سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ

آج کل بھارت اپنے ہی ہاتھوں دنیا بھر میں ذلیل ہو رہا ہے اور اس کی ذلت کاسبب وہ سرجیکل سٹرائیک ڈرامہ ہے جو بھارت میں اور پاکستان میں یکساں طور پر مقبول ہے بھارت جو ایک بہت بڑا ملک ہے اور بڑا ملک ہونے کی وجہ سے وہ خود فہمی میں مبتلا ہے کہ جیسے وہ بڑا ملک ہے ایسے ہی وہ شاید خوشحال بھی ہے لیکن ایسا ہے نہیں بھارت کی آدھی آبادی کو کھانے پینے اور رہائش کی سہولیات میسر نہیں ہیں اس کی باقی آبادی کئی طرح کے دیگر مسائل جن میں سب سے اہم ذات پات اور اس کے الٹے رسم رواج ہیں جہان انسانوں کو ذات کے ترازو میں تول کر کتے کے برابر عذت نہیں دی جاتی جہاں نچلی ذات کے لوگوں کو زندہ رہنے کا حق نہیں دیا جاتا جہاں رسم و رواج کے مطابق خواتین کو کتوں کے ساتھ بیاہ دیا جاتا ہے اور جہاں اگر کسی اونچی ذات والے کو نچلی ذات والا چھو جائے تو وہ خود کو پلید سمجھنے لگتا ہے بھارتی معاشرے کے یہ آکائیاں اس کے گھنونے چہرے کو بینقاب کرتی ہیں۔ بات کی جائے افواج کی تو خود بھارتی افواج بھی پیشہ ورانہ فوج نہیں کہلا سکتی بھارت نے جتنی بھی جنگیں لڑیں ہیں ان میں اس کی لڑائی کم اور عیاری زیادہ نظر آتی ہے چونکہ ہندو قوم فطری طور پر عیار ہوتی ہے اور مکاری اور بہانہ بازی جیسی لعنتیں ان ہندوؤں کی ہی ایجادات ہے جو کہ تاریخی کتابوں میں ثابت بھی ہیں تو ایسے میں بھارت سے اچھائی کی امیدکرنا کسی بھی طور فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ ہندو کی خصلت ہے کہ وہ وار ہمیشہ پیٹ پیچھے کرتا ہے اور دوسری خصلت یہ ہے کہ وہ اپنے مفادات کی خاطر سامنے والے کے تلوئے چاٹنے سے نہیں گھبراتا اور تیسری خصلت اس کی وعدہ خلافی ہے اور اس کی کئی مثالیں ہیں آج بھی اقوام متحدہ میں پڑی کشمیر کے مسئلے کی وہ قرار داد جسے وہ خود ہی اقوام متحدہ میں لیکر گیا تھاکہ پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا رہا ہے اسے تحفظ دیا جائے بدلے میں اس نے کشمیر میں استصواب رائے کا حق مانا تھا اور بعد ازاں مسئلہ ٹھنڈا ہوناے پر اسی قرار داد سے مکر گیا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی جھوٹ بولتا رہا ہے حال ہی میں اپنے آپ کو امریکہ ،چین ،یا روس جیسی طاقت سمجھتے ہوئے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کر بیٹھا جو اس کے گلے کی ہڈی بن گیا اب یہ باتیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ بھارت نے اس سرجیکل سٹرائیک کو چس ثابت کرنے کے لئے اپنی فلم انڈسٹری سے ایک اچھی سی سرجیکل سٹرائیک فلم بنوا کر پاکستان کو ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی مشق شروع کر دی ہے جو شاید یہ کالم چھپنے تک مارکیٹ میں دستیاب بھی ہو ایک جھوٹ کو چھپانے کے لئے سو جھوٹ بولنے سے نہ شرمانے والا بھارت بہت بری فلم انڈسٹری کا مالک ہے سو اس سے کچھ بھی کرنے کی امید رکھی جا سکتی ہے دوسری عالمی دنیا یہ ڈرامہ دیکھ رہی وہ بھی چھپ کر کے کیونکہ عالمی دنیا کے بھی اپنے اپنے مفادات ہیں جیسے بھارت ان کے لئے ایک بڑی منڈی ہے اور ایک بڑا سلحے کاخریدار ہے جہاں سے وہ اربوں