آم کے فائدے

قارئین ! گرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور دن بدن گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔جہاں گرمیاں آتی ہیں وہاں ہمیں اپنے پسندیدہ پھل آم کو کھانا کا موقع بھی ملتا ہے۔آم گرمیوں کے شروع میں اانا شروع ہو جاتے ہیں جیسا کہ اب مارکیٹ میں آم موجود ہیں اور اگلے ماہ تک آم کی تمام اقسام موجود ہوں گی۔ترشادہ پھلوں کے بعد آم دوسرا بڑا پھل ہے جو ہمارے ہاں کاشت کیا جاتا ہے۔پنجاب اور سندھ آم کی کاشت کے لئے موزوں آب و ہوا رکھتے ہیں۔آم کی پیداوار میں بھارت پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا پانچواں نمبر آتا ہے۔آم کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ جب بھی آپ آم کھائیں اس کے بعد کچی لسی کا استعمال ضرور کریں۔آم کی لکڑی بھی تختیاں بنانے کے کام آتی ہے۔آم گرمیوں کی سوغات ہے اور یہ ہمیں اپنے رب کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔جیسا کہ ناظرین آپ جانتے ہیں کہ میں نے اپنے گزشتہ مضامین میں بھی پھلوں کے بارے میں بتایا تھا اور آج آم کے فوائد کے ساتھ حاضر ہوں۔امید کرتا ہوں کہ آپ اس مضمون کو بھی ضرورپسند کریں گے۔تو اپنا مضمون شروع کرتے ہیں۔

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور کھانے میں یہ پھل نہایت مزیدار ہوتا ہے۔دیکھنے میں بھی یہ پھل خوش نما نظر آتا ہے اسی لئے اس کو ہر کوئی بڑے شوق سے کھاتا ہے۔آم کی بے شمار اقسام ہیں۔اور اس میں وٹامن اے،بی اور سی موجود ہیں۔اس کے علاوہ پروٹین،کیلشیم،فاسفورس اور دوسرے اہم اجزاء پائے جاتے ہیں۔آم ہماری صحت کے لئے بھی بہت اچھے ہیں آم کئی طرح سے استعمال ہو سکتے ہیں اگر یہ کچے ہوں تو پھر ان کا اچار ڈالا جاتا ہے او ر آم کا اچار بھی سب کا پسندیدہ ہوتا ہے۔اور انتہائی مزیدار ہوتا ہے پہلے لوگ گاؤں میں اچار ڈالا کرتے تھے لیکن اب شہر کے لوگ بھی اس کو پسند کرتے ہیں۔اس کے علاوہ آم کا مربہ بھی ڈالا جاتا ہے جس کو چھوٹے بڑے سب ہی پسند کرتے ہیں۔آم کی آئس کریم تو بچوں میں بے حد پسند کی جاتی ہے اور اکثر لوگ آم کا جوس بھی نکال کر پیتے ہیں۔تو اام کو جس حالت میں بھی لیں یہ نہایت ذائقہ دار ہوتا ہے۔

آم کے فائدے:
٭آم قبض کشا ہے یہ معدے اور جسم کو طاقت بخشتا ہے۔
٭اگر آپ کے معدے میں تیزابیت اور جلن ہے تو پھر آپ آم کا استعمال ضرور کریں۔اس کے علاوہ آم آپ کے ہاضمے کو بھی درست رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
٭آم جسم میں (LDL)یعنی ہائی کولیسٹرول کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔
٭ایسے کمزور افراد جن میں کون کی کمی ہو وہ آم ضرور کھائیں۔
٭آم پچاس سال کی عمر سے بڑی عورتوں کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ اس عمر میں کیلشیم اور آئرن کی کمی ہو جاتی ہے اور یہ دونوں اجزاء آم میں موجود ہوتے ہیں۔
٭آم کینسر اور دل کے امراض میں قوت معدافعت رکھتا ہے۔
٭آم آنکھوں اور نظر کے لئے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کے لئے مفید ہے۔اس سے اندھراتا اور آنکھ کی خارش سے بچا جا سکتا ہے۔
٭مجھے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم اپنا وزن کیسے بڑھا ئیں تو جناب آم کا زیادہ سے زیادہ استعمال شروع کر دیں۔آپ کا وزن بڑھ جائے گا اور کمزور لوگ موٹے ہو جائیں گے۔
٭آم کا روزانہ استعمال ااپ کی جلد کو صاف ،چمکدار اور جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭اگر منہ کی بدبو کو دور کرنا ہو تو آم کی گھٹلی کو مسواک کی طرح دانتوں پر ملیں۔دانت ساف اور مضبوط بھی ہوں گے۔اور منہ کی بدبو سے بھی چھٹکارا مل جائے گا۔
٭آم یاداشت کو تیز کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔پڑھائی والے بچوں کو آم ضرور کھلائیں تاکہ وہ اپنا سبق آسانی سے یاد کر سکیں۔
٭آم مثانے اورآنتوں کو طاقت مہیا کرتا ہے۔
٭ایسے افراد جو بے خوابی کا شکار ہوں وہ آم کھانے کے بعد ٹھنڈے دودھ کا استعمال کریں۔
٭چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے لئے آم کا گودا چہرے پر مل لیں اور دس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے اپنا چہرہ دھو لیں۔
٭بدن کی رنگت نکھارتا ہے

قارئین امید کرتا ہوں ٓاپ کو آج کا مضمون بھی پسند آیا ہو گا لائیک کرنا نہ بھولیں۔مجھ سے رابطہ کے لئے میرے فیس بک کو جوائن کریں۔www.facebook.com/hdrtanweerشکریہ۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1925002 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More