حیران کر دیں سب کو

اگر آپ دوسرے نمبر والی سوچ میں ہیں تو آپ موجودہ کام کو جاری رکھتے ہوے ساتھ ساتھ اپنی پسند کے کام کی کوشش ضرور کرتے جائیں...خود کو مستقل ڈھیلا ، بےبس محسوس نہیں کرنا...کوشش کریں اپنے ریفرنس کو استعمال کریں..دوسری جگہ کوشش کریں ..اپنی پسند کے کام کے حوالے سے کوئی نیی تعلیم و تجربہ لینا تو پارٹ ٹائم حاصل کریں
اگر آپ تھک رہے ہیں...دل نہیں لگ رہا ہے کام میں...تو ذرا رکئے جناب...تھوڑا پرسکون ماحول میں بیٹھ کر ذرا سوچئے کہ آپ کس منزل کی طرف جا رہے ہیں؟...کیا جو آپ کر رہے یہ آپکی اپنی مرضی سے ہے؟....کیا آپ ہوا کے مخالف سمت تو نہیں جا رہے؟ کیا یہ کام آپ شوق سے کر رہے یا مجبوری سے؟.... سوچیں ، سوچیں اور بار بار سوچیں.....جب تک آپ کا دل و دماغ دونوں ایک سا جواب نہ دیں.

اچھا اب سوچتے ہوے آپکو تین بنیادی باتیں ذہن میں آے گی.

1. یہ کام اپنی پسند کا ہے، آپکی تعلیم و شوق کے مطابق ہے.
2. یہ کام اگرچہ آپکی پسند کا نہیں ہے لیکن اور کوئی آپشن بھی نہیں ہے کمائی کا کہ مارکیٹ میں پہلے ہی بے روزگاری بہت ہے..
3. یہ کام نیا ہے، میری تعلیم و تجربہ سے مختلف لیکن مجھے کرتے رہنے میں بھی کوئی مسلہ نہیں ہے.

اگر تو آپ پہلے نمبر والی سوچ رکھتے ہیں تو فکر نہیں کریں، آپکا تھک جانا فطری ہے، آپ بس بیلنس رکھیں کام اور سوشل لائف کے درمیان...خود کو بھی وقت دیں....مستقل مزاجی سے آگے بڑھیں...وقتی ریسٹ کر لیں

اگر آپ دوسرے نمبر والی سوچ میں ہیں تو آپ موجودہ کام کو جاری رکھتے ہوے ساتھ ساتھ اپنی پسند کے کام کی کوشش ضرور کرتے جائیں...خود کو مستقل ڈھیلا ، بےبس محسوس نہیں کرنا...کوشش کریں اپنے ریفرنس کو استعمال کریں..دوسری جگہ کوشش کریں ..اپنی پسند کے کام کے حوالے سے کوئی نیی تعلیم و تجربہ لینا تو پارٹ ٹائم حاصل کریں....کوئی وقتی قربانی دینی پڑے تو ضرور دیں.....پھر جب پسند کے کام کا راستہ سیٹ ہو جائے تو آرام سے ایک پٹری سے اتر کر دوسری پٹری میں آ جائیں....

اگر آپ تیسرے نمبر والی سوچ سوچتے ہیں تو اچھے سے ذرا سوچیں کہ کیا واقعی آپ خود کو مکمل قابل بنا لیں گے آگے جا کر کہ اس میں مسلسل آپ کو اپنے کام میں نیا پن، منفرد ہونا اور محنت کرنا پر گی... سوچ کو مثبت رکھیں اور شوق پیدا کریں کام میں بس....وقتی ریسٹ کریں...ہار نہیں ماننی...آپ ساتھ ساتھ اپنی پسند کا سائیڈ کاروبار بھی شروع کر سکتے یا کسی اور جگہ اپنی مکمل پسند کے کام میں جا سکتے.

میں نے اوپر بہت بنیادی باتیں شیر کی آپ سے، اسکے علاوہ بھی ہو سکتی ہیں جس کے لئے آپ کسی اچھے ہمدرد سے مشورہ کر سکتے... آخر میں صرف اتنا ہی دوستو کہ، ذہنی و معاشی سکوں کے لئے آپ یا تو اپنی پسند کا کام کریں یا اپنے موجودہ کام کو پسند کا بنا لیں بس..اور یاد رکھیں کہ رب نے انسان کو بھرپور صلاحیتوں سے نوازا ہے تو اسکو خود میں تلاش کر کے کچھ ایسے فائدہ اٹھائیں کہ بس حیران کر دیں سب کو.
Mian Jamshed
About the Author: Mian Jamshed Read More Articles by Mian Jamshed: 111 Articles with 183022 views میاں جمشید مارکیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں اور اپنی فیلڈ کے علاوہ مثبت طرزِ زندگی کے موضوعات پر بھی آگاہی و رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ ان سے فیس بک آئی ڈی Jamshad.. View More