بھارتیوں ڈھنڈوراشہر میں تمہارا ’’راون مودی‘‘ تمہاری بغل میں ، ہندوؤں کی اِنتہاپسندی عروج پر

بھارتی ’’راون مودی‘‘ کی ناک کے نیچے انتہاپسندہندوؤں نے ’’نوازشریف ‘‘ کو بھی راون سے تشبیہ دے دی ہے کیوں بھئی کیوں.....؟؟؟
ایسا دکھائی دیتاہے کہ جیسے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پربھارتی فورسزکی جارحیت بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکاراور انتہاپسندہندو کھمبا نوچ رہے ہیں اوراپنی سُبکی مٹارہے ہیں اَب جنہیں کچھ سُجھائی نہیں دے رہاہے کہ وہ کیا کریں؟؟ اِس لئے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جارحیت اور بھارتی افواج و انتہاپسند ہندوتنظیموں کے کارندوں کی کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے اِنسانیت سُوز مظالم کی حقیقت بے نقاب ہونے کے بعد راون مودی بھارتی چھینالوں جیسا میڈیا اور ڈرپورک انڈین افواج اور انتہاپسند ہندو اپنا مقدمہ رہاچکے ہیں اِس سے بھارت نہ صرف دنیا بھرمیں ہر سطح پر نتہا ہوگیاہے، بلکہ اَب بھارتی ایوانوں میں بھی راون مودی سرکار پر تنقیدوں کے تیرچلائے جارہے ہیں جس سے راون مودی کا سارا جسم چھلنی ہوگیاہے آج یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ راون مودی سرکار نے جتنانقصان بھارت کو پہنچایاہے یقینی طور پر کسی بھی بھارتی وزیراعظم کے دورِ حکومت میں بھارت کو معاشی اور اقتصادی اور اخلاقی و سیاسی طور پر نقصانات سے دوچار نہیں ہونا پڑاتھا آج عقل کے اندھے ہندوؤں کو پہلے سیتا سے متعلق راون مودی سے پہنچا چاہئے۔

آج بھی اگر بھارتی عوام مودی سرکار کے تین سالوں کا جائزہ لیں تو اِن کی آنکھیں کھل جائیں گیں اور اِنہیں لگ پتہ جائے گاکہ بھارت کے لئے مودی سرکار کارآمد نہیں ہے آج اِس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت کی تباہی کا اصل ذمہ دار خود راون مودی ہے مگر یہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ بھارتی میڈیااور انتہا پسندہندوؤں کو مودی کی شکل میں راون نظر نہیں آرہاہے اور بھارتی میڈیا اور بھارتی اِنتہاپسندہندو بھارتی دُشمن راون کی تلاش میں اِدھر اُدھرسرمارتے پھر رہے ہیں اور پڑوسی ممالک کی شخصیات کو راون سے تشبیہ دے کر اِن کے پتلے جلارہے ہیں، دہت تیری کی ‘‘ ایسے انتہاپسندہندوؤں اور بھارتی میڈیا اور سیکولرازم کی لنترانیاں ہانکتے بھارتی عوام کی ایسی سوچ اور ایسی کم نظری پر جو قریب کے مودی راون کو چھوڑ کر سرحد پار راون کو تلاش کررہے ہیں اوراِنہیں راون سے تشبیہ دے کر اِن کے پتلے جلارہے ہیں۔

