میری آپ بیتی نمبر 2
(Muneer Ahmad khan, RYkhan)
میں اپنے رشتہ دار کے پاس تین سال رہا اور
میرے رشتہ دار نے میرے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا اور ایسا احسان کیا کہ جو
میں ساری زندگی نہیں اتار سکتا اور وہ چھ بھائی تھے انہوں نے مجھے ساتواں
بھائی بنایا اور جو اپنے بچوں کو کھلاتا پہلے مجھے دیتا میں ان کے لیے صرف
دعا ہی کر سکتا ہوں کہ اللہ پاک انکے بچوں کی عمر دراز کرے اور وہ مزید
ترقی کر یں اور میں ہمیشہ انکے لیے دعا کرتا ہوں ایم اے کرنے کے بعد میں نے
تین سال ایک پرایویٹ سکول میں پڑھایا اور اسکے بعد ہم نے اپنے کزن کے ساتھ
پیسٹی سایذ کا کاروبار کیا مگر تین سال بعد ہم نے علیجدہ کاروبار کیا انیس
سو اٹھانوے میں میری شادی ہوی اور اللہ پاک نے مجھے پہلے اپنی رحمت سے
نوازا پہلے مجھے بیٹی سے نوازا اور اسکے بعد چاند سا بیٹا اور اللہ پاک نے
دو ہزار سات میں مجھے ملازمت سے نوازا اور دوہزار آٹھ میں دس کلو میٹر دور
اپنی بستی سے اہک چھوٹے سے شہر اپنے بچوں کو پڑ ھانے کی غرض سے آگیا اور آج
پندرہ جنوری دوہزار سترہ. شہر میں ہوں اور مالی مشکلات کا شکار ہوں مگر ان
پریشانیوں کو بہادری سے سہ رہا ہوں اور اب اللہ پاک نے مجھے چھ بچوں سے
نوازا ہے اور اب میرے دو بچے کلاس ہفتم ایک بیٹی چہارم اور ایک بیٹا دوم
میں ہے اور ایک بیٹی چار سال کی اور ایک ڈھای سال کا بیٹا ہے اور اب میں نے
اپنی آپ بیتی آپ سب کے سامنے رکھی ہے امید ہے آپ کو بہت پسند آے گی اور اس
دوران میں نے کافی نشیب و فراز دیکھے ہیں اور خوشحالی بھی دیکھی غربت بھی
دیکھی اور اب صرف یہی دعا ہے کہ اللہ پاک میرے بچوں کو اعلی تعلیم دے اور
مقدر نصیب اچھے کرے اور اللہ پاک ہمارے وطن عزیز کو دن دگنی رات چوگنی ترقی
دے اور اللہ پاک ہمارے وطن کو قیامت تک قائم رکھے آمین- |
|