سپریم کورٹ کے پاس پاکستان کی تاریخ بدلنے کا موقع

پاکستان میں کرپشن کی جڑیں بہت مضبوط ہو چکی ہیں اور اس کو ختم کرنا آسان نہیں ہے پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ ہر مرتبہ الیکشن سے پہلے اپوزیشن جماعتیں حکمران جماعت کی کرپشن کا رونا روتی رہتی ہیں اور الیکشن کی مہم میں اس بار پر بہت زیادہ زور دیتی ہیں کہ ہم کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑے گے اور اُن سے پائی پائی وصول کریں گے لیکن جب اُن کو حکومت ملتی ہے تو اُن کی ترجیحات بدل جاتی ہیں اور اپنے وعدے اور دعوے بھول جاتے ہیں اور اس طرح کرپشن کی جڑیں مزید مضبوط ہوجاتی ہیں کیونکہ کرپشن کرنے والے اُسی طرح آزاد اور عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے رہتے ہیں اب پاکستان میں پہلی بار سپریم کورٹ میں کرپشن کا کیس دائر ہوا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے پاس پاکستان کی تاریخ بدلنے کا موقع ہے اور اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کرپشن کے خاتمہ کے لئے عملی اقدام کرنے کی طرف پہلا قدم اور سیڑھی کا پہلا زینہ بنے کیونکہ اس سے پہلے صرف کاغذی کاروائی اور باتیں کی جاتیں رہیں عمل نہیں کیا جا سکا۔ سپریم کورٹ کسی ایک فرد یا پارٹی کو مدنظر رکھ کر نہیں بلکہ بغیر کسی امتیاز اور فرق کے اگر عدل وانصاف اور بغیر کسی خوف اور ڈر کے اپنے فیصلے کرے اور اس میں ہر کرپشن کرنے والے خواہ وہ مسلم لیگ ن کا ہو یا پی ٹی آئی کا، پی پی پی کا ہو یا جے یو آئی کا۔ ہر مجرم کو کٹہرے میں لائے اور اُس سے ملکی اور قومی لوٹی ہوئی دولت واپس لے۔ اس کے علاوہ جو لوگ قومی دولت لوٹ کر ملک سے فرار ہوجاتے ہیں اور بیرونِ ملک مستقل رہائش اختیار کر لیتے ہیں اُن کا راستہ بھی روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور اُن سے بھی احتساب کیا جانا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی قومی دولت کو لوٹ کر ملک سے بھاگ جانے کا نہ سوچے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان اور اس کی عوام کے لئے معجزہ سے کم نہیں ہوگا-
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 168927 views I live in Piplan District Miawnali... View More