قوم پرستی ایک لعنت ہے

قوم پرستی ایک لعنت ہے ایک ذلالت ہے ، اس گناہ میں مبتلا لوگ انبیاء کرام کو خاطر میں نہیں لائے آلِ رسول صلی اللّہ علیہ وسلم کو نہیں چھوڑا سلطنت ِعثمانیہ کو تباہ کیا عربوں کو ٹکڑے کیا بنگلہ دیش جدا ہوا یہ قوم پرست بہت سخت دل ہوتے ہیں یہ جب گفتگو کرتے ہیں طنز کرتے ہیں ان کے چہرے پر نرمی نہیں ہوتی ۔ یہ نااہل ہوتے ہیں اپنی جیت کو یا اپنی پذیرائی کو اپنی صلاحیتوں کا مرہونِ منت سمجھتے ہیں حالانکہ یہ قوم پرستی کے سستے نعرے کی بدولت کامیابی حاصل کرتے ہیں ، یہ سب سے زیادہ میرٹ کا قتل کرتے ہیں جس ادارے میں ہوتے ہیں اس کو دیمک کی طرح چاٹ جاتے ہیں یہ اپنی قوم کو صرف دوسری قوم سے ڈراتے ہیں قوم پرست جب دوسری قوم سے لڑتے ہیں تو آپس میں ایک دوسرے کے کمزور لوگوں کو قتل کرتے ہیں ، یہ ہمیشہ ظلم ظلم کرتے پائے جائیں گے ہمیشہ محرومی کا رونا روئیں گے یہ ناشکرے ہوتے ہیں اور اپنے جرائم کو اپنی جھوٹی مظلومیت میں چھپاتے ہیں ۔ ان کا ساتھ دینے والے دنیا اور آخرت دونوں میں گھاٹا پاتے ہیں حدیثِ پاک ہے "جس نے عصبیت کی طرف بلایا وہ ہم میں سے نہیں "

اب آپ بتائیں آپ کس میں سے ہیں ؟

مہاجر ، پنجابی ، پٹھان ، بلوچی ، کشمیری ، عربی ، ایرانی ، ترکش یا مسلم ؟

Muhammad Shoaib Tanoli
About the Author: Muhammad Shoaib Tanoli Read More Articles by Muhammad Shoaib Tanoli: 67 Articles with 115244 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.