چھوٹی سی اجوائن ‘ بے شمار فوائد

اجوائن کا استعمال بطور دوا زمانہ قدیم بلکہ قبل از مسیح سے ہو رہا ہے۔ کون ہے جو اجوائن کی افادیت سے واقف نہیں۔ سیاہی مائل بھورے رنگ اور تیز خوشبو کی مالک اجوائن کی 2مشہور اقسام ہیں‘پہلی دیسی اور دوسری خراسانی۔ اجوائن کو عربی میں کمون ملوکی‘ فارسی میں تخم بنگ اور انگریزی میں کیروم سیڈز (carom seeds)کہتے ہیں۔اجوائن جڑی بوٹیوں سے تعلق رکھنے والا سدا بہار پودا ہے جس میں سر ُخ رنگ کے پھول لگتے ہیں۔ ان میں چھوٹے چھوٹے بیج ہوتے ہیں جو بطور مصالحہ بھی استعمال ہوتے ہیں۔ جب یہ بیج پک کر خشک ہوجاتے ہیں تو انہیں جھاڑ کر الگ کرلیا جاتا ہے ۔ ان بیجوں کو ہم اجوائن کے نام سے جانتے ہیں۔
کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کے ساتھ ساتھ اجوائن کھانا ہضم کرکے بھوک بڑھاتی ہے۔ اس کا مسلسل استعمال فالج اور اعصابی طور پر کمزورمریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے‘ یہ جسم کے زہریلے مادوں کو تحلیل کرتی ہے اور دل کو طاقت دیتی ہے ۔
اگر چہرے اور ہاتھ پیروں میں سو ُجن آجاتی ہو تو اجوائن کو شہد کے ہمراہ کھائیں۔
زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کریں اور باریک کپڑے میں باندھ کر سو ُنگھیں۔ اس سے چھینکیں آتی ہیں جس سے زکام کا زور ہلکا پڑجاتا ہے۔
اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے اُلٹی فوراً رک جاتی ہے اور یہی چند دانے منہ کا خراب ذائقہ بھی ٹھیک کردیتے ہیں۔
ایک جدید تحقیق کے مطابق اجوائن میں لیوٹیونل(luteonil) نامی ایسا قدرتی مرکب پایا جاتا ہے جو بڑی عمر میں یادداشت کی کمزوری اور بھو ُلنے کے مرض سے حفاظت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایک کھانے کے چمچے اجوائن میں ہم وزن سفید زیرہ اور ایک ُچٹکی ادرک کا پاﺅڈر ملاکر روزانہ استعمال کرنے سے تیزابیت سے ‘جب کہ تھوڑی سی اجوائن پانی کے ہمراہ پینے سے جگر اور آنتوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔
بھوک نہ لگتی ہو اور پیٹ اکثر و بیشتر خراب رہتا ہو تو 3چائے کے چمچے اجوائن کو 2چائے کے چمچے لیموں کے رس میں ڈالیں اور اسے سائے میں رکھ کر ُسکھائیں۔ اس میں تھوڑا سا کالا نمک ملائیں اور نیم گرم پانی کے ہمراہ دن میں 3مرتبہ کھائیں۔اگر پیٹ میں مستقل درد رہتا ہے تو ایک چائے کا چمچہ سونف اور ½چائے کا چمچہ اجوائن کو 2پیالی پانی میں ہلکی آنچ پر 5منٹ تک پکائیں۔ ٹھنڈا ہوجانے پر اسے چھانیں اور ہر کھانے کے بعد ایک پیالی پئیں۔
گیس کی بیماری سے چھٹکارا پانے کے لئے ادرک کا پاﺅڈر‘ اجوائن اور کالا نمک ملائیں۔ گیس ہونے کی صورت میں اس کی تھوڑی سی مقدار کھالیں۔
ٹشو پیپر میں اجوائن لپیٹ کر سو ُنگھیں۔ نہ صرف شدید سر درد بلکہ درد شقیقہ (migraine)بھی بھاگ جائے گا۔
اجوائن کو پیس کر دہی میں ملائیں اور چہرے پر لگاکر ½گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں‘ اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔ اس سے دانوں کے نشان ہلکے پڑجاتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں بھی اجوائن معاون ثابت ہوتی ہے۔ ½پیالی پانی میں تھوڑی سی اجوائن ڈال کر نہار منہ پینے سے جسم کی اضافی چربی تحلیل ہوجاتی ہے۔روزانہ صبح ایک چائے کا چمچہ اجوائن کھانے سے ایک ماہ میں 4سے5کلو تک وزن میں کمی کی جاسکتی ہے۔
کالا زیرہ ‘مارچوپ (asparagus)‘میتھی دانے اور اجوائن ہم وزن ملالیں۔ روزانہ صبح نہار منہ اس آمیزے کا ½چائے کا چمچہ کھانے سے جوڑوں کا درد رفع ہوجاتا ہے۔
ایک پیالی پانی میں 3کڑھی پتے‘ 2کشمش‘ ایک ُچٹکی اجوائن اور ایک ُچٹکی چینی ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں اور اسے چھان کر پی لیں ۔ اگر بال سفید ہورہے ہوں تو ر وزانہ یہ پانی پئیں اور پھر اثر دیکھیں۔
ذیا بیطس کی شکایت کی صورت میں نیم کے پتے سائے میں ُسکھائیں۔ انہیں پیس کر ایک بوتل میں بھر لیں۔ ایک چائے کا چمچہ نیم کا سفوف‘ ایک چائے کا چمچہ دودھ‘½چائے کا چمچہ اجوائن اور ½چائے کا چمچہ پسا ہوا سفید زیرہ ملاکر روزانہ رات میں پانی کے ہمراہ کھالیں۔

شازیہ انوار

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

shazia Anwar
About the Author: shazia Anwar Read More Articles by shazia Anwar: 201 Articles with 307485 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.