چقندر اور نیم ‘ صحت اور حسن کے ضامن

شازیہ انوار
دنیا بھر میں کی جانے والی سائنسی تحقیق جڑی بوٹیوں ‘سبزیوں اور پھلوں کے حوالے سے آئے روز نت نئے انکشافات کر رہی ہے۔جدید سائنس قدرتی ذرائعوں کو حسن و صحت کے لئے انتہائی مفید ثابت کررہی ہے جیسے کہ حال ہی میں نیم کے درخت پر ہونے والی نئی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ اس کا استعمال جلد‘ بالوں اور عمومی صحت پر حیران کن مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔نیم اور تلسی کے پتوں کو پیس کر یا ان دونوں کے سفوف کو عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر لگانے سے کیل مہاسوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ نیم کے پتوں میں شامل مرکبات جلد سے جھر ُیوں کے خاتمے اور اسے نرم و ملائم بنانے میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ نیم کے پتوں کے تیل کا استعمال جلدکو نہ صرف ملائم بناتا ہے بلکہ بڑھتی عمر سے جلد میں پڑنے والی جھرُیوں کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ آنکھوں کے گرد پڑنے والے سیاہ حلقے انتہائی بھدے دکھائی دیتے ہیں‘ جن سے خصوصاً خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے‘ اس مشکل کا آسان اور مکمل حل بھی نیم کے پتوں میں مضمر ہے۔ چہرے کو تازہ پانی سے دھونے کے بعد نیم کا سفوف آنکھوں کے گرد پڑنے والے سیاہ حلقوں پر لگائیں اور 15منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔روزانہ اس مشق سے سیاہ حلقوں کے خاتمہ میں واضح فرق محسوس کیا جاسکتا ہے۔ روشن اور دمکتی جلد کے لئے نیم سو ُکھے ہوئے پتوں کا سفوف ‘دہی اور دودھ کو ملا کر لگائیں اور 15منٹ بعد دھو لیں ۔ اس عمل سے چہرے کی جلد نکھرتی ہے ۔

چقندر کے بارے میں ایک نئی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ اس میں عمل تکسید کو روکنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے جو نہ صرف علاج بلکہ بیماریوں سے بچاﺅ کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہے۔چقندر کے حیرت انگیز فوائد نے دنیا کے بڑے بڑے دوا ساز اداروں کو اپنی جانب راغب کرلیا ہے ۔تحقیق کرنے والے امریکن ہومیو پیتھی میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایڈورڈ کونڈروٹ کا کہنا ہے ”چقندر کے ذریعے ہمیں آنکھوں کی بیماریوں کے قدرتی علاج میں بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے‘ یہ رنگوں سے بھرپور خوراک مستقبل میں رنگین بصارت دینے کا سبب بنے گی۔“ ان کے مطابق منہ کی کسی بھی بیماری کے لئے چقندرکے جوس کی ایک پیالی نہایت فائدہ مند ہے۔

چقندر کے جوس کی ایک پیالی پینے سے بلند فشار خون کو10درجے تک کم کیا جاسکتا ہے جب کہ یہ جوس بعض افراد کے بلند فشار خون کو معمول کی سطح پر بھی لے آتا ہے۔ ماہرین کے مطا بق چقندر میں موجود نائٹریٹ خون کی نالیوں کو کھول کر بہاﺅ کو بڑھاتا ہے جبکہ انجائنا میں مبتلا بہت سے مریضوں کو نائٹریٹ والی ادویا ت کی ہی ضرورت پڑتی ہے۔ واضح رہے کہ بلند فشار خون ایک ایسی بیماری ہے جس پر قابو نہ پایا جائے تو یہ امراض قلب اور فالج کا باعث بن سکتی ہے۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

shazia Anwar
About the Author: shazia Anwar Read More Articles by shazia Anwar: 201 Articles with 307558 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.