موسم گرما اور کھیرے کے فوائد
(Dr.Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
اﷲ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار
نعمتوں سے نوازا ہے ہمارے کھانے کی نعمتوں میں کھیرا ایک ایسی سبزی ہے جو
ہمارے لئے فائدہ مند ہے میرا آج کا مضمون بھی کھیرا پر ہے اور امید کرتا
ہوں کہ آپ کی پسندیدگی کا شرف حاصل کرے گا۔کھیرا ایک بیل کی صورت میں اگنے
والی سبزی ہے جو زمیں پر پھیل جاتی ہے یا اس کو ا درخت پر چڑھا دیا جاتا
ہے۔کھیرے میں کاربوہائیڈیٹس ،کیلشیم اور پروٹین مناسب مقدار میں موجود ہوتے
ہیں۔
ہمارے ہاں دو اقسام کے کھیرے پائے جاتے ہیں ایک دیسی کھیرا اور دوسرا
ولائتی کھیرا۔کھیرا سرد مزاج ہے اور کھانے میں خوش ذائقہ سبزی ہے۔کھیرا ایک
ایسی سبزی ہے جس میں95% پانی ہوتا ہیاسی لئے موسم گرما میں کھیرے کا
استعمال ہمیں پانی کی کمی سے بچاتا ہے اس کے عالوہ ہمارے جسم کو گرمی تازگی
اور ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔کھیرے کا استعمال زیادہ تر سلاد کے طور پر کیا جاتا
ہے لیکن کچھ ممالک میں اس کو سبزی کے طور پر بھی پکایا جاتا ہے۔
مشرق وسطیٰ اور یورپ میں کھیرے کو مختلف کھانوں کے ساتھ ملا کر پیش کیا
جاتا ہے۔اس کے علاوہ کھانوں کی سجاوٹ میں بھی کھیرا ایک اہم رول ادا کرتا
ہے۔جس سے کھانے والے کا دل خوش ہو جاتا ہے۔اس کو ہم رائتہ کے طور پر بھی
کھا سکتے ہیں جو کہ کسی بھی کھانے کو دلکش اور ذائقہ دار بنا دیتا ہے۔
کھیرے شکل و صورت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں جن میں چھوٹے اور بڑے کھیرے
شامل ہیں اس کی سو سے زائد اقسام دنیا میں پائی جاتی ہیں۔کھیرے کا عموماً
استعمال تازہ کھیرے کے طورپر کیا جاتا ہے اور زیادہ تر لوگ اس کوکچا کھانا
پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس میں شامل تمام وٹامنز سے بھر پور فائدہ
اٹھایا جا سکتا ہے۔ایسے تما لوگ جن کا وزن بڑھا ہوا ہو وہ اس کا استعمال
ضرور کریں کیونکہ یہ وزن کم کرنے میں ہماری بہت مدد کرتا ہے۔
٭ایسے مریض جن کو تیزابیت اور السر کا مسئلہ درپیش ہو وہ کھیرے کا استعمال
ضرور کریں۔
٭کھیرے میں موجود وٹامنز سینے کی جلن سے محفوظ رکھتے ہیں۔
٭موٹے افراد نہار منہ اس کا ایک گلاس جوس پئیں فائدہ ہو گا۔
٭گرمیوں کے موسم میں جسم میں پانی کی قلت ہو جاتی ہے کھیرا کھانے سے قلت کو
پورا کیا جا سکتا ہے۔
٭کھیرا ہمارے دماغ کو بھی تروتازہ رکھتا ہے اس کے روزانہ استعمال سے ذہنی
تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔
٭کھیرا جوڑوں کی بیماریوں میں کھانا فائدہ مند رہتا ہے۔
٭کھیرا کھانے سے کولیسٹرول نارمل رہتا ہے۔
٭کھیرے کے استعمال سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
٭کھیرا ہمارے ہاضمے کو درست رکھتا ہے۔
٭کینسر کے خلاف قوت مدافعت رکھتا ہے
٭کھیرا سردرد میں آرام دیتا ہے۔
٭ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کھیرا کھانا مفید ہے۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.