زیتون کا تیل اور اس کے فوائد(Benefits of Olive Oil)
(Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
زیتون قدرت کی طرف سے ہمارے لئے
ایک انمول تحفہ ہے۔زیتون ایک درخت ہے اور اس پر جو پھل لگتا ہے اسی سے روغن
زیتون حاصل کیا جاتا ہے۔زیتون کا تیل ذائقے میں دوسرے تیلوں سے یکسر مختلف
ہے۔طب کے ماہرین کے خیال میں زیتون کے تیل کا مزاج گرم ہوتا ہے۔زیتون کے
تیل کو اگر اپنے کھانوں میں استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف ہمیں بیماریوں
سے محفوظ رکھے گا بلکہ ہماری خوبصورتی میں بھی اضافہ کرے گا۔
زیتون کے تیل کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ ہمارے جسم میں چربی کی شکل
اختیار نہیں کرتا جس کی وجہ سے ہم موٹاپے اور امراض قلب سے محفوظ رہتے
ہیں۔زیتون سبزیوں اور پھلوں کا بہترین نعم البدل ہے۔کیونکہ اس میں سبزیوں
اور پھلوں میں موجود تمام اجزاء شامل ہیں۔اﷲ تعالیٰ نے اس میں ہمارے لئے بے
شمار فوائد رکھے ہیں ۔اسی لئے تو ہماری پاک کتاب قران پاک میں زیتون کا ذکر
کیا گیا ہے۔زیتون کے تیل کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اوراسے
لگانے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
زیتون کا تیل ہمیں کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔آج میں اس پر مختصر
لیکن جامع مضمون لکھنے کی کوشش کروں گا تاکہ آپ اس سے بھر پور فائدہ اٹھا
سکیں۔اپنی پسندیدگی کا اظہار ضرور کیا کریں میں آپ کا بے حد ممنون رہوں گا۔
میڈیکل سائنس اب اتنی ترقی کر لی ہے کہ ہر بیماری کی تشخیص وقت پر ہو جاتی
ہے اس طرح بیماری کا علاج کرنا آ سان ہو جاتا ہے۔دوسری ادویات کی نسبت اب
لوگ قدرتی طریقہ علاج کو ترجیح دیتے ہیں جس کا سائیڈ ایفکٹ کوئی نہیں
ہے۔اسی طرح زیتون کے تیل میں اﷲ تعالیٰ نے کئی بیماریوں کے لئے شفا رکھی ہے
۔حضور پاک ﷺ نے بھی زیتون کو کئی بیماریوں کا علاج قرار دیا ہے ۔آپ ﷺ نے
فرمایا کہ زیتون کا تیل کھاؤ اور لگاؤ یہ پاک اور صاف ہے
زیتون کے تیل کے طبعی فوائد:
٭زیتون کے تیل کی مالش کرنے سے اعضاء کو طاقت ملتی ہے۔
٭پٹھوں کے درد میں اکسیر ہے۔
٭زخم ،پھوڑا وغیرہ میں تیل کا لگانا فائدہ مند ہوتا ہے۔
٭زیتون کا تیل تیزابیت اور السر میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔
٭جن کے بال گر رہے ہوں وہ زیتون کا تیل کھانے اور لگانے میں استعمال کریں۔
٭اگر جلد خشک ہو تو اس پر زیتون کا تیل لگائیں۔
٭دمہ کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔
٭عرق النساء میں بہت فائدہ پہنچاتا ہے اور اس کا بہترین علاج ہے۔
٭تپ دق کے مرض میں دودھ کے ساتھ اس کا استعمال کرنے سے مرض میں افاقہ ہوتا
ہے۔
٭نزلہ و زکام اور نمونیہ میں زیتون کے تیل کا استعمال مفید ہے۔
٭خواتین بازاری اشیاء کی بجائے اپنے چہرے،بازوؤں اور پاؤں کو مسلسل زیتون
کے تیل کی مالش سے خوبصورت بنا سکتی ہیں۔
٭قبض کو دور کرنے کے لئے دودھ میں ایک چمچ زیتون کا تیل پینے سے چھٹکارا مل
جاتا ہے۔
٭پیٹ کے امراض میں شافی ہے۔
٭زیتون کا تیل بھوک کو بڑھاتا ہے۔
٭زیتون کے استعمال سے پتے کی پتھری خارج ہو جاتی ہے۔
٭اس کا مسلسل استعمال کرنے والے کینسر جیسے موذی مرض سے بچے رہتے ہیں۔
٭زیتون کے استعمال سے ہماری جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔
٭چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کے لئے لیموں کے رس میں زیتون کا تیل ملا کر
مساج کریں۔
٭سر میں خشکی ہو تو بالوں میں اس کا مساج کریں اور پھر ایک گھنٹہ بعد اچھے
شیمپو سے سر کو دھو لیں۔
٭زیتون کے استعمال سے انسان بلڈ پریشر اور کولیسٹرول سے بچا رہتا ہے۔
٭زیتون کا استعمال کرنے والوں میں خون کی کمی نہیں ہوتی۔
مجھ سے رابطہ کرنے کے لئے www.facebook.com/hdrtanweer پر میسج کریں۔
|
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.