
سے خون کی کمی ہونے کے علاوہ تکھاوٹ ،متلی ،بے خوابی اور کمزوری ہو جاتی
ہے۔اس کی زیادتی سے شروع میں متلی اور قے ہوتی ہے اور اس کے ساتھ گھبراہٹ
بھی ہوتی ہے۔
اب دیکھتے ہیں کہ یہ وٹامن سی ہمیں کن سبزیوں یا پھلوں سے حاصل ہوتا
ہے۔وٹامن سی شکر قندی،کالے انگور،ٹماٹر،سنگترہ،اسٹابری ،سبز
مرچ،پیاز،لیموں،چکوترہ،پالک،آلو،تربوزاور سرخ شملہ مرچ میں موجود ہوتا
ہے۔ان چیزوں کے استعمال ضرور کرنا چاہیئے تاکہ ہم صحت مند رہ سکیں۔فرانس کی
ایک تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ وٹامن سی فالج کے مرض میں مدد گار ہے۔کیونکہ
یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔اور اس طرح ہم فالج جیسی موذی بیماری
سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ وٹامن سی ہمارے جسم میں کیلشیم کی مقدار
کو بڑھا دیتا ہے جس سے ہمارے ناخن اور ہڈیاں مضبوط ہو جاتی ہیں۔پھلوں کا رس
پینے سے ناخن جلدی اور تیزی سے بڑھتے ہیں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک دن میں عورت اور مرد کتنی مقدار میں وٹامن
سی کی ضرورت ہوتی ہے۔ایک عورت کے لئے وٹامن سی کی ایک دن کی مقدار 75ملی
گرام ہے جبکہ مرد کو 90مل گرام کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کی مقدار پوری کرنے کے
لئے صبح ناشتے میں فروٹ یا ان کا جوس لیا جس سکتا ہے۔اور دن میں یا شام کے
کھانے میں سبزیوں سے یہ مقدار حاصل کی جا سکتی ہے۔
خواتین کو اپنی درمیانی عمر میں وٹامن سی کا استعمال شروع کر دینا
چاہیئے۔کیونکہ اس کے استعمال سے جھریوں اور خشک جلد سے محفوظ رہا جا سکتا
ہے۔اس کے لئے کیوی اور پپیتا کا پیسٹ بنا لیں اور اسے اچھی طرح مکس کر کے
چہرے پر اپلائی کریں۔20منٹ کے بعد اپنے چہرے کو تازہ پانی سے دھو لیں۔ہم نے
ٓپ کے لئے ایک کریم بنائی ہے جس میں جھریوں کے خاتمہ کے ساتھ گرمیوں میں ٓپ
کو دھوپ کی تیزی سے محفوظ رکھتی ہے اس کو منگوانے کے لئے اپنا نام اور پتہ
03004716259پر ایس ایم ایس کر دیں۔اس کی قیمت بمہ ڈاک خرچ اور پیکنگ
300روپے ہے۔شکریہ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.