عالم اسلام کی موجودہ جنگ کے مضمرات

پاکستانیوں کے لیے اب مزید غلطی کرنے کی قطعاًکوئی گنجائش باقی نہیں رہی فوراً حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے کم ازکم بیس ہزار مجاہدین مزید بھیجے جائیں ۔جو قطعاً یمن کی جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس کے لیے اگر ضرورت محسوس ہو تو پاکستان بھر میں عام لام بندی کا اعلان کیا جائے نوجوانوں کی فوجی بھرتی کی جائے اور اسطرح سے پچاس ہزار افراد کوٹریننگ دی جائے سعودی حکومت نے کٹھ ملائیت کے علمبردار فرقہ پرستوں کی سرپرستی کرنے کی جس غلطی کا مسلسل اعادہ کیا ہے اس کا نتیجہ خود انھوں نے دیکھ لیا ہے کہ چندہ خوروں اور مال خوروں میں سے کوئی بھی ان کا حمایتی نہ ہے۔ کاش انہوں نے براہ راست مسلم ملت کے تقاضوں کے مطابق یہاں غریب ،بے کس ،بے سہارامسلمانوں کے لیے فلاح و بہبود کے منصوبوں پر انویسٹمنٹ کی ہوتی تو آج نقشہ ہی کچھ اور ہوتا۔ پورا ملک ا ن کی اپیل پر بحیرہ عرب کو تیر کر بھی عبور کر جاتا اور انھیں اپنے سرمایوں سے پالے ہوئے نام نہاد ملاؤں اور سود خور صنعتکاروں کی طرف التجائی نگاہوں سے دیکھنانہ پڑتا۔ اب بھی وقت ہے پاکستانیوں کو اپنا جانثار بڑا مسلم بھائی سمجھتے ہوئے ویزا کی پابندیاں ختم کی جائیں۔ اور حرمین شریفین کے ارد گرد اور مکہ و مدینہ کے اطراف میں و سعودی سرحدوں پر پاکستانی مجاھدین کو تعینات کیا جائے۔ پاکستانی اسمبلیاں جو کہ دھاندلیوں ،کرپشن کی پیداور ہیں جس کے زیادہ ممبران ظالم جاگیردار اور غلیظ ترین نظام معیشت سود کے علمبردارصنعتکار ہیں اس لیے ان کی قرار دادوں کی عوام کے نزدیک کوئی حیثیت نہ ہے۔ وہ لاکھ غیر جانب داری کا ڈھونگ رچائے رکھیں پاکستانی مسلمان کسی کو بھی حرمین شریفین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جس کا عملی مظاہرہ پاکستانی سابقہ خانہ خدا پر دشمنان دین کے قبضہ والے واقعہ پر کرچکے ہیں۔ پھرپاکستان میں تویہ وہی ممبران ہیں جو سینٹ انتخابات میں گدھے گھوڑوں کی طرح بکاؤ مال بنے رہے ہیں ۔اور لوٹے لٹیرے بننے میں بھی دیر نہیں لگاتے ۔کہیں رشوت خور ، کرپٹ ،بدکردار سیاست دان بھی جن کے جسموں کا انگ انگ حرام مال پرپرورش پاتا رہا ہواسلام کو غالب ہوتا دیکھنا پسند کرسکتے ہیں ؟یہ تو ہر وہ عمل کریں گے جس سے ان کا حلوہ مانڈا چلتا رہے ،ان کی ڈھول نما توندیں مزید موٹی ہوتی رہیں اور ان کی ناجائز سرمایوں سے لگی ہوئی ملیں مزید بچے جنتی رہیں۔ سعودی حکومت ذرا ویزہ پابندیاں ختم کرکے دیکھے تو مسلمانوں کے جتھے اور قافلے جوق در جوق پیدل ہی وہاں پہنچنا شروع کردیں گے آخر پاکستانی پیدل حج کرنے بھی تو جاتے رہے ہیں ۔اﷲ اکبر تحریک دنیا بھر کے مسلمانوں اور ان کے تمام مسالک کے اتحاد کی علامت ہے خصوصاً عالم اسلام کو متحد کرنااس کے لیے مشترکہ بینکنگ ،مشترکہ کاروبار ، مشترکہ دفاع اور مشترکہ صنعتوں کا قیام اس کے پروگرام کاحصہ ہے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ کسی بھی واضع پالیسی کو بنانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ،اس کی گو مگو کی کیفیات کسی کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ دو بڈھے اناڑی جس گاڑی کے ڈرائیور ہوں گے اس کا ایکسیڈنٹ ہونا ہی لازمی ہو گا ۔کیا ایٹم بم دھماکہ،اورفوراًمعاشی پابندیاں لگنے پربرادر اسلامی ملک سعودیہ کاعرصہ دراز تک مفت تیل فراہم کرنا ، مکھن میں سے بال کی طرح شریف برادران کو ڈکٹیٹر مشرف کے شکنجوں سے نکال کر لیجانے اور ابھی نئی حکومت کے قیام پر پاکستانی خزانوں میں کھربوں روپے سعودی حکومت کی طرف سے جمع کرڈالنے جیسے کسی بھی عمل کی کسی اسمبلی سے اجازت لی گئی تھی نہیں ہرگز نہیں تو اب ہم خدا کے گھر کی حفاظت کے لیے کیوں اسمبلیوں کے ممبران کی رائے کے طلب گار بنے پھرتے ہیں۔ حکمرانو !آگے بڑھو اپنا تن من دھن عالم اسلام کے اتحاد، ان کی آپس کی لڑائیوں کو ختم کرنے اور اﷲ کے گھر اور مکہ و مدینہ کی حفاظت کے لیے نچھاور کردووگرنہ ہماری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں ! یمن میں جاری جنگ اور اس میں عالم اسلام کے تقریباً سبھی ممالک کی براہ راست یا بالواسطہ شرکت و مداخلت اسلام کے خلاف خوفناک سازش ہے۔ اور اس میں اسرائیلی ،قادیانی ، نصرانی، سیکولر بھارت اور نام نہاد لادینی جمہوریت کے چیمپئن مغربی سامراجی ممالک سبھی شامل ہیں۔ پاکستانی حکومت ٹُک ٹُک دیدم کی طرح اور خارجہ پالیسی اور انکے ذمہ داران آئیں بائیں شائیں کرتے ہی نظر آتے ہیں ۔پاکستانی حکمرانوں کا یہ اعلان کہ ہم حرمین شریفین کے دفاع کے لیے خون کا آخری قطرہ تک بہا ڈالیں گے صرف گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کے متراداف ہے۔ انھیں عملاًاپنی افواج سعودی عرب کی سرحدوں پر تعینات کرکے اس کادفاع مضبوط کرنے کے بعد عالم اسلام کی سربراہی کانفرس بلوا کر بلوائیوں اور سابقہ یمنی حکمرانوں کی صلح ایسے کراونی چاہیے جس میں کوئی گروہ بھی اپنے مٔوقف سے دستبردار ہوتا بھی نظر نہ آئے اور قتل و غارت گری بھی بند ہو جائے یعنی سانپ بھی مرجائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔ اگر پاکستان نے فوراً یہ اقدمات نہ کیے توپھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی ہے کے مصداق ہم اپنے ہمہ وقتہ دوست سعودی عرب سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور ہمارا وقار بھی مجروح ہو گا کہ دعوے تو دنیا کی مضبوط ترین فوج اور ایٹمی طاقت ہونے کے تھے اور عملاً لیڈر نکلے وہی گید ڑ کے گید ڑ یا شیروں کی کھال میں چھپے ہوئے صرف بھیڑیے اور مطلبی یار! دوست کوئی بھی ہو اس کی مدد کو فوراً نہ پہنچنا بھی ہماری بزدلی کا بین ثبوت ہوگاجبکہ نواز شریف کا یہ کہنا کہ سعودی عرب پاکستان کا سٹر ٹیجک اتحادی ہے ہماری ہیرا پھیری ہی محسوس ہو گااور ہم ھیوں میں نہ شیعوں میں بن کر رہ جائیں گے۔ ہمیں فوراً مضبوط مٔوقف اختیار کرنا ہو گا عالم اسلام کی مٔوثرایٹمی قوت اوران کے بڑے بھائی کا کردار ادا کرتے ہوئے عالمی تنظیموں پر دباؤ بڑھانا اور سبھی متحارب گروپوں کواکٹھا کرنے اور ان کی خوامخواہ کی لڑائی کو ختم کرواناہو گا وگرنہ جتنی دیر تک ہم اس آگ کو بجھاتے نہیں یہ آگ پھیلتے پھیلتے فرقہ واریت کا روپ دھارلے گی اور ہر جگہ مسلکوں کی جنگ شروع ہونے کا خطر ہ ہے برائی کو جڑ ہی سے ختم کر ڈالنا ہو گا۔اگر ہم نے بھی بلی کو دیکھ کرچوہے کی آنکھ بند کرلینے والے معاملہ کی طرح اپنا رویہ جاری رکھا تو ہم سخت نقصان اٹھائیں گے اور اسمیں ہماری اور وزارت خارجہ کی" انوکھی"پالیسی رکھنے والوں کی ہی ذمہ داری ہو گی ہم اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت کی طرح ہم نہ رہے گھر کے نہ گھاٹ کے ہو جائیں گے۔ اگر حکمرانوں سے یہ سیدھا سادھا الجبرا کا سوال حل نہیں ہوتا تو شریف برادران ، زرداری اور عمران خان سبھی مستعفی ہو کر اقتدار سپریم کورٹ کے حوالے کردیں۔ اور پھر اپنے جاتی امرائی، بلاول ہاؤسز اور بنی گالائی محلات کو چھوڑ کرعالم اسلام کے علاوہ کسی اور جگہ اپنی پناہ گاہیں تلاش کریں سپریم کورٹ فوری انتخابات کروائے اور عالم اسلام کو درپیش چیلنجز کے بارے میں آئینی حدود میں رہتے ہوئے فیصلہ کرے اور افواج پاکستان اس پر فی الفور عملدرآمدکرائیں کہ اسی میں ملک کی فلاح ہے۔
Dr Mian Ihsan Bari
About the Author: Dr Mian Ihsan Bari Read More Articles by Dr Mian Ihsan Bari: 11 Articles with 8487 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.