ناشپاتی کے فوائد
(Dr Ch Tanweer Sarwar, Lahore)
|
اﷲ تعالیٰ نے ہمارے لئے کئی اقسام کے پھل
پیدا کئے ہیں اور ہر پھل میں ہمارے لئے بے شمار طبعی فوائد رکھ دیئے ہیں اس
لئے ہمیں روز مرہ کی خوراک کے علاوہ پھلوں کا کثرت سے استعمال کرنا
چایئے۔میں نے آپ کو اس سے پہلے بھی کئی پھلوں کے بارے میں آگاہ کر چکا ہوں
آج میں نے آپ کے ناشپاتی کا انتخاب کیا ہے امید کرتا ہوں کہ آپ کو پسند آئے
گا۔میرے مضامین کو چوری کر کے اخبارات اور میگزین میں شائع کروانے والوں سے
التماس ہے کہ ضرور شائع کروائیں لیکن اپنے الفاظ میں لکھا کریں۔ہوبہو نقل
اچھی بات نہیں ہے۔
ناشپاتی مکمل غذائیت سے بھر پور پھل ہے اور ہم سے اکثر اس کو بہت زیادہ
پسند کرتے ہیں کیوں نہ کریں اس میں ہمارے لئے فوائد تو ہیں ہی لیکن یہ لذت
اور ذائقہ میں بھی لاجواب ہے۔ناشپاتی زود ہضم پھل ہے اور اس کا مزاج سر د
تر ہے۔سرد مزاج کی وجہ سے یہ گرمیوں میں ہمیں ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔
ناشپاتی میں سوڈیم،پوٹاشیم،شکر،فاسفورس،پروٹین اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے
۔ہمارے ملک میں ایک ہی قسم کی ناشپاتی پائی جاتی ہے لیکن اس کے علاوہ ایک
نرم گودے والی ناشپاتی جس کو ہم بگو گوشہ کہتے ہیں بچوں میں زیادہ پسند کی
جاتی ہے اس کی وجہ کہ وہ عام ناشپاتی سے زیادہ رسیلی اور میٹھی ہو تی ہے اس
کے عالوہ بہت نرم ہوتی ہے اور آسانی سے چبائی جا سکتی ہے۔لیکن دوسرے ممالک
میں اس کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ناشپاتی کو ہمیشہ چھلکے سمیت استعمال
کیا جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ایک ناشپاتی میں 100کیلوریز ہوتی ہیں۔
ناشپاتی کے فوائد:
٭ناشپاتی مسوڑوں سے خون کے آنے کو روکتی ہے۔
٭ ناشپاتی دانتوں کو گرم ٹھنڈا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
٭ناشپاتی سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔
٭ ناشپاتی معدے کو درست رکھتی ہے اور منہ کی بد بو کو دور کرتی ہے۔
٭ ناشپاتی سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔
٭ ناشپاتی سے بچوں میں دمہ کی شکائت نہیں ہوتی۔
٭ناشپاتی سے سانس کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
٭ ناشپاتی بواسیر میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
٭ناشپاتی جگر کی سوزش میں فائدہ مند ہے۔
٭ ناشپاتی کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتی ہے۔
٭ ناشپاتی کو باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد صاف ہو جاتی ہے۔
٭ ناشپاتی کھانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔
٭ناشپاتی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لئے اسے ہر کوئی کھا سکتا ہے چاہے وہ
ماٹاپے کا شکار ہی کیوں نہ ہو۔
٭ ناشپاتی کا استعمال اگر بخار میں کیا جائے تو مفید رہتا ہے۔
٭ ناشپاتی کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتی ہے۔ |
|
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.