اسلامی جمہوریہپاکستان دینا کے اُن
چند ممالک میں سے ایک ہے جو مسلسل دہشتگردی، کرپشن، لوٹ مار، اسٹریٹ کرائم،
ڈکیتی، رہزنی، اقربہ پروری، تعصب، ظلم و بربریت،لا قانونیت، عدم استحکام،
لسانیت، مسلک کی جنگ میں رہا ہے، جہاں اندورونی و بیرونی سازشیں اور دشمنان
پاکستان کے آلہ کاروں کے جال اور حصول دولت کی خاطر ایمان فروشی، جاتی
امرا کی عیاشیاں عروج پر ہیں ایسے ملک مین ایک درویش نما انسان بھی تھا، جس
کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کی رضا کیلئے بنی
النوع انسان کی خدمت کرنا تھا،وہ شخص نے مظلوموں کا حادی اور سائبان تھا،
ذہنی مریض ہوں یا نا جائز اولاد یا پھر اولادوں سے نکالے گئے بزرگ ، بھوکے
ہوں یا تن پر بے لباس سب کی خیال رکھنا اس کا نہ صرف مشن تھا بلکہ عبادت
تھی۔۔۔تعلیم اس کی کوئی خاص نہیں تھی لیکن جذبہ ایمانی کوٹ کوٹ کر بھرا
ہواتھاپنج وقتہ صوم و صلواۃ کا پابند،ہر وقت اللہ کے حضور اپنی بخشش اور
نیک امور کی قبولیت کیلئے سجدہ ریز، نہ کسی سے خوف اور نہ کسی سے ڈر،صرف
اور صرف اللہ کا خوف اور دل میں یہی خواہش کہ اللہ اپنے اُن بندوں میں شمار
کرلے جنہیں وہ نیکی کیلئے منتخب کرلیتا ہے،عبد الستار ایدھی نےکراچی کے سخت
سے سخت ترین حالات دیکھے ہزاروں نوجوانوں کی لاشوں کو مدفن کیا، ایکسیڈنیٹ
کے کئی مریضوں کو بروقت اسپتال پہنچا کر زندگی کی طرف اللہ کے حکم
سےملی،عبد الستار ایدھی کی پوری زندگی سادگی پر منحصر رہی، خیرات و صدقات
اور عطیات کو پوری ایمانداری اور خوش اسلوبی سے عمل کیا، ایک نہایت ہی
ایماندار، سچی شخصیت تھے،عبد الستار ایدھی کے نزدیک سب سے بڑا رشتہ انسانیت
کا تھا یہی وجہ ہے کہ وہ بلاتفریق خدمت انسانیت کرتے تھے، انسانی خدمات
کیلئے چندہ کرتے ہوئے کبھی شرم محسوس نہیں کی کیونکہ وہ ہزاروں نہیں لاکھوں
خاندان کی کفالت، مالی مدد،بھوک و پیاس کے خاتمے کیلئے لنگرکا اہتمام تینوں
وقت کیا کرتے تھے، بچیوں کی شادی ہو یاعلاج معالجہ کیلئے بھاری خاطر رقم
مخصوص رکھتے تھے۔ عبد الستار کچھ بھی نہ ہوتے ہوئے بھی بہت کچھ تھے،
بادشاہوں کے تحت، جاتی امرا کا غرور فعبد الستار ایدھی کی خدمات کے سامنے
جوتی کے برابر بھی نہیں ہے، عبد الستار ایدھی کی اگر جوتیوں کی خاک کو
سمجھیں تو پتہ چلے گا کہ اللہ کی مخلوق کے سکون کیلئے جو وہ خلفائے راشدین
کی پیروری کرتے ہوئے دکھی انسان کی خدمت کرتے تھے وہ کسی اعلیٰ ترین اعزاز
سے کم نہیں۔۔حقیقت تو یہ ہے کہ اس نیک انسان کی زیارت کیلئے فرشتے بھی زمین
پر آتے تھے کیونکہ دکھی انسان کے دل سے جب حقیقی دعا نکلتی تھی تو اللہ
