ونڈوز 10(جدیدیت)
(Muhammad Jawaid Iqbal Siddiqui, Karachi)
دنیا بھر کے طول و عرض میں پرسنل
کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ نظام؍سسٹم WINDOWS-10ہوگا۔ اخبار
کے مطابق اس بات کا اعلان مائیکرو سافٹ میں ترقیاتی عمل کے شعبے کے
ایگزیکٹیو جیری نکسن نے شکاگو میں ’’ مائیکرو سافٹ اگنائٹ کانفرنس‘‘ کے
دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر عرصے چلنے والے ونڈوز آپریٹنگ
سسٹم کے لئے ونڈوز 10آخری ورژن ‘‘ ہو سکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا تھا کہ
نکسن کا بیان اس تبدیلی کی عکاس ہے جو اس سافٹ ویئر کی تیاری کے سلسلے میں
آنے والی ہے ۔ کمپنی خود بھی پہلے ہی ایسی ہی بات کر چکی ہے تاہم اس کا
کہنا ہے کہ وہ ونڈوز کو مستقبل میں اَپ ڈیٹ کرے گی جیسے کہ ونڈوز ماضی میں
بھی اَپ ڈیٹ ہوتی رہی ہے۔ فرم کے مطابق ونڈوز 10کے بعد ایک نیا ورژن پیش
کرنے کے بجائے اسی ورژن کو باقاعدگی سے بہتر بنایا جاتا رہے گا۔بیان میں
مزید کہا گیا ہے کہ ونڈوز کو بطور ایک خدمت کے پیش کیا جائے گا جس میں نت
نئی چیزیں ہوں گی اور جیسے اس کے اَپ ڈیٹ جاری کئے جاتے ہیں ویسے ہی اَپ
ڈیٹس ہوں گے۔جب کہ فرم کو توقع ہے کہ ونڈوز کا مستقبل طویل عرصے پر محیط
ہوگا۔ کمپنی کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ونڈوز 10کے بعد سے اس
آپریٹنگ سسٹم کو کیا نام دیا جائے گا۔
مائیکرو سافٹ پر نگاہ رکھنے والی تجزیے کی کمپنی ’’ گارنر ‘‘ کی تحقیق پر
مامور نائب صدر اسٹیو کلین ہینس کے مطابق ’’ ونڈوز 11‘‘ نہیں آئے گی۔ انہوں
نے یہ بھی کہا کہ مائیکرو سافٹ نے ماضی میں ونڈوز نائن کے نام سے ارادتاً
گریز کیا تھا اور ماضی کی ڈگر سے ہٹنے کے لئے ونڈوز 10کا نام استعمال کیا
تھا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا کرنے سے مائیکرو سافٹ اور اس کے
صارفین کے لئے بہت سی مشکلات پیدا ہوئیں۔
مائیکرو سافٹ اپنے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10کی ابتدائی معلومات تو
پہلے ہی آن لائین پیش کی ہیں۔ یہ ونڈوز کے موجودہ کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم
ونڈوز 8کی جگہ لے گا۔مزید یہ کہ یہ آپریٹنگ سسٹم موبائل فونز، ٹیبلٹ، پی۔سی،
ایکس باکس گیمز کنسولز وغیرہ جیسے مختلف قسم کے آلات کے لئے کارآمد ہوگا
اور اسے پہلی بار براہِ راست انٹر نیٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکے گا۔یہ
بھی خبر ہے کہ ونڈوز 10میں ایک بار پھر سے اسٹارٹ مینو واپس کر دیا گیا ہے
جو ونڈوز 8سے ہٹا لیا گیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹارٹ مینو کی واپسی
اور ان سہولتوں کی فراہمی کا مقصد ونڈوز 7اور ونڈوز 8کے صارفین کو ہم آہنگی
کا احساس دلانا ہے۔
ونڈوز 10میں آواز سے کنٹرول کیا جانے والا سافٹ ویئر ’’کورٹینا‘‘ بھی شامل
کر دیا گیا ہے، مائیکرو سافٹ نے ایک ہیڈ سیٹ بھی متعارف کرایا ہے جس کے
بارے میں اس کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے مستقبل میں ونڈوز کو کمپیوٹر
اسکرین کے علاوہ دوسری چیزوں پر بھی پروجیکٹ کیا جا سکے گا۔مزید برآں اُن
کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا نیا آپریٹنگ سسٹم اُن ڈیوائسز کے لئے مفت ہوگا
جن میں پہلے سے ونڈوز 7 اور ونڈوز8موجود ہیں۔یہ ونڈوز کی پالیسی میں تبدیلی
کی بھی علامت ہے کیوں کہ اس سے قبل ونڈوز اپنے اہم اَپ گریڈز کے لئے خاصی
مہنگی قیمت وصول کرتی رہی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے ونڈوز 8کو بڑے
پیمانے پر قبول نہیں کیا۔ فوریسٹر کنسلٹینسی کے تجزیہ کار فرینک کلیٹ کے
مطابق مائیکرو سافٹ کی کوشش ہے کہ وہ اپنے سافٹ ویئر میں لوگوں کی دلچسپی
بڑھائے۔ کہا جاتا ہے کہ مجموعی طور پر صرف دس فیصد کمپیوٹروں میں ونڈوز
8انسٹال کی گئی ہے، اور کمپنیوں کے اندر تو یہ شرح اور بھی کم ہے۔
مائیکرو سافٹ کے لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لئے کہ انہیں اس نئے ورژن کی
ضرورت ہے بہت محنت کے ساتھ مارکیٹنگ کرنی پڑتی اور بہت زیادہ پیسہ لگانا
پڑتا۔ انہیں یہ بھی کہنا پڑتا کہ اس سے بہتر چیز پہلے کبھی تیار نہیں ہوئی۔
اسٹیو کلین ہینس نے اخبار کو یہ بھی بتایا کے مائیکرو سافٹ کو ونڈوز کی وجہ
سے ملنے والی آمدن کا بہت زیادہ حصہ نئے ذاتی کمپیوٹروں کی فروخت سے حاصل
ہوتا تھا اور کمپنی اب جو تبدیلی لا رہی ہے اس سے آمدن متاثر نہیں ہوگی،
مجموعی طور پر یہ ایک مثبت قدم ہے۔اسٹیو کلین ہینس کا کہنا ہے کہ ’’مائیکرو
سافٹ ‘‘ کو اَپ ڈیٹس جاری رکھنے اور نئے نمایاں تبدیلی کے لئے مدد کس طرح
فراہم کرے گی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ونڈوز اب
رُک گئی ہے اور آئندہ کبھی آگے نہیں جائے گی بلکہ اس کے برعکس ہوگا اور
ونڈوز کے اَپ ڈیٹس اب جلدی جلدی جاری کیئے جائیں گے۔ |
|