مسالک ،فرقہ واریت اور ذاتیں

ہر دورکے حکمران او نگیاں بونگیاں مارتے رہے ہیں مگر مو جودہ مقتدر حضرات نے توبو نگیوں کے ساتھ بیواقوفیوں کی بھی انتہا کر ڈالی ہے جس ملک کا آئین قر آن و سنت کے مطابق قوانین بنانے کا اور ہر فرد کے لیے بنیادی سہولتیں مہیا کرنے کا بھی پابند بناتا ہووہاں لو گ ،خواتین اور مرد خود کشیاں کر رہے ہوں تو یہ ناکام حکمرانی کی نشانیاں ہیں ۔سود جیسے غلیظ ترین کافرانہ نظام کے خلاف شریعت کورٹ کے فیصلے پرسپریم کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لینا احمقانہ سوچ کی غماز ی کرتا ہے پھر حالیہ ایسا حکم کہ فلاں علاقہ کے لوگ حفاظتی گارڈ نہیں رکھے جاسکتے اور پٹھان تو کسی صورت بھی نہیں کیا یہ لسانیت ،برادری ازم کو تقویت دینے کا سخت افسوس ناک رویہ نہیں ؟بنگالیوں سے آپ نے ایسا سلوک کرکے پھر کیا نتیجہ پایا تھا ؟ہوش کے ناخن لو ۔ایسے ملک دشمنانہ فرقوں میں بانٹ ڈالنے والے احکامات جاری کرنے والے افسران گردن زدنی قرار دیے جانے کے قابل ہیں۔ہماری انٹیلی جینس ایجنسیاں آخر کس بات کی تنخواہ وصول کرتی ہیں ۔اگر وہ تحقیقات کرکے کسی محب وطن اورغدار کا تعین بھی نہیں کرسکتیں۔آخر سارے پٹھان تو غدار یا دہشت گرد نہیں جواب نفی میں ہے ۔ اﷲ اکبر کہیں لکھا ہوا ہو تو اسے مٹانے کے احکامات کسی ایسے افسر ہی کے ہوں گے جو مکمل سیکولریا قادیانی مرتد ہو گا۔جہاد فی سبیل اﷲ کے لیے قران و سنت میں واضح احکامات مو جود ہیں ۔کہ ایسا عمل کرنے کے لیے حکمران ہی صف بندی کرسکتے ہیں ۔کوئی دوسرا گروہ جہادی نہیں بلکہ فسادی قرار پائے گا۔بھلا شریفوں سے کوئی یہ تو پوچھے کہ آپ کی ماؤں کے بطنوں سے پیدائش کے وقت آپ کے کانوں میں "اﷲ اکبر -اﷲ اکبر کی صدائیں کیا بلند نہیں کی گئی تھیں کیا اس اذان اور مساجد سے دی گئی اذان کے الفاظ کوئی علیحدہ علیحدہ تو نہیں ہیں ؟ہر مسلمان نمازوں سے قبل اذانیں سنتا ہے اور ان میں اﷲ اکبرکا لفظ چار بار اونچی آوازوں میں پکارا جاتا ہے ۔اور پھر نماز پڑھتے ہوئے نیت رکوع سجود وسجدہ سے قبل اﷲ اکبر کے لفظ دہرائے جاتے ہیں آپ کس طرح اﷲ اکبر کو ختم کرسکتے ہیں پوری دنیا کے مسلمان ازل سے ابد تک ایسا عمل کرتے رہیں گے اگر آپ کا اﷲ اکبر کی تحریریں مٹانے کاہی پروگرام ہے تو پھر بتا تو سہی اور کا فری کیا ہے ؟آپ کے محترم والد صاحب تو پختہ دینی عقائد کے حامل تھے اور کسی زمانے میں جماعت اسلامی کے بھی متفق رہے تو اب آپ کیا امریکنوں اور مودیوں و یہودیوں کے کہنے پر کوئی نیا دین اکبری نافذ کرنے چلے ہیں جس میں لکھا ہوا اﷲ اکبر مٹاناضروری ہو گااور کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے کے بعد آپ اقتدار میں رہ سکیں گے ؟