کپتان کا آخری اوور

ملکی حالات کب کس طرف چلے جائیں کسی کو کوئی خبر نہیں مگر ایک بات کا علم ہر باشعور پاکستانی کو ہوچکا ہے کہ عمران خان اپنا آخری اوور کھیلنے جارہے ہیں اگر اس بار وہ وزیراعظم کی کلی اڑانے میں ناکام ہوگئے تو پھرعمران خان کو مزید 20سال صبر کرنا پڑے گا اس سلسلہ میں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے30اکتوبر کو اپنی سیاسی زندگی کا فیصلہ کن دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ30اکتوبر کا احتجاج صرف نوازشر یف کے استعفیٰ یااپوزیشن کے ٹی او آرز کے مطابق خود کو احتساب کیلئے پیش کر نے سے ’’ہولڈ ‘‘ہوسکتا ہے ‘خورشید شاہ اور نوازشر یف دونوں کر پٹ ہیں ‘نوازشر یف نیب ‘خورشید شاہ اور آصف علی زرداری کو ’’اپنا ‘‘سمجھتے ہیں‘کوئی لندن پلان نہیں بن رہا ہے تمام لوگوں کو 30اکتوبر کے احتجاج میں شر کت کی دعوت دیں گے ‘اگر پار لیمنٹ کر پشن کر نیوالوں کو نہیں پکڑ سکتی تو اس کا کیا فائدہ ہے ؟ میں مجبوری کے تحت سڑکوں پر آرہا‘موجودہ جمہو ریت پر ویز مشرف کی آمر یت سے بدتر ہے ‘پر ویز مشرف کے دور سے آج پاکستان میں زیادہ کر پشن ‘مہنگائی اور غیر ملکی قر ضے ہیں ‘بھٹو ‘شریف اور اسفندیار ولی فیملی اپنے بچوں کو آگے لارہے ہیں 25سالہ بلاول بھٹو کے پیچھے بڑے بڑے پیپلزپارٹی کے لوگ کھڑے ہوتے ہیں (ن) لیگ میں لوگ مر یم نوازشر یف اور حمزہ شہبا زشر یف کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں بادشاہت کا نظام نہیں چلے گا۔ اعتزاز احسن اور قمر الزمان کائرہ جیسے لوگ احتساب چاہتے ہیں مگر پیچھے آصف علی زداری ہے جو ڈاکٹر عاصم اور ایان علی جیسے لوگوں کے معاملے پر سودے بازی کر رہے ہیں اس لیے جمہو ریت میں ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے جب ہمیں اداروں سے انصاف نہیں ملے گا تو ہمیں سڑکوں پر آنا ہی پڑ تا ہے ہم سولو فلائٹ کے حامی نہیں فیصلے سے پہلے ہم اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیتے ہیں اعتماد میں نہ لینے کے حوالے سے بلاول بھٹو کی بات درست نہیں خورشید شاہ سے شاہ محموقر یشی نے بھی بات کی اور آخر میں ہم اکیلئے رائے ونڈ مارچ کے نکلے ہیں جبکہ نوازشر یف اور آصف زرداری میں نوراکشتی جاری رہیگی دونوں ایک دوسرے کو خوفزدہ کرتے ہیں احتساب ہوگا تو عمران خان سمیت کوئی بھی احتساب سے نہیں بچے گا نوازشر یف نے خود ہی پار لیمنٹ کو زیر وکر دیا ہے پار لیمنٹ سے ہمیں دھاندلی سمیت کسی معاملے پر انصاف نہیں ملا اور 6ماہ میں پانامہ لیکس کے معاملے میں پار لیمنٹ کچھ نہیں کر سکی جبکہ لندن میں کوئی پلان نہیں چوہدری محمدسرور کشمیر کے مسئلہ کو یورپی پار لیمنٹ میں اجاگر کر نے کیلئے گئے ہیں اور جہا نگیر خان ترین اپنے چیک اپ کیلئے گئے ہیں پاکستان میں میڈیا سمیت سیاست اور حکومت میں بھی اسٹیس کو موجود ہے جو ملک میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتا اور سارا وقت یہ شور مچاتے ہیں کہ عمران خان یہ کر رہا وہ کر رہا ہے مجھے بتایا جائے اپوزیشن کا کام کیا ہوتا ہے اپوزیشن کا کام حکومتوں کی کر پشن اور آئین توڑنے سمیت دیگر جرائم کی نشاندہی کر نا ہوتا ہے حکمرانوں نے بندر بانٹ کر لی ہے سندھ اور پنجاب میں ایک دوسرے کو تحفظ دے رہے ہیں ان کو فوج سے ڈر لگا رہتا ہے ہر احتجاج کو فوج سے جوڑتے ہیں اگر ہمیں پار لیمانی کمیٹی میں پانامہ لیکس کے معاملے پر انصاف مل جاتا ہے تو ہم سڑکوں پر نہ آتے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا احتساب نہ ہوا تو باقی کرپٹ لوگوں کا احتساب کیسے ہوگا۔ احتساب نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی زندگی عذاب بن گئی ہے ۔ حکمرانوں کا احتساب ہوگا تو دیگر کرپٹ افراد کو احتساب کے دائرے میں لایا جاسکتا ہے ، تیس اکتوبر کو قوم کو اسلام آباد آنے کی اپیل کرتا ہوں۔اسی دن مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اورجنوبی پنجاب کے ہردل عزیز نوجوان لیڈر پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ زرداری اور نوازشریف کا کرپشن کیلئے مک مکا ملک کیلئے خطرناک ہے۔عمران خان کے اسلام آبادمارچ کا فیصلہ درست ہے۔محرم الحرام کے بعدحکمرانوں کی کرپشن کیخلاف جنوبی پنجا ب بھر میں دھرنے دیں گے۔پاکستان نہیں انڈیا،سفارتی سطح پرتنہا ہورہا ہے۔مسلم لیگ ن سے کشمیر کاز اور ملک میں کسی بھی طرح کی بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔بھارت نے شیوسینا اور آرایس ایس جیسی تنظیموں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے۔بھارت کے کہنے پر اپنی جہادی تنظیموں پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔حافظ محمد سعید اور ان کے جیسی دوسری شخصیات اورجماعتوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر زندہ ہے بھارت نے شیوسینا اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کے خلاف کبھی کاروائی نہیں کی۔ہم کسی کے دباؤ پر اپنی تنظیموں پر پابندی نہیں لگا سکتے۔جہادی تنظیمیں کشمیر میں پاکستان کی بقاء کیلئے لڑرہی ہیں۔ حافظ محمد سعید پاکستان کا فخر اور محب وطن شخصیت ہیں اور اب وقت آچکا ہے کہ تمام مسلم ممالک اپنا الگ اسلامی بلاک اور اقوام متحدہ بنائیں۔
Choudhry Javed
About the Author: Choudhry Javed Read More Articles by Choudhry Javed: 25 Articles with 18292 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.