صحرائے تھر کی عوام پریشانی کا شکار آئے روز

مختلف بیماریوں میں مرد عورتیں اور بچون کے موت کا سلسلا جاری ڈینگی وائرس سے سیکڑوں تھری باشندے اسپتالوں میں داخل ایک ماہ کے دوراں ڈینگے وائرس سے سیکڑوں افراد کے ہلاکوں کے با وجود محکمہ صحت عملہ خاموشی کا شکار تھر کول پر ڈیم کی تعمیر کے خلاف ڈیڑھہ ماہ سے سخت سردی میں دن رات احتجاجی دھرنا جاری دھرنئ میں مرد عورتوں کے ساتھ ساتھ معصوم بچے بھی شامل، تھر میں بارشون کے بعد معمولی فصل اناج کے بعد قحط کا سلسلہ شروع ہو گیا تھری عوام اپنے مال موشی کے ساتھ سندھ کے بیراحی علاقون کی طرف روزانہ ہونے لگی نقل مکانی کا سلسہ شروع ہو گیا حکمران بے خبر سخت سردی غذائی قلت اور علاج نہ ہونے کے ایک سال کے دوران 580 تھری باشندے ہلاک ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں مرد خواتیں کے علاوہ تھرپارکر تعداد بچوں کہ ہے صحرائے تھر کی غریب عوام جو ہر مسائل کا شکار میں کبھی قحط کبھی بھوک افلاس اور کبھی خطرناک بیماریاں تھری باشندوں کا مقدر بنی ہوتی ہے گذشتہ سال ہونے والی معمولی بارشوں کہ بعد تھری باشندوں کے چہروں پر رونق تو آتی مگر چند ہی دنوں میں چہروں کی رونق ختم ہو گئی کیونکہ جو سالوں سال ان کو اناج اور مال موشی کے چارن جمع کرنا تھا وہ زیادہ بارشیں نہ ہونے سے نہ ہو سکا اس وقت ھمرائے تھر میں بھوک افلاس قحط کا سلسلہ شروع ہو چکا تھری باشندے ٹولیوں کی شکل اپنے مال موشی کہ ہزاروں میل پیدل سفر کرکے نقل مکانی کراتے ہیں صحرائے میں ایک طرف بھوک افلاس تو دوسری جانب مختلف بیماریاں اور غذائی قلت سے بچوں کی موت کا سلسلہ تو دوسری طرف ڈینگی جیسی خطرناک بیماری نی تھری عوام کا جینا محال کر دیا ہے حیرت کی بات تو یہ ہے تھر کی عوام کی فریاد کوئی حکمران نہیں سنتی اس وقت تھر کول ڈیم کی تعمیر کے خلاف ڈیڑھ ماہ مرد خواتیں اور بچے سخت سردی میں احتجاجی دھرنا دیئے ہوتے ہیں مگر حکمران ان کی بھی سننے کو تیار نہییں اور ڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے حکومت کو چاہیے وہ تھری باشندوں غریب تھر کی عوام پر ہی توجہ دے ان کے مسائل سنے اور حل کریں یہ بھی ایک پاکستانی قوم کا حصہ ہیں۔

تھر کے سیاسی سماجی اور غریب عوام کا مطالبہ سے کے تھر کی طرف توجہ دیکر ان کے مسائل اولیت کی بنیاد پر کیئے جائیں جو ان کا بنیادی حق ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Satesh
About the Author: Satesh Read More Articles by Satesh: 2 Articles with 1828 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.