کامیابی کے لئے منصوبہ بنانا، ضروری ہوتا ہے

اب منصوبہ بنانے کے بعد یاد رکھنے والی بات ہے وقت پر عمل کرنا. آپ جو بھی کام کی ترتیب بنایں اس میں ٹائم لمٹ ضرور ہونی چائیے کہ یہ کام ، فلاں کام اتنے وقت میں ختم کرنا پھر اس کے بعد وہ والا کام شروع کرنا وغیرہ وغیرہ، رب نے بھی اپنی اس کائنات میں ہر چیز کو ایک وقت کے اندر رکھا ہے سورج ، چاند ، موسم ، درخت، پھل ، پھول، فصلیں وغیرہ سب ایک مقررہ وقت میں ہی کام کرتے
کسی بھی کام کو شروع کرنے کے لئے اچھے "منصوبہ" کا ہونا بہت ضروری ہے کہ آپ کن طریقوں اور کیسے اپنے وسائل کو استعمال کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں. ہم میں سے اکثر اس بات پر توجہ نہیں دیتے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اور مختلف تجربات زندگی ہمیں اس کی اہمیت سیکھا دیتے ہیں. لیکن یہ بھی ذہن میں رہے کہ کوئی بھی اچھا منصوبہ بنانا اور اس پر اس پر عمل نہ کرنا وقت کو ضایع کرنے کے مترادف ہے.

جو لوگ مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ کیسے ہر کام کے آغاز پر پلان بنایا جاتا ہے پھر ایک ٹائم فریم میں رہتے ہوے اسکو تکمیل کیا جاتا ہے. ان اداروں کے علاوہ ہر گھر یا خاندان ایک کمپنی کی طرح ہی ہوتے ہیں جس میں مختلف لوگ اپنا اپنا کام کر کے گھر کے انتظامات چلا رہے ہوتے ہیں. تو جس طرح ہم اپنے کاروبار یا نوکری والی جگہ پر منصوبہ بنا کر کام کرتے ہیں اسی طرح اپنے گھر کے مختلف کام بھی سوچ و بچار اور ایک پلان بنا کر ہی کرنے چاہیے.

اب منصوبہ بنانے کے بعد یاد رکھنے والی بات ہے وقت پر عمل کرنا. آپ جو بھی کام کی ترتیب بنایں اس میں ٹائم لمٹ ضرور ہونی چائیے کہ یہ کام ، فلاں کام اتنے وقت میں ختم کرنا پھر اس کے بعد وہ والا کام شروع کرنا وغیرہ وغیرہ، رب نے بھی اپنی اس کائنات میں ہر چیز کو ایک وقت کے اندر رکھا ہے سورج ، چاند ، موسم ، درخت، پھل ، پھول، فصلیں وغیرہ سب ایک مقررہ وقت میں ہی کام کرتے.

آخر میں اتنا ہی کہ رب کو ہر معاملے میں اپنے پاس ضرور رکھنا ہے. اسکی توفیق اور مدد کے بغیر آپکے سب منصوبے بیکار جاتے ہیں. اس لئے آپ نے پڑھائی کرنی ہے ، نوکری میں ترقی کرنی ہے ، کاروبار بڑھانا ہے . کوئی نیا کام شروع کرنا ہے تو الله کا نام لے کر منصوبہ بنائیں اور قدم اٹھائیں کہ میرا رب خود بھی بہترین مدبر ہے اور اس سے بہتر تدبیر کرنے والا کوئی نہیں ہے.
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 183073 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More