حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کاشانۂ نبوت میں اور آپ رضی اللہ عنہا کی وفات

ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا ڈاکٹر مشاہدرضوی کی کتاب سے ۔۔۔۔۔
ام المساکین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا نے جب حضرت عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر سُنی تو دوبارہ بارگاہِ خداوندی میں عرض کیا :’’ اے اللہ! تیرا ہر حال میں شکر ہے ، تیری رضا میں میری رضا شامل ہے۔‘‘ حضرت زینب دوبارہ بیوہ ہوگئیں مگر صبر و شکیبائی کا دامن پھر بھی نہ چھوڑا۔ اس وقت ان کی عمر تقریباً ۳۰؍سال تھی ۔ اب ان کی قسمت کا ستارا ایسی بلندی پر پہنچنے والا تھا کہ اس سے بڑی بلندی کوئی اور ہوہی نہیں سکتی تھی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی اس شاکر و صابر بندی کے اعزاز میں کاشانۂ نبوت لکھا تھا ۔ چناں چہ ایک دن نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کا پیغام بھیجا تو انھوں نے قبول فرمالیا ۔

اس طرح ہجرت کے اکتیسویں مہینے کی ابتدا میں نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المساکین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرما کران کے سر پر ’’ام المؤمنین‘‘ کا تاج بھی سجادیایہ ایسا اعزاز تھا جس کی وجہ سے آپ کے ماضی کے تمام دکھ درد ختم ہوگئے۔خوشی و مسرت کے شادیانے بجنے لگے۔

ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کی وفات
ام لمؤمنین حضرت زینب رضی اللہ عنہا نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پانچویں عربیہ غیر قریشیہ زوجۂ محترمہ تھیں۔ جب آپ کاشانۂ نبوت میں آئیں تو تین ازواجِ مطہرات موجود تھیں۔ نبیِ کریم ﷺ کے ساتھ ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا آٹھ مہینے تک رہیں اور ہجرت کے انتالیسویں مہینے کی ابتدا میں ربیع الآخر ۴ھ کو۳۰؍ برس کی عمر میں آپ رضی اللہ عنہاکی وفات ہوئی۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ نبیِ کر یم ﷺ کے نکاح میں صر ف ۳؍ ماہ رہیں اس کے بعد وفات ہوئی ۔

بہ ہرحال اس مر پر سب کا اتفاق ہے کہ حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کا وصال نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری زندگی ہی میں ہوااور مدینۂ منورہ میں آپ ﷺ کی بیویوں میں سب سے پہلے اِن ہی کی وفات ہوئی۔ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ جنازہ پڑھائی ۔ ام المؤمنین حضرت زینب بنت خزیمہ کے تینوں بھائیوں نے آپ کو قبر میں اتارا ۔نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی وفات تک ان سے بے حد خوش رہے ،ان کی وفات کا قلبِ نازک پر بڑا صدمہ گذرا ۔ یہ ماںکی طرف سے ام المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کی بہن ہیں ۔ ان کی وفات کے بعد نبیِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المؤمنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا۔
 
Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 646875 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More