میتھی کے فوائد

قارئین!آج آپ کے لئے ایک اور دلچسپ اور معلوماتی مضمون لے کر آیا ہوں امید ہے کہ آپ اس کو بھی پسندیدگی کا شرف بخشیں گے۔ میتھی موسم سرما کی ایک معروف سبزی ہے ۔میتھی میں وٹامن اے، بی، سی ، فولاد، فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔ میتھی کے نہ صرف پتے بلکہ اس کا بیج بھی کئی امراض اور کھانوں، اچار وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر پاک و ہند میں اس کا استعمال زیادہ ہے اور ہماری خواتین اس کی افادیت سے بھی آگاہ ہیں۔
 

image


میتھی لذت کے ساتھ ساتھ خوشبو کے لئے بھی مشہور ہے۔ اگر اس کو کسی دوسری سبزی میں استعمال کیا جائے تو اس سبزی کی نہ صرف لذت میں اضافہ ہو جاتا ہے بلکہ میتھی کی بھینی بھینی خوشبو بھی آتی ہے۔میتھی کی ترکاری انتہائی مزیدار ہو تی ہے آپ اس کو آلو،قیمہ یا گوشت کے ساتھ بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ میتھی کا پراٹھا بنا کر بھی کھایا جا سکتا ہے جو یقیناً بے حد ذائقہ دار ہوتا ہے۔ہمارے ہاں اس کو سبھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور جو نہیں کھاتے انشا اﷲ اس کے فوائد پڑھ کر آج سے کھانا شروع کر دیں گے۔

قارئین ! میتھی کا مزاج گرم خشک ہے اس کو گرم مزاج طبیعت والے افراد استعمال نہ کریں۔اور اگر کھانا ضروری ہو تو پھر میتھی کو پالک کے ساتھ پکائیں اور اس کا بھرپور لطف اٹھائیں۔ میتھی کے بے شمار فوائد کی وجہ سے ہی کئی زمانوں سے معالج اپنے مریضوں کو اس کا استعمال کروا رہے ہیں اور میتھی دانہ کو بھی اپنی ادویات میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ جس سے مریض شفایاب ہو رہے ہیں۔ اب ہم بھی میتھی کے وہ فوائد دیکھتے ہیں ۔
 

image


میتھی کے فوائد:
٭میتھی کے استعمال سے آنکھوں کی پیلاہٹ دور ہوتی ہے۔
٭ میتھی کے استعمال سے منہ کا کڑوا ذائقہ درست ہو جاتا ہے۔
٭میتھی کھانے سے رال بہنے جیسے مسئلے سے نجات ملتی ہے۔
٭میتھی بھوک کی کمی کو دور کرتی ہے۔
٭میتھی کھانے سے کھٹی ڈکاریں نہیں آتی ہیں۔
٭میتھی کھانے سے بد ہضمی سے نجات ملتی ہے۔
٭ میتھی کا استعمال قبض سے نجات دلاتا ہے۔
٭میتھی خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔
٭میتھی کھانے سے جلد خاص طور پر چہرہ پر رونق ہو جاتا ہے۔
٭میتھی ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کھانا مفید ہے۔
٭میتھی کا استعمال جسم کے دردوں سے آرام پہنچاتا ہے۔
٭میتھی کے استعمال سے جسم سے کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔
٭ میتھی انسولین پیدا کرتی ہے۔
٭میتھی کو حاملہ خواتین استعمال نہ کریں۔
٭ میتھی بلغم اور گلے کی خراش میں فائدہ مند ہے۔
٭میتھی کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔
٭بند حیض میں اس کا جوشاندہ مفید ہوتا ہے۔
٭میتھی سے خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے۔
٭میتھی کا شوربہ کا استعمال دمہ کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Fenugreek (also known as Greek Hay and Fenigreek), is an herb that is commonly found growing in the Mediterranean region of the world. While the seeds and leaves are primarily used as a culinary spice, it is also used to treat a variety of health problems in Egypt, Greece, Italy, and South Asia.