موسم سرما کا ایک مزیدار پھل انارہے سب اس کو بہت شوق سے
کھاتے ہیں اس کی تین قسمیں ہیں:
۱)میٹھا
۲)کھٹ میٹھا
۳)کھٹا
انار جلدی امراض کا بہترین قدرتی علاج ہے،جگر کے فعل کو درست رکھتا ہے،جسم
سے زہریلی مادے ختم کر کے اچھا اور صاف خون بناتا ہے ،انار کارس پیاس
بجھاتا ہے ،ہاضمہ اچھا رکھتا ہے، یہ پھل ٹی بی کے مریضوں کے لئے بہت مفید
ہے ،انار کھانے سے دبلا پتلا جسم موٹا ہو جاتا ہے ،انار کا رس پرانی کھانسی
کو بھی ختم کرتا ہے اور کھٹا انار ْ،دست،اور خارش کے لئے مفید ہوتا ہے ،اگر
آپ انار کے دانوں پر کالی مرچ اور نمک لگا کر کھائیں تو آپ کو بھوک زیادہ
لگنے لگے گی،کھٹا انار یرقان(پیلیا)کے لئے بہت مفید ہے منہ میں چھالے ہیں
تو انار کے پتوں کو پانی میں جوش دے کر اس سے کلی کرنے سے چھالے ختم ہو
جاتے ہیں،انار سے پیشاب کی تکلیف بھی دور ہوتی ہے ۔
اگر آپ کے مسوڑھوں سے خون آتا ہو اور آپ کے پکے دانت بھی ہل رہے ہوں تو
میری خشک کلیاں باریک پیس کر منجن کے طور پر لگانے سے دونوں شکایتیں دور ہو
جاتی ہیں۔
جن نونہالوں کو بھوک نہیں لگتی انھیں انار کے دانے خوب چبا کر چوسنا
چاہئے۔ان پر سفید زیرہ ،سونٹھ، اور کالا نمک چھڑک کر کھانا زیادہ مفید ہوتا
ہے۔
بزرگوں سے کہتے سنا ہے کے انار میں ایک دانہ جنت کا ہوتا ہے اس لئے انار کے
دانوں کی قدر کریں اور پورا انار کھائیں۔ |