سرائیکی پاکستان کی بہت بڑی ثقافت ہونے کے ساتھ ملک کی
بہت بڑی زبان بھی ہے جسے ملکی آبادی میں 36.84 فیصد لوگ بولتے ہیں۔ سرائیکی
خط اور لہجہ دونوں پنجابی سے ملتے ہیں۔ سرائیکی دنیا میں 3 ممالک میں دولی
جاتی ہے جن میں پاکستان، بھارت اور افغانستان ہیں، جبکہ پاکستان بہت زیادہ
بولی جاتی ہے۔ پاکستان میں سرائیکی جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر
پختون خوہ میں بولی جاتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق پچھلے چار سال سے سرائیکی تحریک چل رہی ہے۔ جسے مختلف
لوگ چلا رہے ہیں۔ جن کا خاص مقصد الگ صوبہ ہے، جس کا نام سرائیکستان رکھنا
چاھتے ہیں۔ کیونکہ اس تمام علاقے میں سرائیکی رہتے ہیں۔ سرائیکیوں کے مطابق
ان کو اپنا حق نہیں مل رہا جس بنیاد پر سرائیکی لوگ الگ صوبے کی مانگ کرتے
ییں۔ سرائیکی لوگوں چند ایسی وجہات پیش کرتے ہیں جو کچھ ہد تک درست بھی ہیں
جن می چند ایک یہ ہیں
۱۔ جب بھی وفاقی بجٹ بنتا ہے اس میں سرائیکی علاقے پورے بجٹ کا صرف 12 فیصد
ہی ملتا جو اکثر پنجاب حکومت کو منتقل کر دیا جاتا ہے جو پنجاب کے بڑے
شہروں پر خرچ ہوتا ہے۔
۲۔ آبپاشی کے لیے پاکستان کے تمام صوبوں کے لیے دریائ پانی کی مقدار مقرر
کی جاتی ہے جبکہ سرائیکی علاقوں کو ملنے والی مقدار پوری نہیں دی جاتی۔
۳۔ جب بھی ملک میں سرمایا کاری کی جاتی ہے تب سرائیکی علاقوں میں ایک بھی
فیکٹری نہیں لگائ جاتی، جب کہ تمام وسائل سرائیکی علاقوں کے پس موجود ہوتے
ہیں۔
۴۔ اکثر ملک میں نئی روزگار سکیمیں کھولی جاتی ہیں مگر سرائیکی علاقوں میں
انہیں متعارف تک نہیں کرایا جاتا۔
۵۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں 4، 4 یونیورسٹیاں لگائ جاتی ہیں مگر 20
سرائیکی شہروں میں صرف 4 یونیورسٹیاں لگائ گئ ہیں۔ وغیرہ
ان چند باتوں میں کافی حد تک سچائ ہے۔ کیوں کہ پاکستان کی حکومت نے
سرائیکیوں کے ساتھ کافی حد تک ناانصافی کی ہے۔ جس بنیاد پر سرائیکی لوگ
اپنے الگ صوبے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔ سرائینی یہی سمجتے پاکستان سرائیکی
کو منجابی کا حصہ مانتی ہے اور ملک کی بڑی زبان پنجابی ہے۔ لیکن اس سب کو
سرائیکی نہیں مانتے، سرائیکیوں کے مطابق سرائیکی الگ زبان ہے جس حکومت نے
چند مفادات کے لیے پنجابی کا بڑا حصہ بنایا ہوا ہے۔ سرائیکی لوگوں یہ تک
کہتے مظر آتے ہیں حکومت سرائیکیوں کو غلام سمجتی ہے جس بنیاد حکومت
سرائیکیوں کو ان کا حق نہیں دے رہی۔
ان چار سالوں میں سرائیکی لوگ بہت زیادہ جوش اور جزبے سے سرائیکیستان تحریک
کا حصہ بنتے جا رہے ہیں جس وجہ سے شوشل میڈیا پر ہر جگہ سرائیکیستان کی ہی
آواز سننے کو ملتی ہے اور سرائیکستان کی ہی پوسٹ دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اب
سرائیکی لوگ ہر جگہ سرائیکیستان صوبے کی آواز کو بلند کیے جا رہے ہیں۔ |