بہرکیف ، یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ بھارتی ’’ راون مودی ‘‘ کی ناک کے نیچے اِنتہاپسندہندو انتہاپسندی کی آگ میں جل کر ’’ نوازشریف‘‘ کو راون سے تشبیہ دے کر اِن کا پتلاجلارہے ہیں حالانکہ بھارت میں دہشت گردی اور انارگی پھیلانے والاراون مودی کی شکل میں اِن کی بغل میں موجود ہے ہوناتو یہ چاہئے تھاکہ بھارتی انتہاپسند ہندوپہلے راون مودی کا پتلاجلا کر اپنا غصہ مودی پر اُتارتے اُنہوں نے اُلٹا راون مودی کو چھوڑچھاڑ کر اپنا غصہ نوازشریف کو راون سے تشبیہ دے کر نواز شریف کاہی پتلاجلا ڈالاہے اور خطے میں ایک ایسی اشتعال انگیزی کو جنم دے دیاہے کہ اَب جس کی آگ کا فوری طور پر تھمنا نہ ممکن ہی دکھائی دتیاہے۔تاہم اِس سے اتنااندازہ ضرورہوگیا ہے کہ آج بھارت کے انتہاپسندہندووں کے تن بدن میں بدلے کی آگ بھڑک رہی ہے اور اَب یہ جو کچھ بھی پاکستان اور اشخاص پاکستان کے خلاف کررہے ہیں یہ اِن کی انتقام کی آگ ہے اِس لئے کہ جب پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر کشمیر میں راون مودی سرکار اور بدمعاش اور بغیرت بھارتی فورسز( پولیس اور فوجیوں) کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور برہان موہانی کی حمایت میں آواز بلند کی گئی اور کنٹرول لائن (ایل اُو سی) پر بلااشتعال فائرنگ کے خلاف وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کے انتہاپسندانہ رویے کے خلاف احتجاج کیااوراِسی طرح جب پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی بھارتی وزیراعظم راون مودی کو اِن کا اِنتہاپسندانہ مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا تو بھارتی راون مودی اور بھارتی انتہاپسندہندوؤں،لگائی بجھائی کرنے والے بھارتی میڈیااور عوام کویہ سب پسندنہیں آیا اِنہیں دَست لگ گئے اور اِن کی لنگیاں ڈھیلی ہو گئیں آج تب ہی یہ اپنی اندر کی آگ کو اِس طرح بچھاکر ٹھنڈی کررہے ہیں کہ اپنے وزیراعظم راون مودی کو چھوڑ کر وزیراعظم نوازشریف ، جنرل راحیل شریف ، حافظ سعید اور مسعود اظہر کو راون سے تشبیہ دے کر اِن کی بے حرمت کررہے ہیں حالانکہ آج اصل میں بھار ت میں دہشت گردی اور قتل وغارت گری اور تباہی کاذمہ دارتو راون مودی اور اِس کے انتہاپسند ہندوچیلے ہیں جنہوں نے بھارت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہیں رکھ چھوڑی ہے اِن حالات میں بھارت کے امن پسند شہری راون مودی اور اِس کے شیطان و انتہاپسند ہندوؤں کو لگام دینے کے لئے نہ اُٹھ کھڑے ہوئے تو پھر وہ دن دور نہیں کہ جب راون مودی اور اِس کے حواری بھارت کا شیرازہ نہ بکھیردیں اور پاکستان ایسا نہیں چاہتاہے کہ اِس کا پڑوسی کسی پریشانی میں مبتلاہواِس لئے پاکستان کی یہی کو شش ہے کہ بھارت خطے کے درپیش کشمیر سمیت دیگر مسائل کا حل اپنے جنگی جنون اور انتہاپسند وؤں کے بجائے مذاکرات و افہام وتفہیم سے حل کرے اور اپنے اندر راون مودی سرکار کے دورمیں جنم لینے والی انتہاپسند ہندوؤں کی انتہاپسندتنظیموں کو خود کنٹرول کرے تاکہ بھارت اندرونی اور بیرونی طور پر خطے میں ایک امن پسند مُلک بن کر اُبھرے ورنہ خطہ تو راون مودی سرکار کے دورِ حکومت رہنے تک کبھی بھی امن و امان اور پڑوسی ممالک سے بھائی چارہ روارکھنے والامُلک نہیں بن سکتاہے ۔اِس منظر میں خبر ہے کہ بھارتی پنجاب اور ریاست ہریانہ میں ہندوتہواردیشراکے موقع پر انتہاپسندی کی بدبودار دلدل میں غرق انتہاپسندہندوؤں نے انتہاپسندی کی حد کرتے ہوئے بھارت کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم پاکستان نوازشریف، پاک آرمی کے چیف جنر ل راحیل شریف، حافظ سعیداورمسعود اظہر کی تصاویر بنائیں اور اِن کی تصاویرپر’’ راون ‘‘ کی فوٹولگائیں یوں انتہاپسند ہندوؤں نے انتہاپسندی کو عروج پر پہنچاتے ہوئے پاکستانی شخصیات کو راون سے تشبیہ دی اور بعداز اں اِن کی تصاویر نذرآتش کردیں آج جہاں بھارت کے انتہاپسند ہندوؤں کی یہ انتہاپسندی قابلِ مذمت ہے تویقیناوہیں ہندوستان ، بھارت اور انڈیا کے انتہاپسندوں کا مذکورہ اقدام خطے میں کہیں سے بھی کھلی اشتعال انگیزی کوہوادے سکتاہے۔(ختم شُد)
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 971237 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.