موسم گرما اور تربوز کے فائدے
(Dr.Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
گرمیوں کا موسم آتے ہی سب کا
پسندیدہ پھل تربوز بھی مارکیٹ میں آ جاتا ہے جسے چھوٹے بڑے سب ہی بہت شوق
سے کھاتے ہیں۔تربوز نہ صرف ذائقہ کے لحاظ سے منفرد ہے بلکہ بہت ساری
بیماریاں بھی اس کے کھانے سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔تربوز سرخ رنگ کی وجہ سے بھی
بھلا لگتا ہے ۔تربوز نہ صرف ہماری جسمانی صحت کے لئے اچھا ہے بلکہ ہماری
روح کو بھی تازگی دیتا ہے۔تربوز گرمی کے موسم میں پیاس بجھاتا ہے ۔تربوز
جہاں ہماری پیاس کو کم کرتا ہے وہاں ہمارے جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا
کرتا ہے۔
تربوز ہمارے دل و دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ وہاں اس کے طبعی لحاظ سے بھی بہت
سے فوائد ہیں۔تربوز میں وٹامن اے،بی6 اور وٹامن سی کی کافی مقدار موجود
ہے۔اس کے علاوہ فائبر،پوٹاشیم ،فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔اس میں موجود
وٹامنز جگر کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
تربوز میں پانی کی مقدار تقریباً 92% تک ہے ۔موٹے لوگ اس کا استعمال زیادہ
کریں کیونکہ یہ چربی کم کرتا ہے ا و ر ہمیں موٹاہونے سے محفوظ رکھتا ہے
دوسرا یہ پھل ہمارے دل کی صحت کے لئے بھی اچھا ہے۔تربوز کے عالوہ اس کے بیج
بھی مفید ہیں مارین طب کے مطابق تربوز کے بیج جلد،ذیابیطس اور دل کے لئے بے
حد مفید ہیں۔ یہ دل میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد گار ہے اور اس
سے دل کے پٹھوں کو بھی طاقت ملتی ہے۔
تربوز کے بیجوں میں موجود وٹامننز ہمارے بالوں اور چہرے کے داغ دھبوں کو
بھی فائدہ دیتے ہیں۔آپ میں سے اکثر لوگ تربوز تو کھا لیتے ہیں لیکن اس کے
بیج ضائع کر دیتے ہیں اس لئے آپ تربوز کے ساتھ بیج ضرور کھایا کریں تاکہ ان
میں موجود وٹامنز سے آپ بھر پور فائدہ اٹھا سکیں۔تربوز ہڈیوں کو مضبوط
بناتا ہے اس کے کھانے سے ہڈیوں کی بیماری آسٹیو پروسس سے محفوظ رہا جا سکتا
ہے۔یہ بیماری انسانی ہڈیوں کو کمزور کر دیتی ہے۔اس کے علاوہ تربوز کے بیج
اندرونی زخموں کو جلدٹھیک ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
امریکی ماہرین طب کے مطابق تربوز کو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید
قرار دیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق آپ تربوز کو ایک ماہ سے دو ماہ تک مسلسل
استعمال کریں۔تاکہ آپ کا بلڈ پریشر کم ہو سکے ۔
اس کے علاوہ تربوز گردے میں پتھری اور قبض کو دور کرنے میں مدد گار
ہے۔تربوز ٓپ کی چہرے کی صفائی بھی کرتا ہے اس کے لئے اس کے گودے کو پیس کر
چہرے پر لگائیں اور دس منٹ کے بعد چہرہ پانی سے دھو لیں آپ کا چہرہ صاف اور
تازہ ہو جائے گا۔اگر تربوز کو نہار منہ کھایا جائے تو یہ جلن اور گیس کے
مریضوں کے لئے مفید ہاتا ہے۔اس کے علاوہ تربوز معدے اور السر کے زخموں میں
بھی فائدہ مند ہے۔تربوز پیشاب آور اور مردانہ خاص طاقت کے لئے مفید ہے۔اس
کے علاوہ خون کی کمی والے مریضوں کے لئے کھانا اچھا رہتا ہے۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.