حضرت مولانا انعام اللہ فاروقی ناگپور ؒ

مولانا انعام اللہ فاروقی ؒ کا آبائی وطن پریوا نرائن پور الہ آبادہے آپ نے جامعہ رحمانیہ بنارس سے 1961ء میں فراغت حاصل کی اور اس کے فورا بعد ناگپور کی مشہور تعلیم گاہ دارالعلوم یوسفیہ میں درس وتدریس سے منسلک ہوگئے.
مولانا انعام اللہ فاروقی ؒ کا آبائی وطن پریوا نرائن پور الہ آبادہے آپ نے جامعہ رحمانیہ بنارس سے 1961ء میں فراغت حاصل کی اور اس کے فورا بعد ناگپور کی مشہور تعلیم گاہ دارالعلوم یوسفیہ میں درس وتدریس سے منسلک ہوگئےاور کم وبیش ۳۰سا ل کا طویل عرصہ تعلیم وتدریس اور دعوت کی راہ میں لگا یا،اور شہر ناگپور میں منھج سلف کی نشرواشاعت میں آپکی کاوشیں لائق توجہ رہیں چناچہ اسی جذبہ کے پیش نظر آپ نے 1991ء میں نے خود ایک ادارہ کی داغ بیل ڈالی۔ جوآج دارالعلوم سلفیہ کے نام سے شہر ناگپورمیں واقع ہے۔ آپ کی کاوشوں سے تعمیرشدہ ایک مسجد’’دارالاقامہ ‘‘اور درسگاہ کی عالیشان عبارت میں یہ ادارہ آج بھی جاری وساری ہے۔ آپ کی تدریسی ودعوتی کاوشوں سے شہر ناگپور میں منہج سلف کو بڑا استحکام حاصل ہوا،اللہ کرے کہ یہ ادارہ دن دونی رات چوگنی ترقی کرے۔مولانا بڑے زندہ دل , ملنساراورمسلک کے تئیں بیحد فکرمند انسان تھے.برسوں سے صاحب فراش ھونے کے باوجود ھمیشہ علماء سے ملاقات اور دعوت وتبلیغ کے لئے فکرمندی کا اظھار کیا کرتے تھے.مگر قضاء الہی آپہنچی اور عمر کی 82 بہاریں دیکھ کر 19 جون 2016ءماہ رمضان 1437ھ رات گیارہ بجے اللہ کو پیارے ھوگئے آپ کے پسماندگان میں دوبیٹےاورچھ بیٹیاں ھیں۔

اللہ آپ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے.آمین یارب العالمین
Abdul Bari Shafiq
About the Author: Abdul Bari Shafiq Read More Articles by Abdul Bari Shafiq: 114 Articles with 148845 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.