جدید دور میں ضروری سہولتوں سے محروم بلال کالونی

main road of bilal colony korangi karachi KIA

جیسے کے اس جدید دور میں ضروری سہولتوں سے محروم بلال کالونی کا عوام جو کہ ضروری سہولتوں سے محروم ہے۔ یے بلال کالونی کا ایریا تمام زبان بولنے والوں پر مشتمل ہے۔ جس میں گلشن بلال، گلشن لطیف، اللہ آباد، محمدعلی گوٹھ ، گلزار کالونی، عوامی کالونی ۱ اور ۲، نصرت بٹھو کالونی، ابوبکر گوٹھ ، تاجو گبول گوٹھ پر مشتمل ہے۔ یہ آبادی کراچی کے ضلعی کورنگی کے صنعتی ایریا میں واقع ہے۔ اس کی آبادی ۱۔۵ لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ یہ کراچی کا بدقسمت ایریا ہے۔ جس میں نہ روڈ، نہ سیوریج سسٹم، نہ میٹھے پانی کی لائین، نہ تعلیم کا نظام، نہ کوئی ھاسپٹل ہے۔ یے ایریا سن ۱۹۷۰ٰع سے آباد ہے۔ بلال کالونی سے حکام نے سوتیلی ماں والا سلوک کیا ہے۔ یہاں تک کہ اندر جانے کہ لیے کوئی ایمبولینس تیار نہیں۔ گورنمنٹ کی طرف سے بلال کالونی کے لیے بہت بڑی بڑی بجیٹ رکھی گئی۔ پر پھر بھی کوئی کام نہیں ہوا۔ حال ہی میں ایک بڑا فنڈ رکھا گیا۔ جس سے صرف اور صرف ایک کلومیٹر روڈ اور ایک کلومیٹر سیوریج لائین ڈال کے دکہا گیا کے فنڈ پورا ہو گیا ہے۔ بلال کالونی اس ٹائیم سیلاب کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ پر بلال کالونی کا کوئی پرسانے حال نہیں ہے۔ یہاں کے لوگ کسی سے بہی امید نہیں رکھ رہے۔ بلال کالونی کے لوگوں کی درد مندانہ اپیل ہے اعلیْ افسران سے کہ تمام مسائل حل کیے جائیں۔ یہاں کے لوگوں کی سندھ سرکار سائیں قائم علی شاھ سے اور تمام سندھ کے وزیروں سے گزارش ہے کہ بلال کالونی کے مسائل کراچی پیکیج سے حل کیے جائیں۔ تا کہ بلال کالونی کے لوگ شکایت نہ کر پائیں۔
abdul wasay
About the Author: abdul wasay Read More Articles by abdul wasay: 6 Articles with 7022 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.