پاکستان کی امن پسندی کے برعکس، آج کیوں بھارتی ہٹ دھرمی عروج پرہے..؟؟
(Muhammad Azam Azim Azam, Karachi)
بھارتی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکو
جنگی ماحول پیداکرنے کی سرکاری ہدایات کس لئے ہیں...... ؟؟
آج بھارت خطے میں پاکستان کی امن پسندی کے برعکس ہٹ دھرمی کاجیسا مظاہر ہ
کررہاہے یقینااِس کے پسِ پردہ بھارتی جنگی جنون و عزائم ہیں آج جنہیں حقیقی
رنگ دینے کے لئے بھارت پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرات سے
دوچارکرنے کے لئے اوچھے ہتکنڈوں پر اُترآیاہے جس کی ایک تازہ ترین مثال یہ
موجودہ ہے کہ....
ایک خبرکے مطابق بھارتی حکمراں جماعت کی اتحادی انتہاپسندجماعت راشٹریہ
سیوک سنگھ (آرایس ایس) نے سینہ پھُولاکر اپنے موذی وزیراعظم نریندرمودی سے
کہہ دیاہے کہ وہ پاکستان کے خلاف طبل جنگ بجانے سے ہرگزنہ گھبرائیں کیوں کہ
جب خطے میں پاک بھارت طبلِ جنگ بجے گا تو بھارتی حکمرانوں کے اِس عمل سے
خطے میں بھارتی عوام کا مورال بڑھے گا اور اِس کے ساتھ ہی بھارتی حکمرانوں
اور سیاستدانوں اور بھارتی عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات کے
جاری سلسلے میں مزیدتیزی لانے کی باتیں بھی بھارت میں روزافزروں زورپکڑتی
جارہی ہیں۔
اِس بھارتی ماحول میں انتہائی قابلِ اعتبار ذرائع سے ہوتی ہوئی یہ خبر بھی
آئی ہے کہ گزشتہ جمعرات کے روزبھارتی انفارمیشن بیورو(آئی آئی بی)کی جانب
سے تمام بھارتی میڈیااوربھارت میں بولی اور سمجھی جانے والی زبانوں کے
سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز کے بڑے چھوٹے اینکرپرسنز اورمختلف زبانوں میں
چھپنے والے اخبارات کے لکھاریوں کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے اِنہیں
کہاگیاہے کہ خطے میں پاک چین راہداری معاہدے پر بھارتی تشویش اور اِس تشویش
کے بعد پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ایک بڑی بریفنگ کااہتمام کیاگیا جبکہ
اِس بریفنگ کے حوالے سے اطلاعات یہ ہیں کہ بریفنگ میں پرنٹ و الیکٹرانک
میڈیا سے کہاگیاہے کہ وہ جلدازجلدبھارت بھر میں جنگی ماحول پیداکریں اور
پاکستان کے خلاف تیزوتندپروگرام کریں ایسے پروگراموں کو زیادہ وقت دیں جو
پاک چین راہداری معاہدے کی مخالفت کریں اور اِس معاہدے کے منفی پہلوؤں کو
زیادہ سے زیادہ اجاگرکریں اور ساتھ ساتھ ایسے پروگرام اور آگ اُگلتے مضامین
بھارتی عوام کے لئے لکھے جائیں جن سے بھارتی عوام میں پاک چین راہداری
معاہدے اور برماکے بدہشت دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جانے والے مسلمانوں کی
حمایت میں برمی بدہشت گردوں پاکستان سمیت چین کے مسلمانوں میں بھی اپنے
بدہشت دہشت گردوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکے ..کہاجارہاہے کہ بھارتی
انفارمیشن بیورو(آئی آئی بی) کی طرح آرایس ایس نے بھی اپنے موذی وزیراعظم
نریندرمودی کو کھلم کھلا کہہ دیاہے کہ اَب وہ پاکستان کے خلاف طبلِ جنگ
بجانے سے ہرگزنہ گھبرائیں اِس سے جہاں خطے میں بھارتی عوام کا مورال بڑھے
گاتو وہیں بی جے پی کو بھی ایسا تاریخی سیاسی فائدہ ہوگاکہ پارٹی نے کبھی
سوچابھی نہیں ہوگاخبرہے کہ ایساکرنے کے لئے خطے میں جنگی جنون میں
مبتلابھارت کے موذی وزیراعظم نریندرمودی نے حامی بھرلی ہے جنہوں نے پچھلے
دِنوں اِس حوالے تینوں بھارتی مسلح افواج کے سربراہوں سے ملاقات کا بھی
فیصلہ کیا اور اِس ہی دوران خطے میں بھارت کی ہرحال میں بالادستی اور
