شارٹ کٹ مارتے ہیں

شارٹ کٹ ہم میں سے ہر شخص کو زندگی میں کام جلدی نمٹانے اور منزل جلدی پانے کا راستہ دکھائی دیتے ہیں اگر آُپکو کچھ بھی کرنے میں جتنی محنت لگانی ہے اس سے آدھی محنت میں کام کرنے کا کوئی طریقہ ڈھونڈ لیا جائے۔

لیکن کچھ وجوہات ہیں جن کی بناء پر آپ کے لئے یہ جاننا آسان اور سبق آموز ہو سکتا ہے کہ زندگی میں شارٹ کٹس شاید ہی کبھی کام آئیں۔

۱۔ کسی بھی کام کو پیسہ کمانا ہو، امتحان پاس کرنا ہو، پروموشن ہو انکو پانے کے لئے آپ کوئی آسان طریقہ جس میں محنت بچ جائے بھی اپنا سکتے ہیں۔ محنت اور خون پسینہ کم لگے اور ان کو پانا بھی آسان ہو جائے ۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ اس طریقہ سے حاصل کی ترقی مزہ نہیں دے گی۔ آپ اپنا مقصد پاتو لیں گے مگر زندگی میں مزہ اور ایک محنت کر کے حاصل ہونے والا سکون آپ کے لئے انجان ہی رہے گا۔
۲۔ کام کو جب آپ شارٹ کٹ مار کر کرتے ہیں تو اس بات کی ضمانت نہیں کہ آپکو ترقی ملے گی یا نہیں۔ جی ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیپرز میں چیٹنگ لگا کر پیپر حل کرنا تو آسان ہے مگر کیا یہ یقینی ہوگا کہ آپکو نمربرز بھی اتنے ہی ملیں گے جتنے کہ اس انسان کو ملیں گے جس نے اتنا ہی پرچہ محنت سے حل کیا ہو۔
محنت سے جی چرا کر کام تو مکمل ہو سکتا ہے مگر ضروری نہیں کہ یہ مکمل ہونے والا کام آُکو صلہ یا رزلٹ بھی وہی دے گا جو کہ محنت کرنے پر مل سکتا تھا۔
۳۔ ایک وقت آتا ہے جب آپکو محنت کا صلہ ضرور ملنا ہوتا ہے خواہ وہ زندگی میں بیس سال بعد بھی مل سکتا ہے۔ مگر اگر آپ نے کبھی محنت کی ہی نہیں اور پھر آپکو یہ خیال رہے کہ مجھے زندگی میں کبھی کچھ خاص ملا ہی نہِیں تو اس میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور کسکا ہوا؟؟؟
محنت کا صلہ شاندار اور خوش کن پانے کے لئے آپکو محنت بھی بہت شاندار کرنی پڑتی ہے۔ اسی لئے تو کہتے ہیں کہ جتنا گڑ ڈالو اتنا میٹھا ہوتا ہے۔
۴۔ محنت ہی آپکو سکھاتی ہے۔ ہمیں زندگی میں جو بھی لوگ ملیں جو ہمیں بہت کچھ سکھاتے اور بتاتے ہیں انکا بیک گراؤنڈ دیکھا جائے تو ایک ہی بات نظر آتی ہے کہ انھوں نے محنت کرکے اور ٹھوکر کھا کر سیکھا ہوتا ہے۔
انھوں نے راستے میں آنے والی مشکلات و جھیل کر کامیابی پائی ہوتی ہے۔
اسی لئے وہ خود بھی امپریسو ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی امپریس کر دیتے ہیں ۔
۵۔ ایک وقت آتا ہے جب زندگی میں ہم جونئیر کے نہیں سینئر کے مقام پر آجاتے ہیں۔ اس وقت پر ہم لوگ اپنے چھوٹے بہین بھائیوں کو یا اولا د کو سیکھانا اور بتانا چاہتے ہیں۔
کبھی بھی کوئی بھی بتانے سے نہیں سیکھتا جتنا وہ کر کے دکھانے سے سیکھتا ہے۔ جب ایک چھوٹا اپنے بڑے کو ہمیشہ محنت کرتا اور دل لگا کر کام کرتا دیکھے گا تو وہ بھی یقینی طور پر کام ضرور کرنا چاہے گا۔
جب آپ خود محنت اسطرح نہ کریں جس طرح کرنے کا حق ہے تو آپ دوسروں سے اسطرح کی محنت کی امید رکھ بھی نہیں سکتے۔ رکھنی چاہئے بھی نہیں
۶۔ ہر کام میں ہی دنیا کے شارٹ کٹ والا فارمولا نہیں چل سکتا۔ خواہ یہ وزن کم کرنا ہو خواہ یہ نمبر اچھے لینا ہو، خواہ امیر بننا ہو خواہ انسانوں میں ایک لیڈر بننا ہو۔
آپ شارٹ کٹ مارنا چاہیں کہ بس دوٹپس پر عمل کر کے یا دو اضافی کام کر کے آپ نے حق ادا کر دیا تو یہ ناممکن ہے۔
اگر وزن کم کرنے کی بھی مثال لیں تو آُپکو ایک پوری حکمت عملی پر چلنا ہوتا ہے کہ کیا کھنا پینا ہے کب سونا جاگنا ہے یہ سب چیزیں مل کر ہی آپکی مدد کرتی ہیں اور آپکا وزن کم کرتی ہیں۔ آپکو ان ٹپس پو مسلسل عمل کرتے ہوئے انکو مستقل اپنانا ہوتا ہے اور اپنا لائف سٹائل مکمل ڈھالنا ہوتا ہے۔
سو شارٹ کٹ نہیں ایک مکمل کام کرنے کا انداز اور سٹائل ہی آپکی مدد کرتا ہے۔
۷۔ محنت ایک سدا بہار ہنر ہے۔ محنتی آدمی زندگی میں کبھی ناکامی کے موڑ پر بھی آجائے پھر بھی وہ دوبارہ ترقی پہلے سے ذیادہ کرتا ہے کیونکہ اسکو پتہ ہوتا ہے کہ
شارٹ کٹ زندگی میں ترقی تک نہیں لے جاتا
تو
عارضی ناکامی بھی مسلسل محنت اور حکمت عملی سے ترقی کے مقام تک لے جائی جا سکتی ہے۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 293149 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More