کہیں بھارتی چال تو نہیں، خیال رہے

مراسلہ: مایام اعوان ، لاہور
پاک بھارت تعلقات ہمیشہ سے ہی کشیدگی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ بھارت پاکستان کے ساتھ کبھی بھی مخلص نہیں ہو سکتا ہاں نند بھابھی کی طرح دونوں ممالک مصلحت کے تحت ایک دوسرے سے ہاتھ ملا لیتے ہیں لیکن کچھ عرصے بعد پھر وہی رسہ کشی اور اس بار تو بھارت کے بھڑکنے کی وجہ کشمیر ہے ۔جہاں وہ اپنا تسلط جمانے کوبے قرار کبھی پاکستان کو دہشت گرد قرار دیتا ہے تو کبھی اپنی ہی عوام کو سرجیکل اسٹرائیک کا لالی پاپ تھماتا ہے۔ ایک بات تو بھارت کبھی بتانا پسند نہیں کرے گا۔ اگر پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہوکر دہشت گرد ملک ہے تو بھارت گزشتہ ستر برس سے کشمیر میں عزتیں تار تار کررہا، معصوم کلیوں کے گلے کاٹ کر ان کے بوڑھے ماں باپ کو سڑکوں پر روند کر کون سے امن کا پرچار کر رہے ہیں۔ ایک طرف تو بھارت نے پاکستان سے قطع تعلقی کرتے ہوئے ان کے ایکٹرز کو ملک سے نکالا وہیں پاکستان کے کچھ خیرخواہ بھارتیوں نے پاکستان کو سپورٹ کیا۔ اگر اصل تنازع کشمیر ہے تو ایسا قدم اٹھا کر پاکستان کو جذباتی کر کے پاکستانیوں کی توجہ اصل مقصد سے ہٹانے کی یہ کوئی نئی سازش تو نہیں؟ سیانے کہتے ہیں دشمن کی چال پہ ہمیشہ نظر رکھو۔ اسی لیے پاکستانی عوام سے بھی گزارش ہے جوش میں آئیے لیکن ہوش مت کھوئیے۔ ہمارے پاکستانی (ایکٹرز) قابل احترام سہی لیکن ان بیٹیوں ان ماؤں کی عزتیں کہیں زیادہ اہم ہیں جو صبح و شام بھارتی ہوس کی بھینٹ چڑھ کر زندگی سے ہاتھ دھو رہی ہیں۔انہیں کبھی مت بھولیے گا۔
 

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1141864 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.