چوہدراہٹ قائم کرنے کے لئے ہراِنسانی و اخلاقی اور عالمی قوانین و ضابطوں
کی تمام حدیں پارکرتے ہوئے خطے میں پاکستان کی امن پسندی کے درس کی دھجیاں
بکھیرنے کی بھی پُرتباک انداز سے منظوری دیئے جانے کا عندیہ بھی دے دیاہے
اور اِس نکتے پر پوری قوت سے زوردے کر کہاگیاہے کہ ’’ بھارت میں ہر حال میں
ہر سطح پر جنگی ماحول پیداکیاجائے جس کے لئے بھارتی بجٹ کا نصف حصہ بھی خرچ
کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
آج بھارت سے آنے والی ایسی اشتعال انگیز خبروں سے بخوبی اندازہ
لگایاجاسکتاہے کہ بھارت پاک چین راہداری منصوبے کو کس طرح اپنی اَنا اور
بقا کا مسئلہ بناچکاہے ایسالگتاہے کہ جیسے موجودہ حالات میں پاک چین
راہداری کا منصوبہ ناکام بنانابھارتیوں کی موت اور زندگی سے بھی زیادہ
اہمیت اختیارکرگیاہے اَب جس کے لئے بھارتی کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کریں
گے ایسے میں ہمیں بھارتیوں کی نقل و حمل پر کڑ ی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے
اورہمیں قبل ازوقت بھارت میں ہی بھارتیوں کو نکیل ڈالنے کی منصوبہ بندی
کرنی ہوگی۔
جیساکہ برما میں بدہشت دہشت گردوں کے ہاتھوں برمی مسلمان بچوں بچیوں عورتوں
اور مردوں کے وحشیانہ قتلِ عام پر میں اپنے پچھلے کالم میں سب سے پہلے لکھ
چکاہوں کہ ’’برمی مسلمانوں کے قتلِ عام میں بھارت برمی بدہشت دہشت گردوں کی
مددکررہاہے اوربرمی بدہشت دہشت گرد بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے اشاروں
اور ’’را‘‘ کے ساتھ مل کراور بھارتی اِنتہاپسنددہشت گرد جنونی ہندوؤں کی
تنظیموں کے کارندوں کی سربراہی میں برمی مسلمانوں کا قتلِ عام کررہے ہیں
اور برما میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھاکر معصوم برمی مسلمانوں کے
خون سے ایک ایسی تاریخ رقم کررہے ہیں جِسے برمی تو برمی دنیابھی تاقیامت
نہیں بھول سکے گی ۔
بھارت کا برمی مسلمانوں پر برمی بدہشت دہشت گردوں کو فرنٹ لائن پر رکھ کر
قتل وغارت گری کا سلسلہ شروع کرنے کا اصل مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ کسی
بھی طرح پاک چین راہداری منصوبہ ناکام بنایاجاسکے اور برما میں بدہشت دہشت
گردوں کے ہاتھوں برمی مسلمانوں کے قتل عام کی آگ کسی بھی طرح چین کے بدھ
پرستوں اور چین کے مسلمانوں کی اشتعال انگیزی سے ہوتی ہوئی پاکستان اور چین
کے بدہشت دہشت گردوں تک پہنچ جائے تو پھر کوئی طاقت پاک چین راہداری منصوبہ
سبوتاژ ہونے سے نہیں روک سکتاہے ۔
آج یقینی طور پر بھارت اپنے یاروں اسرائیل و امریکا کے ساتھ مل کر اپنی
اِسی سازش کو عملی شکل دینے کی کوششوں میں لگاپڑاہے ایسے میں اَب ہمیں اِس
کی اِس سازش کو کس طرح سے ناکام بناناہے یہ ہمیں سوچناہے کہ بھارت کی اِس
دورکی سازش کو ناکام بنانے کے لئے کیاکرناہے ..؟؟اور بھارت کی جانب سے
مسلسل ہونے والی زبانی دہشت گردی اور اِس کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز
بیانات کے پس پردہ عزائم اور مقاصدکوبھی سمجھنا ہے اور اِس کا بھی تدارک
کرناہے کہ ہمیں خطے کو ایٹمی جنگ سے بچاتے ہوئے کس طرح سے بھارت کی سازش کو
خاک میں ملاناہے ..؟؟
اگرچہ بھارت نے اپنی خودساختہ اشتعال انگیزی اور پاکستان مخالف منفی
پروپیگنڈوں سے اپنی زمین پر جنگی ماحول پیداکردیاہے مگر ہمیں طاقت رکھ کر
بھی بھارت کو بغیر جنگ کئے شکست دینی ہے کیوں کہ آج جب ہم ایک مجنون اور
پاگل کا سر خود پاگل اور مجنون بن کر پھوڑیں گے..ْ؟ تو اِس میں اور ہم میں
کیافرق رہے گا...؟؟ |
|