اس دنیا میں دعاؤں کے ساتھ ساتھ
کامیابی کے لئے جو بہت اہم چیز ہوتی ہے وہ ہے" قابلیت" . اکثر دیکھا گیا ہے
کہ ہم بہت محنت کر رہے ہوتے ، وقت پر کام پے جاتے اور دل لگا کر کام بھی
کرتے لیکن پھر بھی آگے نہیں بڑھ پاتے. اس حالت میں آپ نے غور کرنا ہے کہ
کیا آپ اپنا کام واقعی شوق سے کرتے ہیں یا پھر بس کمانے کی مجبوری میں.
یہ ایک یقینی بات ہے کہ اس دنیا میں ہر بندہ اپنے ساتھ کوئی ایک قابلیت یا
مہارت لے کر آتا ہے .اپنے ارد گرد نظر دوہرائیں تو آپکو کسی بھی میدان میں
جو لوگ کامیاب نظر آتے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے اس کام کو جانا جس میں
وہ قابل ہیں. جب آپ اپنی مرضی کا کام کرتے ہیں تو اس میں آپکا شوق بھی پیدا
ہو جاتا ہے اور وہی شوق آپکو قابلیت کی طرف لے جاتا ہے اور پھر قابلیت ،
کامیابی کی طرف.
تو دوستو آپ بھی ذرا سوچیں، اگر آپ کمانے کی مجبوری میں یا بے دلی سے کام
کر رہے تو تھوڑی ہمت کریں اور ساتھ ساتھ اپنا مثبت شوق والا بھی کام شروع
کر کے دیکھیں. نہ شرمانا ہے ، نہ گھبرانا ہے بس خود کو تھوڑا تھوڑا تراشتے
جانا ہے اور دیکھنا ایک دن خود ہی آپ نے اپنے آپ کو ہیرا بنا کر اپنے میدان
کا ہیرو بنا لینا ہے. انشاللہ. |