خوبصورت اور پرکشش شخصیت مگر کس طرح ؟

ذاتی زیبائش سے مرادروزانہ نہانا،اپنے دانت ،بال ،ہاتھ،پاؤں اور ناخن وغیرہ کو صاف ستھرارکھنا ہے۔انسان کی نظر سب سے پہلے چہرے پر پڑتی ہے ۔اگر کسی کی آنکھیں چمکتی ہوں ،صاف ستھری ہوں ،دانت سفید اور صاف ہوں،منہ سے بُو نہ آرہی ہو۔کان ،کہنیاں،گھٹنے اور پاؤں کی ایڑیاں اور ٹخنے صاف ہوں،لباس صاف ستھراہو اوربے شکن ہو تو اُس شخص میں ایک خاص کشش آجاتی ہے۔اس کے علاوہ جسم چُست وتوانا رہتا ہے۔نہ صرف جسم بلکہ ذہن بھی چُست رہتا ہے۔اس سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ وہ ہرکام زیادہ خوشی اور کامیابی سے کرتاہے۔جس سے اس کا کام بہتر ہو جاتا ہے اور ہر کوئی اس سے خوش رہتاہے۔ذاتی زیبائش میں جسم کی جسم کے مختلف حصوں کی صفائی مثلاََ ہاتھوں ،ناختوں ،دانتوں، آنکھوں اور کانوں کی صفائی شامل ہے۔

غسل کرناBathing: صحت مند جسم کے لیے روزانہ غسل کرنا بے حد ضروری ہے۔گرم یا ٹھنڈے پانی کا استعما ل موسم کی مناسبت سے کرنا چاہیے۔غسل کرنے سے جسم کے گندے مادے دُور ہوجاتے ہیں اور مسام کھُل جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ دور ان ِخون تیز ہوتاہے۔

جلد کے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔چہرے اور جلد کی رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔غسل کرنے کے لیے تیز قسم کے صابن استعمال نہیں کرنے چاہنیں کیونکہ ان سے جلد خشک ہو جاتی ہے۔غسل کرنے کے بعد جسم کو تو لیے سے خوب خشک کریں ،اس سے دورانِ خون تیز ہوتاہے۔جلد اور چہرے کو پانی اور صابن کے ساتھ ہر روز صاف کرنے سے انسان متعدی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

ہاتھوں کی صفائی :Cleanliness of Hands بھی بہت ضرروی ہے

جراثیم عموماََہاتھوں ہی کے ذریعے منہ کے راستے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں ۔اس لیے کھانا کھانے سے پہلے ، کھانا کھانے کے بعد اور رفع حاجت کے بعد ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح دھونا چاہیے۔

ناخنوں کی صفائی:Cleanliness of Nails صحت مند جسم بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے

ناخنوں میں میل پھنس جاتا ہے اس میل میں کئی طرح کی بیماریوں کے جراثیم مو جود ہوتے ہیں ۔اس لیے ناخنوں کو ہر روز ناخنوں والے برش یاکسی پرانے دانتوں والے برش کو صابن لگا کرصاف کرنا چاہیے ۔اس کے علاوہ ناخنوں کو باقاعد گی سے ہفتے میں ایک دفعہ تر اشناچاہیے تاکہ وہ اتنے لمبے نہ ہو جائیں کہ ان کے اندرگندگی پھنس جائے۔

بالوں کی صفائی :Cleanliness of Hair صحت و زیبائش کا لازمی جزہے

بالوں کو کم ازکم ہفتے میں دوردفعہ اور گرمیوں کے موسم میں تین دفعہ دھونا چاہیے ورنہ میل اور مٹی کے ذرے سر کی جلد پرجم جاتے ہیں۔صابن یا شیمپو سے سر دھوئیں اور بالوں کو تولیے سے خشک کرلیں پھر اچھی کنگھی پھیریں تاکہ سکرِی دُور ہوجائے اورسر کادورانِ خون تیز ہو۔

دانتوں کی صفائیCleanliness of Teeth صحت کے لیے اہم ہے۔منہ اور دانتوں کی صفائی جراثیم کو بدن میں داخل ہونے سے روکتی ہے۔دانتوں کو روزانہ دومرتبہ مسواک یابرش سے صاف کرنا چاہیے ،کھانا کھانے کے دوران خوراک کے ذرے دانتوں میں پھنس جاتے ہیں اور گل سڑ جاتے ہیں جس سے دانت کمزرو ہو جاتے ہیں۔دانتوں کو صاف کرنے کے لیے منجن یا ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرناہے۔گاجریں اور مولیاں کھانے ،گنڈیریاں چو سنے یا ہڈیاں چبانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔اس لیے ان کااستعمال بھی کرنا چاہیے۔

آنکھوں کی حفاظتCare of Eyes انسانی صحت کے لیے لازمی جزہیجسم کے باقی حصوں کی طرح آنکھوں کی حفاظت بھی بہت ضروری ہے۔آنکھوں کو ٹھیک حالت میں رکھنے کے لیے متوازن غذزکھانی چاہیے اور بچوں کو کم روشنی میں پڑھنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔آنکھوں کو روزانہ دو تین دفعہ ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے۔یہ نظر کے لیے بہت فائدہ مندہے۔

کانوں کی صفائیCleanliness of Ears قوتِ سماعت کے لیے مفید ہوتی ہیجب بال دھوئیں تو کانوں کو بھی اندر سے صاف کر لینا چاہیے تاکہ ان میں سے میل نکل جائے ۔نہانے کے بعد نرم کپڑے سے کان کو اندر اور باہر سے خشک کر لینا چاہیے ۔کانوں کی صفائی کے لیے نو کد ار اور کھردری اشیا کے استعمال سے گریز کرناچاہیے۔مثلاََ بالوں کی پن یا تنکے کا استعمال قوت سماعت کو متاثر کر سکتا ہے۔

پاؤں کی حفاظتCare Of Feet خوبصورتی کی علامت تصور کی جاتی ہیننگے پاؤں چلنے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔پاؤں کو باقاعدگی سے اچھی طرح دھونا چاہیے اور ایڑھیاں اور ٹخنے صاف کرنے چاہییں ۔اگر ہفتے یا دو ہفتے کے بعد پاؤں دس پندرہ منٹ کے لیے نیم کرم پانی میں بھگولیے جائیں تو یہ اچھی طرح صاف ہوجاتے ہیں ،اس کے بعد اگر ایڑیاں پھٹی ہوں تو اس پر کوئی کریم یا لوشن لکا لینا چاہیے۔ان سارے کاموں کے علاوہ انسان کو صاف ستھرا،بیداغ اور بے شکن لباس پہنناچاہیے کیونکہ انسانی زیبائش مہنگے لباس سے نہیں بلکہ صاف ستھرے لباس سے ہوتی ہے: اگر ہم مندرجہ بالا امور کا خیال رکھیں تو خود بہ خود ہی خوبصورت اور پرکشش شخصیت کے مالک نظر آئیں گئے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Rasheed Ahmed Naeem
About the Author: Rasheed Ahmed Naeem Read More Articles by Rasheed Ahmed Naeem: 126 Articles with 110129 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.