پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال

پاکستان کی موجودہ صورت حال یہ ہے کہ پوری سیاسی لیدر شپ پر پانامہ سوار ہے سب کی نظر سپریم کورٹ آف پاکستان پر ہے اور پوری قوم کو اپنی سپریم کورٹ پر اندھا اعتماد ہے کہ وہ جو فیصلہ کرے گی وہ قانون کے مطابق ہوگا اور میرٹ پر ہوگا سارا دن کاروای ہوتی ہے اور شام کو ٹی وی والے اپنے ٹاک شوز سجا تے ہیں اور شام ہوتے ہیں محتلف تبصرے شروع ہو جاتے ہیں اور سب سے جارحانہ تبصرہ اے آر وای پر ہوتا ہے اور دیگر چینل بھی اپنی اپنی کوشش. مین لگے ہوتے ہیں اب سب کی زبان پر ایک ہی بات ہے کہ پانامہ کیس کس کروٹ بیٹھے گا مگر ہوگا وہی جو منظور خدا ہوگا اور اب اس فیصلے کے بعد پاکستان کی سیاست صحیح سمت میں اپنا سفر شروع کرے گی اور اب عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے اور آگے عوام بھی ان لوگوں کو ووٹ دیں جو پاکستان سے محلص ہو جو پاکستان کو ترقی دے جو عوام کا سوچے جو عوام کو سکھ دے اسانی دے خوشجالی دے عوام کے ستر سالوں کے خوابوں کی تعبیر دے جو پاکستانی قوم کو متحد کرے جو پاکستانیوں میں بھای چارہ کو فروغ دے جو صرف اپنی پارٹی کا نہیں بلکہ سب کا سوچے جو عوام کے پاکستان کے دکھو کو کم کرے اب بہت ہو چکا اور قوم برداشت نہیں کرے گی قوم نے بہت غربت اور محرومی دیکھ لی بہت مایوسی دیکھ لی بہت سیاسی عدم استحکام دیکھ لیا بہت آپس میں لڑ لیا اب اور نہیں پاکستان نے بہت فقہ واریت برداشت کرلی اب اور نہیں سیاسی لیدروں خدا سے ڈرو اور مغربی طرز حکمرانی اپناتے ہو مگر کام ان جیسے نہیں کرتے جبکہ وہ ہمارے اچھے کاموں کو اپنا کر کامیاب ہیں اور ہم ان کے غلط کاموں کو اپنا کر ذلیل و خوار ہیں اب سیاسی حالات پر سکون ہیں اور سیاست دان سب سہریم کورٹ جاکر بیٹھ گے ہیں اور جب عدالت کا وقت حتم ہوتا ہے پریس کانفرنس سج جاتی ہیں اور ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے جاتے ہیں سیاستدانوں کا کیا ہے انکو نہ معاش کی فکر نہ اولاد کی فکر نہ انکی تعلیم کی فکر فکر تو عوام کو ہوتی ہے ایک دن مزدوری نہ ملے تو چولھے ٹھندے ہو جاتے ہیں سیاست دانوں کا کیا ہے عوام مرتی ہے مر جاے کچھ بھی ہو جاے ان لوگوں نے صرف بیان بازی سے عوام کا پیٹ بھر دینا یے اور پوری محب وطن عوام دعا کر رہی ہے کہ ایسا لیدر آے جس پر کوی الزام نہ لگے جو قوم کے اعتماد پر پورا اترے اللہ پاک موجوہ لیدر شپ کو ہدایت دے اور عوام کے درد محسوس کرے اور عوام کو خوشجالی دے ترقی دے آمین پاکستان زندہ باد
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334578 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More