ایونٹ سے حاصل ہونے والی آمدن
سول اسپتال آنے والے نادار مریضوں کے علاج معالجہ پر خرچ کی جائے گی
صوبائی حکومت کے زیر اہتمام چلنے والے شہر کے سب سے بڑے طبی مرکز سول
اسپتال کراچی میں چوبیسواںبیک سیل میلہ ۹مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔ پیشنٹ
ویلفئیر ایسوسی ایشن(پی ڈبلیو اے)کے پروگرام کا مقصد مریضوں کو مفت طبی
خدمات کی فراہمی کے لئے وسائل جمع کرنا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاﺅ میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات کی جانب سے اکتیس برس قبل
قائم کی گئی فلاحی تنظیم پی ڈبلیو اے کے زیر اہتمام سول اسپتال آنے والے
مریضوں کو بلڈ بینک سے اسکرین شدہ خون، ڈرگ بینک سے مفت ادویات، فالو اپ
کلینکس اور ڈائیگنوسٹک سینٹر سے بنیادی تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کی
جا رہی ہیں۔ پی ڈبلیو اے کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے مطابق
بیک سیل کا مقصد ان خدمات کو جاری رکھنے کے لئے وسائل جمع کرنا اور معاشرے
میں رضاکارانہ کلچر کو فروغ دینا ہے۔
پی ڈبلیو اے کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کی خاص بات ان کا غیر
سیاسی، غیر فرقہ وارانہ اور غیر سرکاری پس منظر ہے۔ گزشتہ برسوں میں ہونے
والے بیک سیلہ میلوں میں ڈاکٹرز، میڈیکل کالجز کے طلبہ و طالبات سمیت مختلف
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت
کر کے سول اسپتال کے مریضوں کو جاری خدمات کے تسلسل میں اپنا تعاون کیا ہے |