جمہوریت
(Shahid Iqbal Shami, Attock)
100 لفظی کہانی
|
|
میں نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام
کرائے ہیں
پچھلے انتخابات میں ہمارا اختلاف نظریاتی تھا
اب عوام کے مفاد کے لئے اتحاد ضروری ہے
ملک صاحب نے اپنے اور سابقہ مخالفین ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا!
پچھلے الیکشن میں آپ کی خدمت کے لئے
این اے57سے میں نے خود58سے بیٹی اور 59پر بیٹے نے انتخاب لڑا تھا
اب ضلع ناظم کی امیدوار میری بیٹی ہے
یہی جمہوریت ہے اور یہ اس کا حسن ہے
بدترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہے
جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے
وجدان بڑبڑایا!
جی بالکل عوام سے
|
|