کھربوں کا منافع ہر سال لے کے جاتے ہیں دوسری طرف خود بھارت کے اندر نام نہاد سرجیکل سٹرائیک بھارتی سیاست میں حکومت کے خلاف ایک زبردست ایشو بن چکی ہے اپوزیشن جماعتوں نے بھی اسے جھوٹ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ اگر واقعی بھارتی فوج نے ایل او سی پر کوئی سرجیکل سٹرائیک کی ہے تو اس کا ثبوت دیا جائے اس کے ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے مودی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ اسے پاکستان کے بارے میں مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے عالمی میڈیا نے بھی سرجیکل سٹرائیک پر متعدد سوالات اٹھائے ہیں اور بھارتی کہانی کو حقائق کے برعکس قرار دیا ہے آثار یہی ہیں کہ سرجیکل سٹرائیکس کا یہ ایشو مزید آگے بڑھے گا اور دروغ گوئی کی سیاست کے حوالے سے مودی سرکار پر داخلی دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا دہلی کے وزیراعلیٰ اردند کیچروالی نے مودی سرکار سے ثبوت طلب کئے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کی طرح ملکی و غیر ملکی میڈیا کو کنٹرول لائن کا دورہ کراکر سچائی ثابت کی جائے کانگرس نے بھی سرجیکل سٹرائیکس کو جعلی قرار دیا کانگرس کے رہنماؤں نے کہاکہ سٹرائیک جعلی تھیں محض سیاسی مفادات کے لئے جھوٹ بولا جارہا ہے بی جے پی قومی مفادات پر سیاست کر رہی ہے کانگرس دور کے مرکزی وزیر خزانہ چدم برم کا کہنا تھا کہ مودی حکومت سرجیکل سٹرائیک کا کچھ زیادہ ہی ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں یہ ہمارا پڑوسی ملک ہے اور پڑوسی تبدیل ہوسکتے ہیں نہ ان سے تعلقات توڑ کر رہا جاسکتا ہے اس لئے دونوں ملکوں کو بات چیت جاری رکھنی چاہیے انہوں نے کہا کہ صورتحال کیسی بھی ہو بھارتیوں کی اکثریت اس کی حامی ہے کہ پاک بھارت غیر سیاسی رابطے بحال رہنے چاہئیں یہ بات درست ہے ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اور انہیں ہمیشہ ایک دوسرے کے پڑوس میں ہی رہنا ہے دونوں کا مفاد اسی میں ہے کہ کشیدگی کی وجوہات ختم کی جائیں بات چیت کے ذریعے متنازعہ مسائل حل کئے جائیں اور اچھی ہمسائیگی کے ذریعے ایک دوسرے کو تجربات سے استفادہ کرکے اپنے اپنے عوام کے معاشی حالات بہتر بنائے جائیں مگر بھارت پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں غلط فہمی میں نہ رہے بیرونی جارحیت کی صورت میں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کی یہ ڈرامہ بازیاں صرف اور صرف کشمیرمیں ڈھائے جانے والے مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی مذموم کوشش ہے کیونکہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اب عالمی برادری کی نظروں میں آ رہے تھے اور ان مظالم پر باتیں ہونے لگی تھیں سو ایسے میں بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ کام کر رہاہے
rajatahir mahmood
About the Author: rajatahir mahmood Read More Articles by rajatahir mahmood : 304 Articles with 205684 views raja tahir mahmood news reporter and artila writer in urdu news papers in pakistan .. View More