بالآخر ووٹ کی طاقت سے تو ہر صورت آپ سے اقتدار کی باگیں چھن ہی جائیں گی ۔مگر ایسی غیر اسلامی حرکات کرنے سے تو آپ خود بخود آگ سے کھیلنے جارہے ہیں ۔بھلا کسی بورڈ پر اﷲ اکبر کا لکھا لفظ آپ کے لیے کیسے تکلیف دہ ہے جب کہ ایک دفعہ اﷲ اکبر کہنے ،پڑھنے ،دیکھنے سے آپ کے لیے جنت میں ایسی گھنی چھاؤں کادر خت لگادیا جاتا ہے جس کے نیچے اصیل سرپٹ دوڑتا گھوڑا لاکھوں سالوں میں بھی فاصلہ طے نہیں کر پاتا ۔پھر آپ کے بورڈز جو سڑکوں پر لگائے گئے ہیں ایک طرف سے تحریر کردہ ہیں اگر پیچھے اﷲ اکبر لکھا ہوا ہے تو اس میں حکومتی فائدہ بھی ہے کہ ادھر سے آتی ٹریفک کی اگر رات کو آپس میں کراسنگ ہو گی تو بورڈ رکاوٹ ہے اور الٹی طرف سے بورڈ کے نظر نہ آنے سے کئی ایکسیڈینٹ انہی بورڈوں سے ٹکرا کر ہو جاتے ہیں کہ ان کے پیچھے کچھ نہیں لکھا ہو تا۔چمکتا ہوااﷲ اکبر لکھنے پر جو ایف آئی آر درج ہو رہی ہیں انھیں واپس لے لینااور ایسے مقدمات کا ختم کر ڈالنا ہی آپ کے ایمان کا لازمی تقاضا قرار پائے گا۔چونکہ لفظ اﷲ اکبر ہی دنیا کا وہ واحد لفظ ہے جس پر تمام مسالک اکٹھے رہ سکتے ہیں۔وگرنہ دیگر تقریباً تمام نعرے فرقوں اور مسلکوں کو ظاہر کرتے ہیں ۔دوسری طرف دیکھیں تو لٹیرے زرداری اور غدار حسین حقانی کو باہر سے پکڑ لانے پر تو آپ کے پر جلتے ہیں کہ ان کے ساتھ مک مکا ہے ۔کہ پہلے انہوں نے لُٹو اور پُھٹو کر لیا اور اب آپ مو جودہ حکمران بھی لُٹو اور پُھٹو کے لیے تیاربیٹھے ہیں ۔حکمرانو کیوں خدا کے قہر کوآوازدے رہے ہو ۔بین الاقوامی ریٹ کے مطابق پٹرول کا ریٹ بمعہ ٹیکس وغیرہ22 روپے فی لیٹر بنتا ہے اور آپ ابھی تک 70,75پر ٹکے ہو ئے ہیں یہ ہر لیٹر پر,53 48روپے آخر کس کی جیب میں جارہے ہیں وہ آپ اورآپ کے وزراء اور لادین بیوروکریٹوں کے ہی ذاتی بینکوں کو بھر رہے ہیں ۔خدارا معاشی مشکلات کا حل سو چو ۔کھانے پینے کی اشیاء کو کم ازکم 5گنا کم قیمت پر بیچنے کا انتظام کرو گے بیروزگاروں کو روزگار دو گے تو رہتی دنیا تک نام پاؤ گے آپ کی اور نج ٹرین ، لیپ ٹاپ ،فلائی اوورسکیمیں محض فضولیات ہیں غریب پیٹ کی آگ ٹھنڈی کرنے کے لیے اور ننگاتن ڈھانپنے کے لیے روٹی اور کپڑا مانگ رہا ہے اسی لیے تو غریب افراد دہشت گردوں کا آسان ٹارگٹ بن جاتے ہیں " ٹڈنہ پئیاں روٹیاں تے سبھے گلاں جھوٹیاں "بھٹو مرحوم روٹی کپڑا مکان نہ دے سکااور وقت سے قبل دوسری دنیا کو سدھار گیا ۔آپ غربت دور نہ کرسکے اور نان نفقہ کا غریبوں کے لیے انتظام نہ کیا اور اسلامی تعلیمات میں دوری رکھی تو پھر آپ کا خدا ہی حافظ ہو گا۔