اپنے فرشتوں کی مجلس میں اپنے اس نیک بندے کی تعریف کرتا تھا اللہ کی تعریف
کی وجہ سے فرشتوں کا سکینہ دیدار کیلئے روز و شب عبد الستار ایدھی پر سایہ
فگن رہتا تھا۔۔۔ عبد الستار ایدھی کی خدمات کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے
اور پاکستان کو فخر ہے کہ پاکستان مین عبد الستار ایدھی جیسے لوگ بھی ہیں۔۔
معزز قائرین عبد الستار ایدھی کیلئے میںکیا لکھوں ان کیلئے جتنا بھی لکھوں
کم ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ وہ میرے پاس الفاظ نہیں جو ان کی شان کے مطابق
ہوں کیونکہ وہ میرے تمام الفاظ سے بھی بہت بلند ہیں۔۔لوگ کہتے ہیں کہ
پاکستان میں بے امنی، لاقانیت، اقربہ پروری، دہشتگردی، ٹارگٹ کنگ ، کرپشن
اور بے شمار برائیاں ہیں لیکن جب عبد الستار ایدھی جیسے لوگوں کی طرف نگاہ
جاتی ہے تو اطمیان ہوجاتا ہے کہ اللہ ہم پر غضبناک عذاب نازل نہیں کریگا
لیکن اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہم عبد الستار ایدھی جیسی شخصیت خود کو نہ
بنائیں ایسے لوگ کم ہوتے جارہے ہیں ہماری قوم کو ایسے لوگوں کی طرح اپنی
زندگی کا مشن بنانا ہوگا جو آخرت تو آخرت دنیا میں بھی اللہ کے مقبول
بندے بن جاتے ہیں۔اس وقت رمضان چھیپا چھیپا ویلفیئر ٹرسٹ، انصار برنی ٹرسٹ،
ابصار برنی ٹرسٹ،مولانا بشیر فاروقی سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ،حاجی حنیف طیب
المصطفیٰ ٹرسٹ، الخدمت ٹرسٹ، عالمگیر ویلفیئرٹرسٹ انٹر نیشنل، حاجی عبد
الرؤف خواجہ غریب نواز ٹرسٹ اوراحساس ویلفیئرٹرسٹ،محمودیہ قادریہ ویلفیئر
ٹرسٹ پاکستان،اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ ،اپیہ ویلفیئر ٹرسٹ ،برگیڈیئرصاحبدادخان
ویلفیئرٹرسٹ،امیر بیگم ویلفیئرٹرسٹ،ویلج ویلفیئر ٹرسٹ،آرمی ویلفیئرٹرسٹ،
خادم ویلفیئرٹرسٹ ، تبلیغ الاسلام ویلفیئرٹرسٹ،ارائیں
ویلفیئرٹرسٹ،چنیسرگوٹھ بخاری ویلفیئر ٹرسٹ، پاور ویلفیئرٹرسٹ، جاگ
ویلفیئرٹرسٹ،رجور ویلفیئرٹرسٹ،منہاج القرآن ویلفیئرٹرسٹ، برہان ایجوکیشن
اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، سہارا ویلفیئرٹرسٹ،ورکنگ ویمن ویلفیئرٹرسٹ ،ملک
ویلفیئرٹرسٹ،کشمیر نیشنل کلچرل اینڈ ویلفیئرٹرسٹ ،خدمت خلق ٹرسٹ وغیرہ اور
بےشمارویلفیئر ٹرسٹ اس وقت پاکستان بھر میں اپنی اپنی خدمات پیش کررہی ہیں
،انہیں ٹرسٹی کی وجہ سے بدترین حالات میں بھی اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کا کرم
اور رحمتیں ہم پر وارد ہیں۔۔!اللہ ہم سب کا حامی و ناظر رہے آمین ثما
آمین!!! پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔۔۔۔!! |