ایک گلاس لسّی کے بارے میں کیا خیال ہے

لسّی میں وہ تمام اجزاء ہوتے ہیں جو اسکیمڈ ملک میں پائے جاتے ہیں- یہ پیپسی ، مرنڈا سیون اپ ، کوک سے ہزار درجے بہتر مشروب ہے- اس میں کیلشیئم ، وٹامن اے ، ڈی پروٹین اور جسم کو طاقت دینے والے تمام اجزاء پائے جاتے ہیں- افسوس کہ ہم اپنی لسّی پھینک کر باہر سے خشک دودھ امپورٹ کرتے ہیں جس میں غذائیت نام کی کوئ چیز نہیں ہوتی-

لسّی گرمی کو زائل کرتی ہے- پیاس کو بجھاتی ہے-معدہ اور انتڑیوں کو طاقت دیتی ہے اور خون کے جوش کو کم کرتی ہے- رمضان المبارک میں جعلی مشروبات اور سوفٹ ڈرنکس سے بچئے اور نظام انہضام کی بہتری کےلئے لسّی سے افطار کیجئے-

موسمِ گرما میں دوحہ کے مختلف مقامات پر لسّی کی سبیلیں لگائ جاتی ہیں جن سے خلقِ خدا مستفید ہوتی ہے- مختلف مقامات پر ٹینکر مفت لسّی تقسیم کرتے ہیں- سڑکوں پر کام کرنے والے مزدوروں میں ٹھنڈی لسّی تقسیم کرنے والے شیوخ کو اللہ نے بے تحاشا نعمتوں سے نواز رکھا ہے- ان حضرات نے شوقیہ کیٹل فارم بنا رکھے ہیں- جہاں سے حاصل ہونے والا دودھ پراسیس کر کے لسّی بنائ جاتی ہے اور اسے فی سبیل اللہ تقسیم کیا جاتا ہے-

اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر جھانکئے ... اگر کوئ مزدور دھوپ میں کام کر رہا ہے تو اسے ایک جگ دودھ یا لسّی بھجوا دیجئے ... پھر لسّی کی برکات دیکھئے- محض دماغ کی لسّی بنانا کوئ کمال نہیں-

‪‬

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Khawar Hafeez Paracha
About the Author: Khawar Hafeez Paracha Read More Articles by Khawar Hafeez Paracha: 11 Articles with 12809 views Chief Executive Officer at Skills Online Rawalpindi.. View More