موٹاپا گھٹائیں انعام پائیں

قارئین !موٹاپا نہ صرف آپ کی شخصیت کو ماند کر دیتا ہے بلکہ اس سے پیدا ہونے والے نفسیاتی اور جسمانی عوارض آپ کی زندگی کو دوبھر بنا دیتے ہیں ۔موٹاپا اب دنیا بھر میں بڑھتا ہی جا رہا ہے شائد اس کی سب سے بڑی وجہ ہمارا آرام دہ ہونا ہے اور اس کے علاوہ ہمارے کھانے کے طور طریقے بھی بدل گئے ہیں ۔جس کی وجہ سے موٹاپا طاری ہونا کوئی مضائقہ کی بات نہیں ۔ضروری ہے کہ ہم اپنی عمر کے مطابق متوازن غذا جس میں سبزیوں کی مقدار زیادہ ہو کھانے کو ترجیح دیں اور اس کے علاوہ ورزش کے لئے بھی وقت نکالیں۔چلیں اپنے اصل موضوع کی طرف پڑھتے ہیں ۔

سعودی عرب میں موٹے لوگوں کی تعداد بڑھتی چلی جا رہی ہے اور سعودی عرب کا نام بھی زیادہ موٹے افراد کی لسٹ میں آ رہا ہے عرب نیوز کے مطابق پچھلے دس سالوں میں سعودی عرب میں موٹے لوگوں کی تعداد میں بہت اضافہ دیکھا گیا ہے۔کنک فہد جنرل ہسپتال میں تقریباً ڈیڑھ ہزار لوگ سرجری کے لئے لسٹ میں ہیں جو اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔این اندازے کے مطابق سعودی عرب میں 71%افراد موٹاپے کا شکار ہیں یا ان کا وزن بڑھا ہوا ہے۔موٹاپے کے لحاظ سے سعودی عرب کا دنیا میں 14واں نمبر ہے۔

سعودیہ میں موٹے لوگوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے سعودی حکومت نے اپنے ملک میں ایک مقابلہ رکھا ہے اور یہ دلچسپ مقابلہ موٹے لوگوں کے لئے ہے جن کو سعودی حکومت نے وزن کم کرنے کو کہا ہے۔اس مقابلے میں وزن کم کرنے والے افراد کومفت امداد،نعامات اور علاج کے لئے آفر دی جارہی ہے۔اس مقابلے میں سعودی اور غیر سعودی دونوں شرکت کر سکتے ہیں ۔سعودی شہزادہ کے مطابق انعامات کا اعلان ٹی وی پروگرام کے ذریعے کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شامل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے پہل ایک ہزار افراد کے گروپ بنائے جائیں گے جو بیس بیس افراد پر مشتمل ہوں گے ان کو علاج کے لئے پچاس ہسپتالوں میں بھیجا جائے گا۔علاج کے بعد ان افراد کے وزن میں کمی کا جائزہ لیا جائے گا۔ان سب کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کا عرصہ دیا جائے گا اس دوران جس نے سب سے کم وزن کر لیا وہی انعام کا حقدار ٹھہرے گا۔اس کے ساتھ ساتھ اس ہسپتال یا کلینک کو بھی انعام دیا جائے گا جو وزن کم کرنے میں ان افراد کا علاج کریں گے جو سب سے زیادہ وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گا۔

موٹاپا کم کرنے کے لئے ہمیں کسی انعام کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے اس کو ہنگامی بنیادوں پر ختم کرنا چاہیئے کیانکہ یہ ہماری صحت کو خراب کرتا ہے اور انسان اپنی عمر سے پہلے دنیا فانی سے چلا جاتا ہے اس کا سبب مختلف خطرناک عوارض ہیں جو موٹاپے کی وجہ سے ہوتے ہیں جن میں دل کے امراض،شوگر،فالج،بلڈ پریشر کا بڑھنا،کولیسٹرول کا بڑھنا وغیرہ ہیں۔اس کے علاوہ موٹاپے کا شکار انسان اپنی عمر سے دس پندرہ سال بڑا دکھائی دیتا ہے۔اس لئے ہمیں موٹاپے پر قابو پانا چاہیئے تاکہ ہم ایک پر سکون اور بھر پور زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں۔اگر آپ موٹاپے سے متعلق کچھ جاننا چاہتے ہیں تو میرا اس ایک مضمون اسی ویب پر موجود ہے۔شکریہ

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1933590 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More