مزدوروں اور ابھی ابھی پی آئی اے کے ملازمین کے قتل عام حتیٰ کہ اندھوں پر بھی لاٹھی چارج کرنا آمرانہ جمہوریت کا شیوہ ہے جس پر خدائے عز و جل لازماً انصاف کرینگے وہ اپنی زمین کا اقتدار چھین کر کسی دوسرے کے حوالے جب چاہیں کر سکتے ہیں اب مرزائیوں)قادیانیوں (مرتدین وزندیقوں کو اپنا بھائی قرار دینا نواز صاحب کا ایک انتہائی بونگااور قابل نفرت بیان ہے اسلام غیر مسلموں کے حقوق کا مکمل محافظ ہے مگر جو خود کو مسلمان کہتا پھرے اور پھر دین کی بنیادوں سے ہٹ جائے ،خدا اور رسولﷺاور دیگر پیغمبروں کے خلاف توہین آمیز کلمات بکتا رہے اور اپنے آپ کو7ستمبر1974کی قومی اسمبلی کی مشترکہ قرار داد سے غیر مسلم اقلیت قرار دیے جانے کے بعد بھی اسے تسلیم نہ کرے اور اپنے آپ کو کافر ماننے سے انکار کرے۔تو ایسے سبھی کو ملک اور دین کاغدار تو قرار دیا جاسکتا ہے مگر بھائی یا دوست نہیں ۔ایسی" جرأت"صرف نواز شریف کو ہی حاصل ہے کہ وہ مرزائیوں کو بھائی قراردے رہے ہیں اب تو تو بتا ہی سہی اور کافری کیا ہے اور کیا ایسے عقائد رکھنے والے اسلامی جمہوریہ پاکستا ن کا حکمران رہ سکتا ہے نہیں نہیں ہر گز نہیں !کیا سارے شریفین زندہ ،مردہ اور آئندہ جنم پانے والے ملکر بھی طواف کے دوران حجر اسود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اﷲ اکبر کہتے ہر چکر پر زائرین کو روک سکتے ہیں نہیں ہرگز نہیں۔تو پھر کیا ان کی طرف سے پاکستانی حکمران ہونے کے ناطے اﷲ اکبر کو مٹانا،کُھر چنا لازماً قرار پایا ہے ۔کیا یہ یہودیوں امریکنوں کے حکم سے ایسا ہوا ہے یا خود اپنی کسی دماغی اختراع کا نتیجہ ہے یا پاگل پن کا۔اگر یہ پاگل پن کا دورہ ہے تو آئین کی رو سے کوئی پاگل جس کا ذہنی توازن درست نہ ہو وہ سربراہ مملکت ،وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتا ۔اﷲ کے قہر سے ڈرو اﷲ اکبر لکھے ہوئے کو مٹانااس کی تحریک کو کُھرچنا ور اتارنا بند کروکہ اس کی چمک سے ہی آپ کی حفاظت ہو رہی ہے یہ فرقہ واریت نہ ہے۔اﷲ اکبر یعنی اﷲ کی بڑائی اور اس کی عظمت کو مٹانے والے فرعون نمرود شداد اﷲ اکبر کو نہ مٹاسکے اور خود غرق ہو گئے حتیٰ کے شہنشائے ایران کو تو قبر کی جگہ بھی کہیں نہ مل سکی۔جو آپ کو کھانے کو دیتا ہے وہی اﷲ وہیل مچھلی کو تقریباً33ٹن گوشت روزانہ کھلاتا ہے جب کہ ایک ٹن ایک ہزار کلو کا ہوتا ہے ۔اسلئے اپنی حکمرانی پر مت اتراؤ آپ کے تخت کا کسی وقت بھی تختہ ہو سکتا ہے تمہارے مٹی گارے سیمنٹ کے محلات زمین بوس ہو سکتے ہیں اور تم لو گ کسی وقت بھی6فٹ زیر زمین مٹی میں دفنائے کیڑے مکوڑوں کی خوراک بن سکتے ہو مگراﷲ اکبر اﷲ اکبرہی قائم رہے گا۔
DR Mian Ihsan Bari
About the Author: DR Mian Ihsan Bari Read More Articles by DR Mian Ihsan Bari: 278 Articles with 185423 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.