شیشہ" صحت کیلیے مہلک

شیشھ صحت کیلئے مھلک :-
ہمارے معاشرے میں ہمیں جن مسائل کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ان میں سے بیشتر ہماری اپنی غفلت اور نادانی کا سبب ہیں۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں سگریٹ اور شیشہ جیسے نقصان دہ شوق کا رجحان بھی بڑھتا جارھاہے۔شیشہ جو حقے کی طرح ایک چیز ہے جو کہ اب بہت مقبول ہو گئ ہے ۔اور نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اس کے "بازار" اور "کیفے " کھل چکے ہیں ۔اس نشے کو اب فیشن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔جن میں نہ صرف لڑکوں بلکہ نوجوان لڑکیوں کی تعداد بھی بڑھتی جارھی ہے۔اور اس جان لیوا نشے کا شکار ہیں ۔یہ ایک انتہا ئ مہلک مرض ہے کیونکہ شیشے میں یورینم اور سیسہ سمیت دیگر مہلک چیزیں بھی پا ئی جاتی ہیں۔اور اس کے مختلف فلیورموجود ہوتےہیں۔ جو لوگ شیشہ پیتے ہیں وہ سگریٹ کے مقابلے میں 26 گنا زیادہ نقصان دہ اجزاء سے اپنے پھیپھڑوں کو آلودہ کر رہے ہوتے ہیں۔ شیشہ کے کیفے اب کھلے عام نوجوان نسل کو بےراہ روی کا شکار کررہے ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ شیشہ پینے کا رجحان دن بدن بڑھتا جارھا ہے ۔جس کی وجہ سے کینسر 'دل اور دیگر مہلک امراض لاحق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے ۔ان بیماریوں سے ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ؒ

قابل غور بات یہ ہے کہ معاشرے میں اس بڑھتے ناسور کو کم کرنے میں ہم اپنا حق ادا کریں اور لوگوں کو اس بات سے آگاہ کریں کہ بطور فیشن پیے جانے والے نشے کا اختتام بلآخر کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Tahira khan
About the Author: Tahira khan Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.