دکھی انسانیت کا مسیحاء چل بسا

قارئین محترم عبدالستار ا یدھی صاحب ایک عظیم انسان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔فخر پاکستان عبدالستار ایدھی صاحب غریبوں،یتیموں ،بیواؤں اور دکھی انسانیت کے عظیم محسن تھے ۔آپ کی وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہوئی ہے اور پورا ملک سوگوار کی فضا ء میں ہے اور قارئین یہ حقیقت ہے کہ آپ کی وفات کا خلا کبھی پورا نہیں ہو گاسب سے پہلے تو میں آپ کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں اﷲ پاک عبدالستار ایدھی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قارئین عبدالستار ایدھی صاحب ۱۹۲۸ء میں بھارت کے شہرگجرات میں پیدا ہوئے ۱۹۴۷ء میں بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آئے آپ نے ۴۸ سال تک ایمولینس کی ڈیوٹی سر انجام دی سب سے پہلے آپ کو عثمان غنی دوست نے ایمولینس دی عبدالستار ایدھی صاحب نے ۱۹۵۱ء میں ایک دوکان میں ڈسپسنری بنائی اور ۱۹۵۷ء میں زچگی سنٹر اور ایک ہسپتال بنایا۔عبدالستار ایدھی صاحب نے باقاعدہ ۱۹۵۱ء میں فلاحی کاموں کا آغاز کیا۔آپ ایک نیک سیرت اوردرویش صفت انسان تھے آپ نے ساری زندگی سادگی سے بسر کی آج ماشاء اﷲ پورے ملک میں ایدھی فاوئنڈیشن،یتیم خانے،مردخانے،پاگل خانے،لاواث جانوروں کی دیکھ بھال،کفن دفن اور بہت سے شعبوں میں معاشرے کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ ۱۹۸۰ء میں اسرائیلی فوجیوں نے آپ کو گرفتار کر لیا اور ۲۰۰۶ء میں کنیڈا ایئر پورٹ پر آپ کو کئی گھنٹے روک دیا گیا مگر آپ نے ہمیشہ جرائت سے کام لیاآپ کو کئی بار ایوارڈوں سے نوازا گیا۔عبدالستار ایدھی نے تمام زندگی مسکینوں ،یتیموں ،غریبوں اوربیواؤں کے لیے کام کیا اور بے لوث خدمت کی آپ نے بہت سے ہسپتال اور یتیم خانے تعمیر کیے۔آپ کافی عرصے سے گردے اور شوگر کی مرض میں مبتلا تھے آپ کو بیرون ملک میں بھی علاج کی آفر ہوئی مگر آپ نے ٹھوکرا دی اس وقت بھی آپ کے ۶۰۰ ایدھی سنٹر کام کر رہے ہیں۔آپ کے جنازے میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صاحب ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ صاحب،آرمی چیف جنرل راحیل شریف صاحب، ایئر فورس کے کمانڈر انچیف ،نیول چیف ،ڈی رینجر،گورنر سندھ،صدر ممنون حسین اور دوسری سیاسی مذہبی جماعتوں کے لیڈروں نے شرکت کی اور عبدالستار ایدھی کو آرمی کے جوانوں نے ۱۹ توپوں سے سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیااور وزیر اعظم نواز شریف صاحب نے عبد الستار ایدھی صاحب کو نشان امتیاز دینے کا بھی اعلان کیا۔قارئین یہ حقیقت ہے کہ میرے بزرگ کالم نگارعبدالقادر حسن صاحب نے اپنے کالم میں عبد الستار ایدھی صاحب کے لیے بہت خوبصورت الفاظ لکھے ہیں پاکستان کی ۲۰ کروڑ آبادی میں فرشتوں کو کوئی اگر سب سے زیادہ بر گزیدہ اور نیک سیرت انسان ملے گاتو بھی عبد الستار ایدھی صاحب ہوں گے آپ ایک خدا ترس اور فرشتہ انسان تھے آپ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور یقینا آپ کی وفات سے ہر آنکھ اشکبار ہوئی آپ ساری زندگی انسانیت کی خدمت کا درس دیتے رہے۔آخر کار آج ہم سے خادم انسانیت بچھڑ گئے ہیں اور ان کو کراچی کے اپنے ایدھی ولیج کے قبرستان میں نماز ظہر کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔آخر میں میری دعا ہے اﷲ پاک ان کو جوارے رحمت میں جگہ دے اور ان درجات بلند کرے آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔اﷲ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Malik Nazir
About the Author: Malik Nazir Read More Articles by Malik Nazir: 159 Articles with 151946 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.