چکنی جلد کے لیے مفید ٹوٹکے

آج کل یہ مسئلے سے ہر دوسرا بندہ پریشان ہے۔
آج میں یہاں آپ لوگوں کے لئے کچھ گھریلوں ٹوٹکے شئیر کروں گی ،جو چکنی جلد والے اور پیمپل ،کیل مہاسے والوں کے لئے مفید ہے۔

سب سے پہلے پانی آتا ہے۔ جو ہماری سکن کے لیے بہت ضروری ہے ۔چکنی جلد والے دن میں ١٠ سے ١٢ گلاس پانی پیے،ضروری نہیں گلاس بھر بھر کر پیے، ہر آدھے گھنٹے بعد آدھا گلاس پی لیں جس سے آپ کی سکن کا رنگ بھی نکھرے گا ہر ایکنی ،کیل مہاسے بھی ختم ہو جاے گے یہ ایک سستا ترین ٹوٹکا ہے جسے ہر کوئی کر سکتا ہے ۔

ہم جو بھی کھاتے جہ بھی غذا روزمرہ زندگی میں لیتے ہیں وہ ھمارے چہرے اور بالوں پر اثر انداز ہوتی ہے ۔چکنی جلد والے تلی ہوئی اور بیکری کی چیزیں کھانا چھوڑ دیں۔غذا جتنی سادہ ہوگی اسکا اتنا ہی فایدہ ہوگا،پھل سبزیاں ،فریش جوس اپنی غذا کا حصہ بنا لیں دودھ لازمی لیں مالٹے کا جوس ،گاجر کا جوس سکن کے لیے ٹونک ہے ۔

کچے دودھ کو بوئل کرنے سے پہلے فریج میں رکھے ،ایک گھنٹے بعد جو دودھ کے اہپر بلائی آئے اسکو چمچ کی مدد سے نکال لے ۔ ایک چمچ بلائی میں ٣ سے ٤ قطرے لیموں کے ڈال کر روزانہ رات سونے سے پہلے منہ پر کینزینگ کرے یہ گھر کا بنا ہوا بہترین کینزنگ ملک ہے یہ چہرے کی اسی فیصد بیماریاں ختم کرتا ہے اور دن با دن رنگ نکھر جاتا ہے ،یہ سکن سے ایکنی ختم کر دیتا ہے۔

بیسن چکنٰی جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ ایک چمچ بیسن میں ایک چمچ شیہد اور لیموں ڈال کر چہر ے پر لگایے ۔یہ ماسک چکنی جلد کو نارمل رکھتا ہے اور ایکنی کتم کرتا ہے ۔

لیموں سکن کے لیے بے حد مفید ہے اور ہو سکے تو دوپہر کر لنچ میں بس سلاد کھائے۔

ایک چمچ شہد نیم گرم پانی میں ڈال کر اسمیں ہالف لیمن بھی ڈال لیں اور روزانہ ناشتے سے ٢ گھنٹہ پہلے پی لے ۔یہ ہاضمہ درست رکھے گا اور موٹاپا ختم کرے گا اور رنگت نکھارے گا ۔جب ہاضمہ ٹھیک ہوگا ایکنی بھی ختم ہوجایئگی۔اس کے علاوہ بھی اسکے بے شمار فائدے ہیں ۔۔۔۔۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Zeena
About the Author: Zeena Read More Articles by Zeena: 92 Articles with 212491 views I Am ZeeNa
https://zeenastories456.blogspot.com
.. View More